پوسٹ – 2021-04-28

افسانہ نگاری / ناول نگاری میں، سٹوری ٹوئسٹ/ڈرامائی انداز کیسے تخلیق کرتے ہیں ؟
۔nnاگرچہ اس nاس کام میں مشق ضروری ہے ، لیکن طریقہ بہت سادہ ہے nاور وہ یہ کہnnکہانی کو شروع کرنے کے تین طریقے ہوتے ہیں
ان میں سے ایک اپنا لیں، یا تو آغاز سے سیکوئنس بنائیں یا درمیان یاپھر، پھر اختتام دکھا کر ، پھر ، بیک ورڈ جائیں ۔nnمثال ، nپیاسے کوے کی کہانی سب نے پڑھی ہوگی nاس کا آغاز کیسے ہوتا ہے ؟n”ایک پیاسا کوا اس کی کچھ کیفیات ، پانی کے لیے جستجو وغیرہ وغیرہ اور پھر س کی ذہانت پر انجام”nnاب اسے درمیان سے کیسے شروع کریں nn”وہ پتھر ڈالتے ڈالتے تھکنے لگا تھا اس کا حلق پیاس سے خشک ہو چکا تھا اور پانی اب بھی ، مناسب سطح تک نہیں آیا تھا”nnاب اس کو اختتام سے شروع کیسے کریں، یعنی پھر فلیش بیک میں لے کر چلیںnn’محنت کا کوئی خاس صلہ نہیں ملتا ، جوان کوے نے ، اپنے دادا سے کہا ، nبیٹا ، یہ سب نیت اور کوشش کی بات ہے ، کبھی کبھی مستقل مزاجی جان بچانے میں بھی کام آتی ہے ، تمھیں معلوم ہے ، آج سے کافی پہلے ، یہ جگہ ، بیابان ہوا کرتی تھی ، پانی نام کو نہیں تھا۔۔۔
یہاں سے پھر ، بیک ورڈ میں لے جائیں ۔nnیہ تو ہوئی ایک ٹپ ،
دوسری ٹپ nمناسب ویو پوائنٹ/پوائنٹ آف ویو کا استعمال
یعنی۔
کسی اور کے ذریعے ، بیان کروانا۔nn جو طویل کہانیوں میں استعمال ہوتا ہے nاس کوے والی کہانی پر اس کو اپلائی کرنا چاہیں تو یوں کیا جاسکتا ہےnn”کافی دیر سے وہ ، ہونق سا اڑ رہا تھا ، اس کے پروں کی حرکت ماند پڑنے لگی تھی ، ، جیسے وہ کسی چیز کی تلاش میں ہے ۔پر وہاں ، دور تک ، کچھ ایسا نظر نہیں آتا تھا کہ ابھی وہ بے دم ہو کر گرنے ہی لگا تھا کہ ، چڑیا نے ، دیکھا کہ اس کوے کی اڑان میں ٹہھراو آرہا ہے اس نے اس کی نگاہ کے زوایے کے تعاقب میں دیکھا تو وہاں ایک ، گھڑا موجود تھاچڑیا دلچسپی سے اس منظر کو دیکھنے لگی کہ اب کوا کیا کرتا ہے ۔nnاس طرح ، بھی کہانی کا پلاٹ ، بچھایا جاسکتا ہے ۔nnتیسری ٹپnnاوقات کار کا استعمال – ٹائم جمپس nnناول/افسانے / کہانی / کاڈھانچہ کا تخلیق کرنے کا ایک ، طریقہ یہ بھی ہے nnکوے کو کیاخبر تھی ، آنے والے چند ہفتوں میں اس کی زندگی جفا کشی اور محنت کرنے کی عادت ایسی آزمائش میں پڑنے والی ہے کہ ، اس کے جان کے لالے بھی پڑسکتے ہیں پر شاید جب بی ہوتا اس کے لیے یا تو اندوہناک انجام کا پیشہ خیمہ بنتا یا پھر ، زندگی کا ایک نیا سبق

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.