خودپسند کا شکنجہnnدوسری قسطnnاپنے نشے کا عادی کرنے کے بعد، وہ آہستہ آہستہ وقتا فوقتا اسے بے وقعت کرتا ہے، اسے ذہنی ٹینشن میں مبتلا کرتا ہے، شکار کی حالت ایسی ہوجاتی ہے، جیسے انڈوں کے چھلکوں پہ چل رہا ہو، پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے،
اس امید میں کہ ، ابیوزر یعنی نارسسٹ، کہیں ہنی مون فیز کو مختصر نہ کردے۔nnرشتے کو ، زہر اور پارٹنر کو مستقلا منفیت سے فیڈ کرنے کے دوران، اس میں ، درج ذیل محرومیاں انجیکٹ کردیتا ہے nبے وقعتی کی کیفیت
مستقلا اپنی شخصیت کی توثیق/ویلیڈِیشن / سند، کی خواہش
یہ کام وہ اس لیے کرتا ہے کہ ، اس کا شکار، انحصار کرنے لگے ، محتاج ہوجائے ، کیوں کہ ، نارسسٹ، بذات خود، اپنے شکار کی ایسی کمزوری /کا فائدہ اٹھا کر اس کی زندگی / کیفیات سے کھیل رہا ہوتا ہے nوہ کبھی کبھار، اپنے شکار کو ،تھوڑی سی توجہ دے بھی دیتا ہے ، جیسے ہڈی پھینک دی ، کہ چلو ، کم از کم ، ساتھ رہنے کی مجبوری میں مبتلا رہے ، جانے نہ پائے nاور پھر سے آپ میں ، امید جاگے کہ ، آپ کو اب یہ نارسسٹ ، پھر سے ہنی مون فیز کی طرف دوبارہ لے جائےگا ، لیکن ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ، نرگسیت پسندی کے عارضے کا شکار فرد کا یہ ذہنی تشدد بڑھتا چلا جاتا ہے ، nnہاں اب اس شیطانی چکر کا کوئی ٹائم لمٹ نہیں ہے کہ ، کہ کب تک چلتا رہے گا ، nnکیوں کہ حتمی طور پر ، اس نرگسیت کا شکار بندے نے ، آپ کو ڈسٹ بن کرنا ہی ہوتا ہے ، خصوصی طور پر ، اگر آپ اس کی nnاسکیموں سے واقف بھی ہوجائیں ، یا پھر آپ خود ہی ان کی زندگی سے چلے جائیں ، کبھی کبھار ، وہ آپ کو ، دوبارہ جذباتی طور پر مینی پولیٹ کر کے ، اس زہریلے تعلق میں دوبارہ کھینچ لیتا ہے یا پھر ، آپ کی کمی /خلا کسی اور شکار سے پوری کرلیتا ہے۔nnکیوں کہ اس کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے ایسے افراد کا اس زندگی میں شامل ہونا تاکہ اسے اپنی زہر افشانیوں کے لیے سپلائی ملتی رہے ، تعلق اس کے لیے ، احساس یا کیفیات کا نہیں ، سپلائی چین مینجمنٹ کا نام ہوتا ہے nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-04
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد