پوسٹ – 2021-04-13

“خونی”رشتے۔nnآٹھویں قسط nnآٹھویں نشانی nnغیر ضروری انحصار، مروتوں کے بوجھ تلے دبا دینے والاnnمیری ساس، اپنے بیٹے کو اکثر اپنے پاس بٹھائے رکھتی ہیں ، جب کہ میر ی نئی شادی ہوئی ہے nاور میں اس چیز پہ کڑھے بغیر اپنے کمرے میں بند بھی رہوں تو، پھر ایسی باتیں کہ ، پتا نہں اندر بند کیا جادو ٹونا کرتی رہتی ہے
میں تو اس لڑکی کو اپنا سمجھ کر بیاہ کر لائی تھی ، پر، د وگھڑی میرا بیٹا میرے پاس بیٹھ جائے تو اسے، پتہ نہیں کیا تکلیف ہوجاتی ہے
بڑھتی عمر دیکھ کر بھی شادی نہ کرنا کہ ، لڑکی رخصت ہوگئی تو ہمیں کون کھلائے گا
بڑھتی عمر دیکھ کر، لڑکے کو کنوارا رول دینا، مختلف بہانوں سے کہ ، ابھی کچھ خدمت کرلے ورنہ ، ایک کھانے والی اور آجائے گی nہر وقت دوستوں میں بیٹھے رہتے ہو ، کبھی میرے ساتھ بھی بیٹھا کرو، nبا بار ایسی بات کرنا ، جبکہ ، دوسرے افراد بھی ہیں ، اور جانتے ہوئے کہ اک شخص زیادہ مصروف ہے لیکن ، دوسرا شخص جو برسوں ساتھ نہ بیٹھے اس کوn”وہ بیچارہ تھکا ہوا آتا ہے اب کیا اسے تنگ کرنا”nکہہ کر مارجن دیا جائے nایسے “سیلیکٹو ، مان اور خلوص دکھانے والے “خونی رشتے داروں” کی بات ہورہے
میں جب اپنی فیملی میں بیٹھنا چاہتا ہوں ، تو ناک بھوں چڑھائی جاتی ہے ، کہ ہمارا سر نہ کھاو nالگ الگ افراد الگ الگ بیک گراونڈ الگ الگ جملے/سیناریو ، قدر مشترک ایک۔
جذباتی برڈن ۔اور انحصاری nیاد رکھیں
انحصار تین طرح کا ہوتا ہے nجذباتی ، جسمانی جیسے کسی بیماری کی صورت میں ، یا پھر معاشی nچلیں بیماری/معاشی طور پر تو ، اگر آپ پر کوئی انحصار کررہا ہے تو یہ آپ پر کرم ہے اللہ کا ، کہ اس نے آپ کو اس قابل بنایا کہ آپ اس “خونی” رشتے دار سے بہت حالت میں ہیں ، nاور ویسے بھی ، بحثیت انسان ، آپ کا فرض ہے ، اپنے سے کمتر کسی بھی سینس میں ہو اس کی پروا کرنے کا ، عملی طور پر اس کے کام آنے کا
یہ بہت احسن بات ہے ۔ nاب بات آتی ہے ، جذباتی انحصار کی اور جذبات کا استعمال کرکے ، اک ہی مخصوص فرد سے مختلف فیور لینے والے خونی رشتے داروں کی nقربانیاں مانگنے کی ، وہ بھی غیر منطقی ، حد تک ، اور اس میں ، سامنے والے فرد جس کا استحصال کیا جا رہا ہوتا ہے اس کی ترجیحات ، اور ضروریات کی nیہ تو ہوا ، انحصار کا معاملہ nکچھ افراد ، زہن سازی ایسی کرتے ہیں ، کہ nآپ خود بھی مروت کا شکار ہو کر دوسروں سے زیادہ مخلص ہوجاو، اور اپنی ترجیحات سائڈ کردو، یعنی ، دوسرے کی مدد کرنے کے لیے اپنا گردہ بیچ دو
کیوں کہ ، وہ مدد کے قابل اس لیے ہے کہ ، اس نے نااہلی ، غیر سنجدگی، نشے ، کام میں تعطل ، یا ناقص ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے اپنا یہ حال بنایا ہے
اب آپ کی مورل ذمے داری ہے آپ اس کا ٹوکرا بھی اٹھاو، nیہ والا تڑکا جب ،n حقوق العباد کے ساتھ بیچا جاتا ہے تو، نارسسزم انتہا سے زیادہ مہلک ہوتا چلا جاتا ہے
اس کی چھوٹی سی مثال nآپ کو پتا ہوتا ہے ، فقیر مستحق نہیں ، پھر بھی اس کی روتی شکل دیکھ کر ترس آجاتا ہے
ایسا بارن براٹ اپ ، اسی وقت ہوتا ہے جب آپ ، نارسسٹ افراد میں پل بڑھ کر جوان ہوئے ہوں nجو یہ کہتے ہیں ، مروت کرتے کرتے مرجاو، او ر اسے اسلام / شریعت بنا کر پیش کرتے ہیں۔
آپ کو پتا ہوتا ہے فلاں مولوی درباری ہے ، پر مروت میں بس اسلامی حلیہ دیکھ کر منہ بند کرلیتے ہیں آپ ۔ اور بہت سی مثالیں ہیں مروت زدہ افراد کی nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.