پوسٹ – 2021-04-05

زہریلے تعلقات کو تلف کیجئے
چھٹی قسط
ناکافی سہارا/حمایت
اگر آپ ، ایک دوسرے کا جذباتی/مشکل وقت کا سہارا نہیں بن سکتے ، اور ایسا بار بار ہوتا ہے ، تو رشتے/تعلق کا جواز کیا ہے ؟ مروت ؟یعنی مروت میں متواتر سہارا ممکن نہیں تو، مروت میں رشتہ/تعلق چلانا ، تو محض خود فریبی ہی ہے ۔
کنٹرول کرنے/رشتہ /تعلق سنبھالنے کی یکطرفہ کوشش
معاملات/تعلقات/رشتے کو ، کنٹرول کر کے اس پر حاوی ہونے کی متواتر/مستقل ، اور نہ ختم ہونے والی کوشش، یا سنبھال کر رکھنے کی کوشش ، وہ بھی صرف ایک ہی فریق کی طرف سے ، اگر ایسا ہو رہا ہے ، تو ہو سکتا ہے ، آپ ، غلط سمت میں ، توانائی برباد کررہے ہیں۔
لامتناہی ڈرامہ/نوٹنکی
اچھے رشتے آپ کی زندگی کو بہتر بناتے ہیں ، ڈرامہ نہیں ۔کہ آپ ہر وقت ، اب کیا کروں کیسے کروں ، آگے کیا ہوگا سوچتے رہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.