نویں قسط nnنویں نشانیnnحسد اوراپنا کلی اختیار یعنی Possessiveness کا مظاہرہ nnجب سے یہ ڈائن گھر آئی ہے ، میرا بیٹا تو اجنبی ہوگیا، جب دیکھو اسی کے پلو سے بندھا رہتا ہےوہ ہوتی کون ہے مجھ سے میرا بیٹا چھیننے والی
یار کبھی دوستوں کو کبھی لفٹ کروادیا کرو، جب دیکھو ، کمپیوٹر موبائل nتم نے تو سماجی تقریبات کا بائکاٹ ہی کردیا ، رکھا کیا ہے ان موئی کتابوں میں کہ تم رشتے نبھانے سے بھی گئے nکچھ ، خونی رشتے دار، ہمیشہ آپ کو ، اپنے زیر اثر رکھنے کی امید رکھتے ہں ، مستقلا اور ہمیشہ ، اورجوں جوں آپ میں میچورٹی اور عمر کے ساتھ آزاد ہونے کی جھلک nنظر آتی جاتی ہے — آزاد لکھا ہے بے راہ رو نہیں ۔۔
تو ایسے رشتے دار، ان جھلکیوں سے شدید حسد کرنا شروع کردیتے ہیں ، nآپ تعلیمی میدان میں ، اپنی مرضی کا کورس منتخب کرنا چاہیں
آپ ، اپنی مرضی کا کیریر منتخب کرنا چاہیں nآپ ، بظاہر مناسب دوست بنائیں ، nآپ اپنی ترجیحات کو وقت دیں ، nیہ سب منفیت میں شما ر ہوگا
اور اس کوn”آخر ہم میں ایسی کیا برائی ہے ؟ ہم اتنے برے ہیں کیا ؟ ہمار ےساتھ ایسا کیوں کرتے ہو”nجیسے زود رنج جملے آپ کا تعاقب کریں گے
آپ کا محبوب / آپ کی محبوبہ ، جس نے آپ کا لائف پارٹنر بنناہو ، وہ ، ایسے خونی رشتے داروں کے لیے خطرہ بن جاتا ہےn”اگر ہم نے تمھاری شادی خاندان سے باہر کردی ، تو تمھار ی بہنوں کے رشتے کیسے ہوں گے”nاس طرح کی باتوں سے مسترد کردینا
تنقید کرنا
مقابل آجانا
ایسے خونی رشتے داروں کی نظروں میں ، ان سے چھوٹوں کے لیے ، کوئی بھی پارٹنر مناسب یا اچھا نہیں ہوتا، کہ ان کی “پراپرٹی” پر حق جتا سکے nاور ویسے بھی ، اختیار کل کا مالک سمجھ لینا خود کو ، وہ بھی انسان پر ، یعنی possessiveness ایک طرح سے Fear of losingnکے سوا کچھ نہیں nاورپھر جب یہ نارسسزم اور اس کی باقی نشانیوں کے ساتھ کمبائن ہو کر جیلسی کی آنچ پر متواتر پکنے لگے تو پھر جیسا اوپر بتایا گیا ، ویسا ہی ہونے لگتا ہےnn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-04-14
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد