پوسٹ – 2021-04-11

“خونی” رشتے nnچوتھی قسطnnچوتھی نشانی nn اپنے لیے شدید حساسیت اور دوسروں کے لیے مکمل سفاک سخت بے حسی nnمیری فیملی کے چند افراد ، مجھ سے برملا نفرت کا اظہار کرتے ہیں، نفرت نہیں کرتے ہوںگے ، پر الفاظ کا چناو کچھ ایسا ہوتا وہ بھی عوامی مقامات پر n”مجھے نفرت آتی ہے جب تم شاپنگ مال میں خریداری کرت ےہوئے ، شاپنگ کا تھیلا اس طرح نہں رکھتی ہو جس طرح کہا گیا ہے
حقیقی نفرت آتی ہے مجھے اس چیز پر”nایسا کئی بار مجھے کیش کاونٹر والے تک کے سامنے کہا گیا ہے n- اک لڑکی کا اپنے “خونی رشتے دار” بارے بھیجا گیا جملہ nبہت سے خود پسند اور نرگسیت کے عارضے کا شکار ، خاندان برادری والے “خونی رشتے دار”nدوسروں کو جج کرنےے کے معاملے میں ، اپنے سے چھوٹوں سے امیدیں لگانے کے معاملے میں ، ان کے مزاج اور رجحانات کے اک اک انچ پر، شدید مانیٹرنگ کرتے ہیں، ایک سے اک چھوٹی سے چھوٹی چیز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہں nمائیکرو مینجمنٹ کرتے ہیں ، nاور پھر اگر کوئی اس شکنجے سے ادھر ادھر ہو تو ، برا مانتے ہیں nان میں سے کچھ “خونی” رشتے دار تو حد سے زیادہ حساس ہوتے ہیں ، اور بہت آسانی سے ٹرگر ہوجاتے ہیں nہاں ان کے تپنے ، برا ماننے کے بہت سی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں
عدم توجہی nکسی کا ان کی بات نہ ماننا یعنی سرکشی / نافرمانی nان کی اپنی بدگمانیاں اور بغض، جو انہوں نے خود سے اندازے لگا لگا کر ، کل کا بچہ ہے ہم اسے زیادہ جانتے ہں nسوچ سوچ کر اپنے اندر بھرا ہوا ہوتا ہے nاس، حساسیت یا سختی کی ایک بہت بڑی وجہ ، ان کا پاور ہنگری یعنی کنٹرول کرنے کی خواہش تلے دبا ہونا ہے nکوئی بھی نرگسیت کے ذہنی عارضے کا مریض / رشتے دار، اس وقت انہتائی منفی اور عدم تناسب ، یعنی بے حد نامناسب طریقے سے ، ردعمل دیتا ہے ، جب اس کا کوئی اپنا ، خصوصا اس سے چھوٹا ، اس کی کسی طرح کی بلیک میلنگ میں نہں آرہا ہوتا ، یا اس کی کٹھ پتلی بننے سے انکار کردیتا ہےnn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.