پوسٹ – 2021-03-22

فیس بک مارکیٹنگ nnپہلا حصہ – تعارفی اسباق – فیس بک اور کاروبارnnچھٹی قسطnnفیس بک بزنس مینیجر – فیس بک ایڈ اکاونٹ اور فیس بک Pixelnnاگر آپ براہ راست ایڈ اکاونٹ بنانا سیکھنا چاہتے ہیں تو اس قسط کے آخر میں ، موجود طریقہ کار پر عمل کیجئے
پر بہتر ہوگا کہ ، درج ذیل تفاصیل / تاکید اور احتیاط ذہن میں رکھیں ، تاکہ ، بعد میں آنے والے مسائل سے بچ سکیں
ایڈ اکاونٹ بارے سب سے اہم احتیاط، جس کی بار بار تاکید کی جارہی ہے ، وہ یہ ہے کہ ،
آپ اس سب کو علیحدہ علیحدہ رکھیں ،
ہر ، کلائنٹ/پراجیکٹ کے لیے ، الگ الگ اکاوئنٹ رکھیں ،
آپ الگ الگ فیس بک پیج کے لیے ، الگ الگ ، اکاونٹ مختص کرسکتے ہیں ، آپ مختلف کاروباری پیجز/یا کلائنٹس کے لیے ،
مختلف ، اشتہاری مہمات چلا سکتے ہیں ، اور پھر ، اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ، آپ ہر اشتہار کے لیے ، معاوضے کا الگ
الگ طریقہ کار
مختص کرسکتے ہیں ،
بزنس کے لیے علیحدہ ، زاتی کام کے لیے علیحدہ
اور تو اور ، آپ ، تمام ، کی تمام اشتہاری مہمات کے لیے ، الگ الگ ، اعداد وشمار ،رپورٹنگ ، وغیرہ کرسکتے ہیں ،، وہ
بھی الگ الگ بزنس / کلائنٹ کے لیے
سو شروع کیجئے ،
ایک نیا ایڈ اکاونٹ بنانے سے
اور جب آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ/ای کامرس سٹّور موجود ہوگا،
تو آپ اس ایڈ اکاونٹ کو ، اس ویب سائٹ پر موجود “فیس بک پکسل” نامی پلگ ان سے ، جوڑ سکیں گے
ان مضامین کی بنیاد اسی بات پر ہے کہ ، آپ ایک نیا ایڈ اکاوئنٹ بنائیں گے ، تاکہ ، تمام کے تمام مذکورہ مراحل بخوبی
انجام پا سکیں
یہ بھی ممکن ہے کہ ، آپ نے پہلے سے ہی ، اپنے “ذاتی” فیس بک ، پروفائل کو استعمال کرتے ہوئے ،
ایڈ اکاونٹ بنایا ہوا ہو ۔۔
اگر ایسا ہے تو پھر ، اس ایڈ اکاوںٹ کو ، یہاں پر شامل کرلینں ۔
پر آزمودہ بات یہ ہے کہ ، آپ کو ایک نئے اکائونٹ سے شروع کرنا چاہئے ۔
تاکہ بعد کے مراحل ، یعنیnfacebook pixelnکی انسٹالیشن ، آپ کی ویب سائٹ پر بخوبی ہو سکے ،
آپ اپنی خود کی
یعنیnCustom Target Audiencenبنا سکین
یا جو بھی ان مضامین میں سمجھایا جائے گا ، اسے بغیر کسی ، کنفیوژن کے ، کرسکیں
اگر آپ کسی کلائنٹ کے لیے کام کررہے ہیں تو ، آپ کوnRequest Access to an ad accountnاس سے ، آپ کو ، اس کے ایڈ اکاوئنٹ تک رسائی ملے گی
وہ آپ کا پارٹنر بھی ہوسکتا ہے ، اور کوئی کلائنٹ بھی
ایڈ اکائونٹ بنانے کا طریقہ
گزشتہ اقساط میں بتائے گئے ، طریقے سے
بزنس سیٹنگ والا پیج کھول لیں
اس میں موجود ، بائیں ہاتھ پر ، جو سائیڈ بار ہے ، یا مینیو ہے
اس میں ،
ایک جگہnaccountsnلکھا ہوگا ، اس کے نیچے موجودnAd Accountsnپر کلک کریں
اگلے پیج پر ، نیلے رنگ کا ایک بٹن ہوگا ، جس پرn”Add”nلکھا ہوگا ، اس کو کلک کریں تو ، ایک مینیو کھلے گا جس میںn”Create a New Ad account”nلکھا ہوا ہوگا ، اس پر کلک کردیں
ایک ونڈو کھلے گی ، جسےnpopupnکہتے ہیں ، اس میں
اپنے کاروبار ، یا جس کمپنی یا کلائنٹ کے لیے یہ ایڈ اکاونٹ بنا رہے یہں ، اس کا نام لکھ دیں
اور اگر ، مناسب ہو توnTime zonenاورnCurrencynپہ متعلقہ تبدیلیاں کرلیں ۔۔ اپنی لوکیش اور کرنسی کے لحاظ سے
مثلاnPKR – Pakistani Rupee , ASIA/KarachinپھرnThis ad account will be used fornوالے آپشن میں ،nMy businessnمنتخب کیجئے
اورnCreatenپر کلک کردیں
اس کے بعد ایک اور اپشن آئے گا جس پر
اس اکاونٹ میں
افرادی قوت/ٹیم/یوزر شامل کرنے کا پوچھا/کہا جائے گا ، آپ اس وقتnSkipnیہ آپ کاnFacebook Assetnتیار ہوگیا
پر کلک کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں ، کیوںکہ ،آپ نے ابھی ، اپنی ، ٹیم سیلیکٹ ہی نہیں کی، اور نہ ہی آپ کے ، بزنس
اکاوئنٹ میں کوئی اور فرد
بطور ٹیم /فرینڈ/پارٹنر ، شامل ہے
اگلے مرحلے میں آپ اسی بزنس مینیجر کا استعمال کرتے ہوئے ، ٹیم/افرادی قوت/ایڈ ایجنسی/ملازمین ، شامل کریں گے
اس کے لیے ، آپ کو ، سب سے پہلے یہ کرنا ہے کہ
بزنس سیٹنگ میں موجود ، الٹے ہاتھ پر مینیوnPeoplenلکھا ہوگا ، اس پر
کلک کریں
اس کے بعد ، محض اس فرد کا
ای میل درج کریں ، اور ان کو ، مناسب رسائی ، جو بھی ، ان کا رول/کردار ہو ، اس کے لحاظ سے دے دیں
ایڈمن/ایمپلائی وہ آپ کی مرضی ہے
بہرحال اس کی پریکٹس یہ ہوتی ہے کہ ، آپ سب کو ، ایمپلائی والا رول دیں ، تاہم اگر کوئی قابل بھروسہ شخص ہو ،
یا اگر یہ مشترکہ پراجیکٹ ہے ، اور وہ مالکان میں سے ہے ، تو محض اسے ہی ،nAdmin Accessnدیں ، اس کے علاوہ کسی کو نہیں
ایک بار آپ نے اپنی
بزنس سیٹنگز میں ،nPeoplenنامی آپشن کا انتخاب کرتے وقت ،
ای میل کے ذریعے ، کسی بھی فرد کو
رسائی دے دی تو، اس کے بعد ، آپnAdd Assetsnپر کلک کریں گے ، اور یہ طے کریں گے کہ ، اسے ، کون سےnFacebook Assetsnیعنی اثاثے ، مختص کریں گے
اثاثے یعنی ، فیس بک پیج ، ایڈ اکاوئنٹ,nیا پراڈکٹ کیٹلاگ وغیرہ وغیرہ
اس کے علاوہ ، آپ ی تک طے کرسکتے ہیں کہ ،
کون سے فیس بکnassetnپر ، کیا کیا چیز ، ان کے لیے آن ہوگی ، مثلا ،nPage ہے تو
اس کی صرف پرفارمنس یعنی پیج کیسا چل رہا ہے ، کیا صرف اشتہار بنانے تک کی رسائی ہے ،
وغیرہ وغیرہ
اگر آپ ،nAdmin accessnدے دیا ، تو سارے آپشن آن ہوجائیں گے
یہ کرنے کے بعد ، آپnSave Changesnپر کلک کردیں گے
اب باری ہے ، آپ کے فیس بک پیج پکوnPrimary Pagenک
ے طور پر منتخب کرنے کیnBusiness Settingnپیج پہ موجود ، بائیں طرف، مینیو میں ،nBusiness Infonپر کلک کریں ،
یہ مینیو کے بالکل آخر میں ہوگا ،
وہاں آپ کا ، پیج نظر آرہا ہوگا
یعنی اگر آپ نے بزنس اکاونٹ میں ایڈ کیا ہوا تو۔۔
اس کے نام کے برابر میں ، دائیں طرفnEditnپر کلک کریں
جیسے ہی آپ ایڈٹ پر کلک کریں گے ،
ایک سرچ باکس ٹائپ کا آئے گا
اپنے پیج کا نائم ٹائپ کریںnsave بٹن پر کلک کریں ،
اس کے بعد فیس بک بزنس مینیجر آپ کےفیس بک صحفے کی ، تفصیلات خود سے جمع کرلے گا
اب اس ایڈ اکاونٹ کے بننے کے ساتھ ہی
آپ ، فیس بک پکسل نامی ، فنکشن کو استعمال کرنے کے اہل ہو چکے ہیں
اور وہ آپ کو ، اپنی ویب سائٹ پر ڈالنا پڑے گا
فیس بک پکسل کیا کرتا ہے ؟
یہ ایک ، چھوٹی سی اپلیکیشن/پلگ ان ہوتا ہے ، یہ آپ کی ویب سائٹ اور فیس بک کے بیچ ، پل کا کام کرتا ہے ، یہ آپ کی
ویب سائٹ کو فیس بک سے کنیکٹ کرتا ہے ، اور
آپ کی ویب سائٹ پر آنے والا ٹریفک ، کہ کون کتنے بجے کس ملک ، کس صنف اور کیا شوق رکھنے والا ، شخص
آیا
اور آپ کی ویب سائٹ ، پر کس پیج / کون سی پراڈکٹ وغیرہ پر موجود رہا ،
یہ سب مانیٹرنگ ، آپ کی ویب سائٹ پر ، فیس بک کرتا ہےnPixelnنامی فنکشن/پلگ ان کے ذریعے ،
یہ بہت اہم ترین کام ہے ،
کیوں کہ ، اس کے بعد ، آپ ، اس قابل ہو پاتے ہیں کہ ، فیس بک کی اس مانیٹرنگ پہ مبنی رپورٹس اور اعداد و شمار کو
دیکحتے ہوئے ، اپنی ایک
ٹارگٹ آئیڈینس بناتے ہیں ، جنہیں مستقبل میں دوبارہ براہ راست ٹارگٹ کرتے ہیں
کیسے ؟
جی ہاں ، فیس بک ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعے ، اس طرح کی آئیڈئنس کوnWarm Audiencenکہتے ہیں ، اور اس پورے عمل کو
یعنی دوبارہ ٹارگٹ کرنے کے عمل کوnRetargeting ، اپنی ویب سائٹ پر ، فیس بک ، پکسل انسٹال کرنے کے لیے ، آپ کو ، اپنی ویب سائٹ کے کوڈ تک رسائی
حاصل کرنی ہوتی ہے ، اور یہ معلومات ، آپ کو ، آپ کی ویب سائٹ کا بنانے والا/ ایڈمن یا ڈیولیپر دے سکتا ہے
مضامین کی اس لسٹ میں ، آنے والی تحاریر میں ،
فیس بک پکسل پر علیحدہ سے مضامین موجود ہیں ، جن میں ، فیس بک پکسل کو تخلیق کرنے ، اور اسے ویب پرانسٹال کرنے
کا طریقہ بتایا جائے گا
اگر آپ ، ان مراحل کو چھوڑ کر براہ راست صرف فیس بک پکسل کو پڑھنا سمجھنا اور انسٹال کرنا چاہتے ہیں جو
درج ذیل لنک پر کلک کیجئئے
فیس بک کے آفیشل ہیلپ ٹاپکس کا جائزہ لے لیںnhttps://www.facebook.com/business/help/952192354843755nبہرحال یہاں تک آتے آتے ، ہم فیس بک بزنس اکاونٹ کا سیٹ اپ کرنا سیکھ چکے ،
اب باری ہے ، فیس بک ایڈ مینیجر والے حصے کی ،
اس لنک پر جائیےnhttps://business.facebook.com/adsmanagernاس پہ جا کر ، ٹاپ لیفٹ پر ایک مینیو ہوگا ،
اس میں ، سے اپنا
ایڈ اکاوئنٹ منتخب کیجئے ،
اور اس کے بعد
نیچے موجود سبز بٹن جس پرnCreatenلکھا ہے اس پر کلک کر کے اپنی پہیلی اشتہاری مہم کا آغاز کیجئے ،
ساتویں قسط میں
فیس بک ایڈورٹائِزمنٹ کی تمام بنیادی اور اہم باتوں سے مکمل آگاہی دی جائے گی

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.