الفا مرد کی اہم خصوصیاتnnنویں قسطnnالفا مرد خود پر بھروسا کرتا ہے ، بیٹا یعنی سطحی مرد، دوسروں پر۔
چونکہ ، الفا مرد، اپنی زندگی کی مکمل ذمے داری خود لیتے ہیں ، تو لامحالہ ، ان کے پاس ، خود پہ بھروسہ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ ہوتا ہی نہیں ، ہاں ، وہ کسی ماہر کی نصیحت ، یا رائے ضرور تلاشتے ہیں ، اور یہ جانتے ہیں کہ ، انہیں کب ، کس سے ، کس قسم کی مدد درکار ہے ، یہ بھی بااعتمادی ہی ہے ، عاجزی ہی ہے کہ ، خود کو نرم کر کے جھکا کر ، دوسرے سے کچھ پوچھ لینا ، کچھ کہہ دینا ، کچھ سمجھ لینا ، دوسرے کا ہرگز مطلب ، ہر ایرا غیرا نہیں ، بلکہ ، جیسا کہ پہلے کہا ، ماہر۔
پر ا س سب کے بعد ، الفا مرد، اپنی زندگی کا کپتان خود ہی ہوتا ہے ، اور انہیں معلوم ہوتاہے کہ ، ان کی زندگی /ماحول سے متعلق ، ان کی شخصیت سے نتھی ہر چیز سے ہر رخ سے منسلک ، تمام فیصلے انہیں کے کاندھوں پر آئیں گے ، اور انہیں ہی لینے ہیں ۔
مثلا ، اگر کوئی نوجوان الفا مرد ہے ، تو وہ یقینا ، تعلیمی معاملات میں ، اپنے ، والدین ، اپنے دوسروں اپنے استادوں سے ، یہ پوچھتا پایا جائے گا کہ، اسے ، کالج میں رہنا چاہئے یا ، چھوڑ دینا چاہئے ، تعلیم آگے پوری کرنی چاہئے ، یا نہیں ، وہ سب سے ضرور پوچھے گا ، اور ہر تقریبا ہر روایتی جواب یہی ہوگا کہ کرلو ، لیکن اسے اگر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ، وہ تعلیم کے ساتھ جم نہیں پا رہا ، کلاس روم اور مشینی تعلیی نظام سے کہیں زیادہ ہے یہ زندگی ، کہیں بڑے ہیں ، زندگی کے معاملات، تو وہ اپنی سب سے پوچھ کر ، لیکن اپنی مرضی سے ، تعلیم جاری نہ رکھنے کا فیصلہ خود کرے گا ، اور اپنے خوابوں کی تکمیل کے سفر پر روانہ ہوجائے گا
اب اس سفر میں مشکلات آئیں یا ناکامی ، اسے معلوم ہوگا کہ ، یہ راستہ اس نے خود چنا ہے ، اسے یہ بھی معلوم ہوگا، کہ اپنی زندگی میں اپنی مرضی راستہ چننے کا درد، اذیت اور آزمائش، اس پچھتاوے سے بہرحال بہت کم ہے ، جو اس نے فیصلہ نہ لے کر ، جھیلنا تھا۔
یا ، دوسروں کے کہنے پر عمل کر کے ، اپنی زندگی کو ڈیزائن کر کے ، جو خلش رہ جاتی ، اس پچھتاوے کی زندگی اور درد سے ، یہ درد بہرحال بہت کم ہے ، جو اس راستے میں ہے ، جو اس نے شعوری طور پر چنا،
اور ویسے بھی زندگی ، کی حقیقت ہے کیا ؟ چند فیصلے ، انتخابات ، یعنی کچھ چوائسز کی آزادی ،nLife is all about making choicesnرائٹ؟
غلط اور ٹھیک کا تو پتا اس وقت نہں چلتا جب آپ چوائس لے رہے ہوتے ہو ، کیوں کہ ، آپ کے اختیار میں فیصلہ ہے ، اور انتھک کوشش ہے ۔
یہ ہوا الفا مرد کا معاملہ ۔
اب بات کرتے ، بیٹا مرد کی ،
ایک تو ان مردوں میں ، اعتماد کی کمی ہوتی ہے ۔
یہ پناہ ، دوسروں اور صرف اور صرف ، سماج کی نصیحتوں میں ڈھونڈتے ہیں ۔
اپنی فیملی ، اپنے دوستوں ، اپنے سماج، حتی کے سرکارکو ، اپنے فیصلوں تک رسائی دے دیتے ہیں ، کہ وہ انہیں یہ بتا سکیں کہ ، زندگی کیسے جینی ہے ۔
جو راستہ ان کے لیے مناسب نہ بھی ہو ، یہ اسی پر رہتے ہیں ،ایسی نوکری کرتےہیں جس میں ، روح تک گروی ہوجائے ، عام سی عورت سے شادی کرلی ، اس سے بچے ہوگئے ، یہ سب ٹحیک ہوتا ، اگر وہ یہی سب چاہتے ہوتے ، لیکن یہ اس لیے نہیں ہوتا کہ وہ یہ سب ، چاہ رہے تھے ، بلکہ یہ سب اس لیے ہوتا ہے کہ ، انہیں یہ بتایا گیا ہوتا ہے ، انہیں سماج سے یہ سبق ملا ہوتا ہے کہ ، انہیں اندھا دھند اسی فارمولے پر چلناہے
مذکورہ اہداف ، یعنی ایسی نوکری ، ایسی عورت ، اس لائف پر چل کر ، بچے پیدا کرلینا ، ان میں کوئی مسئلہ نہں ، اگر آپ ، صرف اور صرف ، دل سےیہی چاہتے ہو ،نہ ، کہ اس لیے چاہتےہو کہ آپ کا مائنڈ سیٹ ایسا بنا دیا گیا ہے کہ ، اصل پرسکون زندگی یہی ہے ۔
خود پر اعتماد کے معاملے میں یہ بات سمجھ لیں کہ ،
یہاں خود اعتمادی کا ہرگز مطلب ، غرور ، یا ، ظاہری طور پر دانش وری جھاڑنا ہے
مختصرا یہ کہ ، الفا مرد، کبھی بھی ،کسی ، کامیاب آدمی کی ، نصیحت کو نظر انداز نہیں کرے گا ، خصوصا جب وہ اپنا کاروبار شروع کرنے جا رہا ہو۔
ہاں ،خود اعتمادی ، اپنی چاہتوں پر اعتماد کا نام ہے ،
یہ کوالٹٰی الفا اور بیٹا مرد میں فرق مزید واضح کرتی ہے کہ ،
الفا مرد، اپنے فیصلوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر اپنی مرضی کی زندگی جینے کے لیے ، دوسرے لوگوں کی ، نصیحتیں سنتا ہے ، جبکہ ، بیٹا ، یعنی سطحی یا ڈالڈا مرد، دوسروں سے یہ جاننے کے لیے ، نصیحت لیتا ہے کہ، زندگی جیتے کیسے ہیں
پوسٹ – 2021-03-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد