ساتویں قسط nnساتویں نشانی nnدوسرے کی کیفیات کو محسوس نہ کرسکنا – Lack of Empathy nnاس نشانی کو سمجھنے سے پہلے ، Empathy اور Sympathynnمیں فرق سمجھ لیں ، nہمدردری = Sympathy nیعنی کسی دوسر ےشخص کو سمجھ سکنا -لیکن محسوس نہ کرنا
چھوٹی س مثال ہے ،دردزہ کو مرد ، سمجھ سکتا ہے ، کہ ہاں جی اس عمل میں درد واقعی بہت ہوتا ہے ، لیکن محسوس نہیں کرسکتا کیوں کہ وہ اس عمل سے گزرتا نہیں تو وہ ، اس عمل سے گزرتی عورت سے sympathy رکھ سکتا ہے nاسی طرح ، مردکے ، اک آدھ مخصوص جگہ لات پڑجائے تو، اس تکلیف کو ، عورت سمجھ سکتی ہے ، محسوس نہیں کرسکتی ، کیوں کہ ، فطری طور پر ، اس کے پاس ، وہ ، سپئر پارٹ ہوتا ہی نہیں
ہم احساس ، درد کو سمجھ سکنے والا، اور اس کو شئیر کرنے والی صلاحیت ، اس کیفیت کو اسی طرح محسوس کرنا ، جس طرح دوسرا محسوس کرے اس اہلیت کو ، Empathy کہتے ہیں nایک عورت دوسری عورت کا درد زہ سمجھ بھی سکتی ہے ، اور محسوس بھی کرسکتی ہے کیوں کہ ، دونوں اس عمل سے گزرنے کی فطری صلاحیت رکھتی ہیں
اب آتے ہیں ، nخود پسند ی / نرگسیت کا ذہنی عارضہ کا شکار افراد کی پانچویں نشانی ، یعنی Empathy سے عاری/یا اس کی قلت ہونا nیہ جملہ پڑھئیے n”میں جب دوسرے کے ، کسی فالٹ کی وجہ سے ، اس کے ساتھ ، تلخی /چڑچڑاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہوں ، تو مرے اطراف کے لوگ مجھ، بے حس بدزبان ، اور پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیںلیکن جب مجھ سے ، کوئی ایسا سلوک کرے اور میں پوائنٹ آوٹ کروں تو کہا جاتا ہے تمھارے ساتھ یہ جائز ہو رہا ہے ، کیوں کہ ، تم نے فلاں فلاں کام کیا تھا ، یعنی ، اپنی بدسلوکی / بدزبانی کو ، جسٹی فائی کیا جاتا ہے ۔ nآپ کے ساتھ / آپ کے کسی جاننے والے /والی کے ساتھ ، ایسا ہوا ہے ؟
ایسے “خونی” رشتےدار/ برادر ی والوں کی ایک بہت ہی عام نشانی یہ ہوتی ہے کہ ، یہ لوگ، دوسر ےخصوصا اپنے سے چھوٹے کی ، کیفیات ، اس کی سوچ ، اور اسکے جذبات ، پہ نہ توجہ دیتے ہیں ، نہ د ینا چاہتے ہیں ، نہ دے پاتے ہیں ، نہ سمجھ سکتے ہیں ، نہ سمجھنا چاہتے ہیں ، اور نہ ہی اسے محسوس کرسکتے ہیں ، یہ والا فنکشن ہی نہیں ہوتا ان nمیں ، اب چونکہ ، وہ اس چیز سے عاری ہوتے ہیں ، اس لیے مقابل کے جذبات واحساسات ، کو حقیقی سمجھ کر ، ا ن کو Validate یعنی توثیق بھی نہیں کرسکتے ، اور نتیجتا اس کو اہمیت بھی نہیں دیتے nایسے “خونی ” رشتے داروں کے لیے محض وہ اہم ہوتا ہے ، جو وہ خود سوچتے اور محسوس کرتے ہیں
اور یہ چیز ، inability ہے یعنی وہ محروم ہوتے ہیں ، نہ کہ جان بوجھ کررہے ہوتے ہیں ، اس لیے ان سے رد عمل میں جھگڑا یا بدزبانی کرنا بے کار ہے ، خیر کچھ بھی ہو ، رزلٹ یہ ہوتا ہے کہ ، nاس طرح کے ماحول میں رہنے والے نوجوان،یا اس ماحول میں پل بڑھ کر جوان ہونے والے بچے ، آگے چل کر ، اپنے شخصی ارتقاء اور بقا ء کے لیے ، تین فطری ہتھیار
جو ، ان کے Survival Instinct کا اک اظہار ہوتا ہے nہوسکتا ہے وہ ، ایسے خونی رشتے داروں کے خلاف کھڑے ہو کر لڑیں کسی بھی طرح nہو سکتا ہے وہ ، الگ تھلگ رہنا شروع کردیں nیا پھر، ان میں بھی ، خود پسندی کا عارضہ اتر آئے ، وہ اپنے حقیقی وجود جس کی توثیق نہیں کی گئی ، اس کو سائڈ لائن کر کے ، اک مخصوص کردار میں ڈھل جائیں ، اور ان کی اپنی شخصیت کہیں اندر اندر ہی دب جائے یا ختم ہوجائے ، وہ بس زندگی میں ایک کردا ر کے طو ر پر جی رہے ہوتے ہیں nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-04-13
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد