پوسٹ – 2021-04-05

فیس بک مارکیٹنگ – دوسرا حصہ – فیس بک پیج‎‎nnتیسری قسطnnفیس بک پیج کا ABOUT SECTION اور اس کی اہمیت
فیس بک پیج کے بائیں جانب موجود ، مینیو پرnAbout Pagenپر کلک کریں
فیس بک پیج ،nuser namenکے بعد ، یہ پہلے چیز ہے ، جو آپ نے اسطرح سیٹ کرنی ہے کہ ، یہ آپ کو ، آپ کے برانڈ کو ، آپکے کاروبار/پراڈکٹ کو فائدہ دے
اگر آپ نے ، پہلے یوزر نیم نہیں بنایا تو اس پیج پر بھی ،یوزر نیم سیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے ،
جو بعد میںnfacebook.com/yourusernamenکی شکل میں ، بن جاتا ہے
اس کے بعد آپnAbout sectionnپر جاتے ہیں ، یہ بنیادی طورپر ، آپ کے پیج ، آپ کے کاروبار کی بنیادی اور مرکزی تفصیل ہے ، اور یہ مختصر سا پیراگراف/nسطریں ، گوگل کے سرچ والے پیج پر ، ڈسکرپشن کی جگہ ظاہر ہوتا ہے ، تو ، آپ ان انتہائی
ایک سو چھپن حروف پر مبنی ، پیراگراف/سطور کو ، اس طرح لکھیں جو بہت ہی زیادہ متعلق ہو ، اور مخصوص ہو ، کہ انسان
ایک ہی بار میں پڑھ کر سمجھ جائے کہ آپ کا پیج کس بارے میں ہے
شروع کے ان ، ایک سو چھپن کریکٹرز میں ، آپ اپنے کاروبار کے بارے میں بتاتے ہیں ، اور اس کام سے متعلق، بہت ہی زیادہ ،
نسبت رکھتے ، کی ورڈز/ اور بہت ہی زیادہ سرچ کیے گئے کی ورڈز، استعمال کرتے ہیں
جو ظاہر ہے ، آپ کے بزنس کی کیٹگری سے متعلق ہی ہوتے ہیں
بہت مناسب ہوجائے کہ ، اگر آپ کے پاس ویب سائٹ موجود ہے تو اس کا ایڈریس بھی یہاں ، مینسن کردیں
ڈسکرپشن کے شروع میں ، بہت زیادہ متعلق کی ورڈز /بہت زیادہ سرچ کیے گئے متعلق کی ورڈز کا استعمال ،
دیکھنے کے لیے ، اپنے بزنس سے متعلق ، حریف پیجز دیکھیں کہ وہ لوگ، کس طرح لکھتے یہں ، انہیں ، گوگل پر سرچ کریں
اور اس طرح کریں
یعنی ان کا نام لکھا اور ساتھ میںِnFacebooknلکھ دیا ،تو ان کا فیس بک پیج کا ایڈریس گوگل سرچ رزلٹ میں آئے گا ، وہاں چھّوٹا سا ڈسکرپشن بھی آرہا ہوگا، وہ دیکھیں ،
آئیڈیا ہوجائے گا
اب بات کرتے ہیں ، کونٹینٹ / مواد تخلیق کرنے ، پیج کو سٹارٹ کرنے ، اسے چلانے ، اور پورے تیقن کے ساتھ یہ دکھانے کہ ، یہ
پیج واقعیتا ایک بزنس پیج ہے ، اور کوئی ایسے ہی رینڈم مستی مذاق والی پوسٹنگ نہ
کیوں کہ آپ صرف ، فیس بک پیج نہیں بنا رہے ، آپ اسے پراپر مینیج کر کے پروفیشنل طریقے سے چلائیں گے ، پوسٹنگ کریں گے
اور ہاں یہ یاد رکھیں ماہرین کہتے ہیں کہ ، جب تک ، آپ کم از کم دس یا پندرہ پوسٹس نہ کرلیں ، کسی کو ،نہیں پڑی کہ آپ کا
پیج دیکھے ، یہ جو پاکستانی ، پیج کا نام سوچتے بناتے ہی ، اندھا دھن انوائٹ شروع کردیتے ہیں ، یہ شارٹ کٹ مائنڈ سیٹ
ہے ، محنت پوری نہ ہو ، رزلٹ ملتا رہے ، اور یہ زیادہ تر صرف پیج لائک چاہ رہے ہوتے ہیں ، ان پیج لائکس کو کسٹمر کیسے
بنانا ہے ، انہیں نہیں پتا ہوتا ، کیوں کہ ، فری پیکج پر تو ان کے نیٹ چل رہے ہوتے ہیں ،
اور اس پورے سمندر/سائنس کو سیکھنے سمجھنے کا وقت ہو ، توپھر ، ان پاکستانیوں کے زیادہ تر ویوز، فالتو ویب سائٹس ،
وڈیوز اور موٹِی ویشنل سپکیرز حتی کہ ، سیاسی فورمز پر کیوں پڑیں ،
اس کی وجہ یہی ہےکہ ، خود بھی پراگندہ دماغ ہیں ، اور پھر مال بھی وہی دیکھتے ہیں
بہرحال
آپ کا پیج ، ہے اسے بنائیں ، اس پر دس پندرہ پوسٹس تخلیق کریں پراپرلی ، اس کے بعد ، انوائٹ کریں ، یا پھر اشتہار بنائیں ،
بوسٹ کریں ، پر مذکورہ بالا تمام چیزیں کرنے کے بعد
دوستوں کو ، متعلق افراد کو انوائٹ کریں ، رشتے داروں اور ایسے احباب جو ڈیڈ یوزر ہیں ، ان سے تذکرہ کرنے کی بھی ضرورت
نہیں کہ آپ کیا کام کررہے ہیں ، کیوں کہ ، پاکستان میں ، سب سے زیادہ ، جو غیر متعلق
ٹارگٹ آئڈئینس ہوتی ہے ، وہ اکثر اوقات قریبی دوست اور رشتے دار ہوتے ہیں ، اس لیے انہیں اپنی پروفیشنل لائف سے دور
ہی رکھیں ،
انہوں نے کرنا کرانا کچھ نہیں ہے ، فالتو مشورے دے کر اپنا وقت پاس ، اور آپ کا ضایع کریں گے
بہرحال مواد میں یہ کہ ، پوسٹ ، ٹیکسٹ، تصاویر ، ویڈیوز ، وغیرہ ڈالیں
اور یہ جان لیں کہ ، شروع میں ضروری نہیں کہ ، آپ اپنا ہی سب کچھ بنا کر ڈالیں
آپ دوسرے متعلقہ پیجز/حریف سے لے کر ، اس میں تبدیلیاں کر کے ، بھی شروع میں کام چلا سکتے ہیں ،
ہاں ، کام کو مینیج کریں ،
فیس بک پیج پر ایک بہترین آپشن ، پوسٹ کو شیڈول کرنے کا ہے ، اس سے
ٹاسک مینیجمنٹ میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے
اس میںnCreator Studionکے ذریعے ، اپنی پوسٹس کوnBackdatenمیں بھِی پبلش کرسکتے ہیں ، تاکہ ، کسی کو دیکھ کر یہ نہ لگے کہ ، یہ تو کوئی نئے لوگ ہیں نیا پیج ہے ، وغیرہ وغہر
اسی طرح مستقبل کے لیے بھی شیڈول کی جاسکتی ہیں ، پوسٹ
جب اس طرح دو تین چار ہفتے کام کرلیں
پوسٹنگ ہوجائے ، تو یقینا کچھ ریسپانس آئے گا ،
اب وقت ہے
فیس بک ، رپورٹنگ کے ذریعے ، یہ دیکھنے کا ، کہ ،
آپ کی شئیر کردہ پوسٹ، کب کب ، کس وقت ، زیادہ دیکھی جاتی ہیں ، یہ والی مانیٹرنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہے
اس بارے میں ، مزید تفصیل ،
اگلی اقساط میں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.