فیس بک مارکیٹنگ – دوسرا حصہ – فیس بک پیجnnپانچویں قسطnnفیس بک پیج کی سیٹنگز
فیس بک پیج کی ایڈمن ٹیم منتخب کیسے کریں
فیس بک پیج کے ذریعے ، انسٹا گرام اکاوئنٹ کو کیسے مینیج کریں
فیس بک پیج سیٹنگ
فیس بک پیج سیٹنگ ، آپ کے فیس بک پیج کا انتہائی اہم ترین حصہ ہے ، فیس بک pages سے متعلق ان مضامین ، میں موجود ، بہت سا مواد، فیس بک پیج سیٹنگز کے گرد گھومتا ہے ، اور
جو کام بھی آپ نے فیس بک پیج پر کرنا ہے ،وہ اسی آپشن کے ذریعے کیا جاتا ہے ،
اپنے فیس بک پیج پر جائیے
اس پر موجودnSettings لنک کو کلک کریں
چونکہ ، گذشتہ ، اقساط پڑھ کر ، آپ نے اپنے فیس بک پیج میں کافی تبدیلیاں کر کے ، اسے ،nOptimizenکرلیا ہوگا ، یعنی اس مفید/موثر اور اچھی کارکردگی کے لائق بنا لیا ہوگا
اب آپ اسے لوگوں تک پہنچانے اور اشتہار بنا کر بوسٹ کرنے پر تیار ہیں
تو سب سے پہلے، آپ ایک بار یہ کنفرم کریں گے کہ ، آپ کے فیس بک پییج پہ ، تمام تفاصیل موجود ہیں ، جو آپ نے پہلے ڈالی تھیں
درج ذیل لسٹ چیک کریں ، اور اپنے بیج سیٹنگ سے میچ کریں کہ ، کیا آپ نے یہ تفاصیل ڈال iNgo ، نہیں ؟ تو پھر انہیں ، مکمل کریں
فیس بک پیج کو آپٹی مائیز کرنے یعنی اس کی کارکردگی بہتر اور موثر بنانے کے لیے
درج ذیل ، چیزیں ، / تفاصیل موجود ہونا بہت ضروری ہیں
فیس بک پیج انفارمیشن – Facebook Page Infonڈسکرپشن – Facebook Page Descriptionnبزنس ایڈریس یعنی پوسٹل ایڈریس وغیرہ ، اور فون بمبر ، یہ تفاصیل ، گوگل سرچ رزلٹ رینکنگ میں بہت اہمیت رکھتی ہیں
پیج کیٹیگریز
ویب سائٹ ایڈریس اور ای میل ایڈریس
فیس بک پیج سیٹنگ
اس کے علاوہ ، آپ فیس بک پیج سیٹنگ سے ، بہت سے فنکشن/فیچر، آن یاآف کرسکتے ہیں
سب سے پہلے ، فس بک پیج سیٹنگ میں جا کر ،nGeneralnپر کلک کریں اور
یہ دیکھ لیں کہnPage Visiblity یعنی پیج ، پبلک کے لیے کھولا ، یعنی پبلش کیا جاچکا ہے یا نہیں ؟
اگر نہیں تو اسےnPage Publishednپر سیٹ کردیں
اس کے بعد ، ایک ایک کرکے ، جنرل سیٹنگ والا پورا سیکشن ریویو کرلیں ، ان آپشنز میں سے ایسا کوئی نہیں ، جو آپ کو پڑھتے ہی سمجھ نہ آئے ، اس میںnTagging سے لے کر
یعنی اس پیج کو ، کوئی دوسرا شخص / یا دوسرا پیج ٹِیگ کرسکتا ہے اپنی پوسٹ میں
اس سیٹنگ کے آن آف آپشن سے لے کر ، ،nCountry Restrictionsnیعنی کیا یہ پیج پوری دنیا کے لیے ،nVisible ہے یا پھر آپ اس کی پہنچ
اپنے ملک کی حد تک چاہتے ہیں ،
یہ والی سیٹنگ بھی موجود ہے
یہ ہوا ، فیس بک پیجز کی سیٹنگز سے متعلق ، مختصر سا بیان
اس کے بعد ، دوسری اہم ترین سیٹنگnPage Rolesnکو دیکھتے ہیں
فیس بک پیج رول – PAGE ROLESnچونکہ ، آپ نے یہ پیج اپنے ذاتی فیس بک اکاونٹ سے بنایا ہے
تو آپ اس کے بائی ڈیفالٹ، ایڈمن ہیں ، یہ فیس بک پیج کو کنٹرول کرنے کے لیے ، سب سے زیادہ پاور فل رول ہے ،
تو پیج کی سیٹنگ میں جا کر ، آپ ، پیج رولnpage rolenپر کلک کریں گے ، یہاں پردائین ہاتھ پر کھلنے والے ، سیکشن میں آپ ، اپنی افرادی قوت/ساتھی ایڈمن ٹیم ، ایڈ کرسکتے ہیںnassign new page rolenآپشن کا استعمال کرتے ہوئے
اس میں اپنے دوست کا نام سرچ کریں جسے آپ یوزر رول دینا چاہ رہے ہیں ،
اور ایڈ پر کلک کردیں ۔ ایک اصول یاد رکھیں ،nadmin rolenکسی کو بھی مت دیں ، خواہ آپ کا کتنا ہی قریبی دوست ہو، اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں تو ، خواہ کوئی بھی ہو ، نہ بناو، اور خدانخواستہ کسی مذہبی تنظیم یا قال اللہ الرسول کا نام لے کر فراڈ کرنے والے کے ساتھ کام کررہے ہیں تو وہاں تو زیادہ احتیاط کرین
ایڈمن رول صرفnCo founder , Partnersnکے لیے ہوتا ہے ، کیوں کہ ، اس ایڈمن رول کے پاس ، آپ کو ، آپ ہی کے پیج سے ، ایڈمن کے طور پر ریموو کرنے کی طاقت ہوتی ہے
جب آپ پیج رول والا مینیو دیکھیں گے تو آپ کو ، اس کے نیچ لسٹ نظر آئے گی
جس میں ، اختیارات کے حوالے سے ، رول کے نام لکھے ہوں گے
اکثر لوگ ، اپنی ٹیم کو ، زیادہ ترnEditor or Advertisenکا رول دیتے ہیں ،
فیس بک پیج کے ذریعے ، اپنے برانڈ کا انسٹا گرام اکاوئنٹ کیسے مینیج کریں ؟
انہیں سیٹنگ میں ، آپ کو ، اپنے فیس بک پیج کو ، اپنے انسٹا گرام کے اکاوئنٹ سے لنک کرنے کا آپشن ملے گا ، یہ بھی شروع میں کرلیا جائے تو مناسب ہے ،
فیس بک پیج سیٹنگ پر کلک کریں
اس مین بہت سے آپشن سامنے آجائیں گےnGeneralnMessagingnpage infonیہیں ،nPage role بھی ہوتا ہے
اور یہیں ، نیچے آئیں تو
اوپر سے ، تیرہویں نمبر پر ، انسٹاگرام لکھا ہوتا ہے
اس کا میتھڈ کی ترتیب یہ ہے
فیس بک پیج کر آئیں
الٹے ہاتھ والی بار میں ، سب سےنیچے سیٹنگ لکھا ہوگا
اس پر کلک کریں ، ایک اور بار کھلے گی جس میں مذکورہ آپشن ہوں گے ، ان میں نیچے جا کر ،انسٹا گرام لکھا ہوگا
اس پر کلک کریں
سیکشن کھلنے پر ،nConnect Accountnپر کلک کریں اور اس کے بعد جب وہ انسٹا کی آئی ڈی پاسورڈ مانگے تو
وہاں لاگن کرلیں ،
اب آپ ،اپنے فیس بک اکاونٹ یعنی پیج کے ذریعے ، اپنے برانڈ کے انسٹا گرام اکاونٹ کو مینج کرنے کے قابل ہوچکے ہیں ، جس میں ، انسٹا پر پوسٹنگ ، اشتہارات، میسجز، اعداد و شمار ، کمنٹس اور دیگر فیچرز شامل ہیں
یعنی یہ سب آپ ، فیس بک پیج کے ذریعے ، انسٹا پر بھی مینیج کرسکتے ہیں
یہاں فیس بک پیج سیٹنگ ، اور فیس بک پیج کے ٘مختلف فیچرز کا تذکرہ ختم ہوا
آنے والی اقساط میں
فیس بک Creator Studio کا تعارف
فیس بک پیج کا آفیشنل میسینجر سیٹ اپ
خود کار پیغام رسانی
ویب سائٹ پر فیس بک میسینجر کی انسٹالیشن کا طریقہ
جیسے موضوعات پر بات کریں گے
پوسٹ – 2021-04-22
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد