پوسٹ – 2021-04-11

“خونی” رشتے nnتیسری قسطnnدوسری نشانی nمافوق الفطرت قسم کے تصورات ، محبت خلوص کی خیالی باتیں
میرے گھر والے سب کے سامنے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں ، لیکن گھر کے اندر وہ بلکل ہی الگ ہوتے ہیں n- انباکس میں تازہ تازہ ، آیا اک دکھ بھرا شکوہ nلڑکا تھا اس لیے زیادہ حوصلہ نہں دیا ، لول nخیر nاپنے خاندان کو ، بہت سپیشل سمجھنا ، اور اس کا اظہار بھی کرنا ، اپنی بڑائی جس میں کچھ فضیلت ، حقیقت بھی ہو ، تب بھی اسے دوسروں پر گاتے رہنا ، بار بار باور کروانا کہ ہم میں بڑا اتفاق ہے ہم بڑ ےخاص ہیں ، ہمارا خانوادہ سب سے الگ ہے nآپ کو لگ رہا ہوگا یہ کہ کسی اسلامی یا مذہب فروش ووٹ پارٹی کے کارکنان کی بات ہورہی ہے
نہیں ، جی یہ جنرل سٹیمنٹ یا نشانی ہے ، خونی رشتے داروں کی جو نارسسٹ یعنی خود پسندی کے عارضی کا شکار ہوتے ہیں nہاں ، یہ الگ بات ہے ، بڑے کینوس پر جائیںn”امت” والا چورن بھی ایسے ہی بیچا گیا ہے nخیر یہ ، شوخیاں یا شِیخیاں ، بہت سی چیزوں پہ ہوسکتی ہں nمادی ترقی nظاہری شکل و شباہت
تعلیمی میدان میں کامیابیاں nیعنی ہمار ے ہاں اتنے اے گریڈز ہیں ، سب پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ہیں ، nہر بچہ ٹاپر ہے وغیرہ وغیرہ پھر موازنہ بھی کرنا کہ فلاں فیملی مں کتنے ایسے افراد ہیں nاور انہی سے روابط بنانا جو ان جیسے ہوں nخاندانی پس منظر کی بنیاد پر
تعلقات ، یہ اپنے سے چھوٹوں کی اچیومنٹس کو بھی ، اپنا فخر بنا کر بیچتے ہں nاپنی انا ، اور توجہ کی طلب کے لیے
وجہ ؟ nکیوں کہ خونی رشتے داروں ، کے لیے سماج ایک طلسم ہوشربا ہوتا ہے ، nجہاں یہ ، مستقل بنیادوں پر اپنا اشتہار چلاتے ہیں کہ ، ہم کتنے قابل رشک ہیں ، کتنے حیرت انگیز ہیں nبین السطور ہی سہی ، لیکن ، اندر خانے یہی کہہ رہے ہوتے ہیں n”دیکھو مری طرف میں کتنا خاص ہوں ، مری زندگی کتنی دلچسپ ہے “nمیرے پاس سب کچھ ہے تمھارے پاس نہں nnتیسری نشانی nnاستحصال یعنی مینی پولیشن nnتیسری نشانی جس میں اگر آسکر اقوام کو ملتا ، تو پاکستان کو ملنا چاہئے تھا
ہم نے تمھارے لیے کیا کچھ نہیں کیا تم ہو ہی ناشکرے nاچھا ،واقعتا ،ناشکرے کو ایسے کہنا بھی چاہئے
تمھار ی وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہے ،n تمھاری غلطی ہے کہ میں خوش نہیں nتم خاندان پر دھبہ ہو ، کیوں ؟ کیوں کہ تم نے تعلیم/جاب میں ٹھیک پرفارم نہیں کیا
اپنے دوست کو دیکھو ، اپنے کزن کو دیکھو ، ان کی طرح کیوں نہیں ہوسکتے تم ؟
مجھے پتا ہے تم میرا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے اپنا آپ تیاگ دو گے n”اس قسم کا مان دینا ، بھی پریشر کی قسم ہے nتم مری امیدوں پر پورا اترو گے تو ہی اچھے کہلاو گے nان سب جملوں میں اک قدر مشترک ہے ، یہ محبت ، مشروط کرکے دینا چاہتے ہیں nاور محبت نہ دینا ، یا روک لینا ، سزا کے طور پر nجب کہ ، محبت/مثبت کیفیات ، صحت مندانہ ذہنی نشونما کے لیے قدرتی اظہار ہونا چاہئے nنہ کہ nmanipulative formnمیں nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.