پوسٹ – 2021-03-18

فیس بک مارکیٹنگ nnپہلا حصہ – تعارفی اسباق – فیس بک اور کاروبارn‎nتیسری قسطnnکاروبار کے لیے فیس بک کا استعمالnnفیس بک ، بزنس سوٹ / مینیجر ، فیس بک کا ایک ٹول ہے ، جو ، آپ کے کاروبار کو منظم رکھنے میں مدد کرتا ہے ،
اس کو استعمال کرتے ہوئے ، آپ فیس بک پر جو چیزیں بنا سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں
ایڈ اکاوئنٹ یعنی اشتہار والا اکاونٹ
فیس بک پیج
انسٹا گرام اکاونٹ
پے مینٹ کا طریقہ کار یعنی کارڈ/بینک تفاصیل ایڈ کرنا ،
اعداد و شمار کی انتہائِ منظم مانیٹرنگ
دوسرے ایڈ اکاونٹ / پیجز ، جس کے آپ اونر نہیں ہں ، ان تک رسائی ، یعنی اگر کوئی آپ سے کام لینا چاہ رہا ہے تو،۔
آپ لوگوں کو ، اس میں ایڈ کر سکتے ہیں ، بطور۔ پارٹنر، مالک ، ایمپلائی ، فری لانسر، یا جو بھی اس کا رول ہو آپ کے پراجیکٹ میں
یہ سب ، فیس بک پر ایک ہی جگہ ملے گا
آپ ایک بزنس چلا رہے ہوں ، یا پھر ، متعدد،
یا پھر آپ کوئی ایسی ایڈ/مارکیٹنگ ایجنسی ہیں ، جس کے متعدد کلائنٹس ہیں ،
آپ کو بہر صورت ، فیس بک بزنسnbusiness.facebook.comnکا استعمال ، آنا لازم ہے ۔
یہی وجہ ہے ، ان مضامین/کورس کا آغاز ہی ،
یہاں سے کیا جا رہا ہے
پہلے قدم کے طور پر ،
تاکہ ، باقی کے کورس کو مناسب طریقے سے سمجھ کر عمل درآمد کر کے ، فیس بک سے کوئی کمرشل / پروفیشنل فائدہ بھی حاصل کرسکیں ۔
فیس بک بزنس مینیجر کا تعارف
فیس بک نے ، آپ کے کاروبار سے جڑِ ہر شے کا نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے ، انتہائی آسان سافٹ وئیر/ٹول / بزنس مینیجر/بزنس سوئٹ کے نام سے
بنا دیا ہے
اب آپ کو ، بزنس سوئیٹ – suit تک رسائی ملتی ہے یا ، یا فیس بک بزنس مینجر تک
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ، آپ نے فیس بک کب جوائن کی ہے ۔
ہاں ، یہ یاد رکھیں کہ یہ دونوں ، ایک ہی ٹول کے دو الگ الگ نام ہیں
بس ، بٹن/ لنکس ، وغیرہ کی جگہوں کا فرق ہوگا،
تو شروع کیجئےnbusiness.facebook.comnپر جائیے
اور وہاں پر ، اپنا ذاتی ، فیس بک اکاوئنٹ جو بھی آپ پرسنل ، کے لیے استعمال کرتے ہیں اس سے لاگ ان کرلیں
یہ کام صرف اور صرف ، لاگ ان کرنے کے لیے کیا گیا ہے
لاگ ان کرنے کے بعد ، آپ کے پرسنل اکاونٹ اور بزنس ، مینیجر پر ہونے والی ، سرگرمیاں ، مکمل طور پر الگ ہوں گی
آسانی کے لیے یہ سمجھیں
کہ آپ کی آفس اور گھر کی لائف ایک جیسی نہیں ہوتی ، لیکن آپ وہی ہوتے ہو
اس لیے پروفائل وہی ہے ، کام الگ الگ ہیں
پرسنل پر ذاتی تفریح
اور بزنس ڈاٹ فیس بک ڈاٹ کام پر ، کاروباری سرگرمیاں جن کا تذکرہ گذشتہ اقساط میں کیا جا چکا
یہاں ایک سوال نئے افراد کے لیے ، جس کا سامنا ہمیں ، بار بار کرنا پڑتا ہے اور شاید آپ بھی سوچ رہے ہوںn”فیس بک پروفائل اور فیس پیج میں کیا فرق ہے ،
فیس بک پروفائل ، آپ کا شناختی کارڈ ہے ، آپ کی ذاتی تفصیلات ہیں ، آپ کی ذاتی زندگی ہے ، جہاں آپ اپنی مرضی سے ، بغیر “جج” ہوئے کچھ بھِی کریں
، تو کسی کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ میری ذاتی زندگی ہے ل
اپنے دوستوں ، فیملی وغیرہ کے ساتھ ، چیزیں شئیر کریں ،
ہاں ، اب اسی ذاتی پروفائل کے ذریعے ، آپ
فیس بک پیج ، بناتے ہیں ،
فیس بک بزنس اکاونٹ بناتے ہیں
پروفائل شناختی کارڈ ہے ، وہ نہیں ہوگا ، تو کچھ بھِی نہیں بن سکتا
یہ ایک مثال ہے ، خوام خواہ کی آنا کانی کر کے ، اگر مگر سے گریز کیجئے گا کیوں کہ ، اس کورس کے نیتجے میں آپ کے ذہن میں ابھرنے والے سوالات، آپ کی
اپنی شخصی سنجیدگی اک اظہار ہوں گے ۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں
فیس بک پیج کیا ہے ؟
فیس بک پیج ، ایک ویب سائٹ ایڈریس ہے ، جو آپ کو فیس بک نے مہیا کیا ہے
جس پر آپ اپنے پرستاروں کو جمع کرتے ہیں ، اور ، متعلقہ مواد شئیر کرتے ہیں ، جو اکثر کمرشل مقاصد کے لیے ہوتا ہے
اور اشتہارات بھی فیس بک پیج پر ہی چل سکتے ہیں ،
پروفائل پر نہِں
یاد رکھیں ، فیس بک ذاتی پروفائل اور فیس بک پیج ، بالکل الگ الگ چیزیں ہیں
آپ کے دوست/فیملی کبھی نہیں جان سکتی کہ آپ نے کون کون سے پیج تخلیق کیے ہیں یا کن کن پیجز کے ایڈمن ہیں ، جب جب ، آپ انہیں ، خود اس پیج پر
کسی ایڈمن/مینیجر/ایڈٹر/وغیرہ کے رول میں نہ ڈالیں ۔
فیس بک کے پروفائل یوزر نیم اور فیس بک پیج کے یوزرنیم میں کیا فرق ہے
کچھ خاص فرق نہیں
بس یہ کہ ، آپ اگر پروفائل کا یوزر نیم تبدیل کریں گے تو ، یہ آپ کے ذاتی اکاوئنٹ کا ایڈریس تبدیل کردے گا
جس کوnfacebook.com/settingsnپہ دیکھا جا سکتا ہے
اور جہاں تک بات ، فیس بک پیج کے یوزر نیم تبدیل کرنے کی بات ہے ، تو
وہ بھی ایک ویب ایڈریس یا یو آر ایل ہی ہے ، جیسا کہ بتایا گیا
لیکن آپ کے ، فیس بک پیج کا
اس یوزر نیم ، میں عموما آپ کے کاروبار ، کا نام ہوتا ہے ، برانڈ کا نام ہوتا ہے ، جس سے آپ پہچانے جانا چاہتے ہیں ۔
۔
اس کو تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
اپنے فیس بک پیج کی سیٹنگ میں جائیں ، وہان ،nEdit Page Infonپر کلک کریں
اور ، یوزر نیم ، تبدیل کردیں
یہ ہوا فیس بک پروفائل اور پیج کا مختصر سا تذکرہ ،
اب بڑھتے ہیں
فیس بک ، بزنس مینیجر کی طرف ، اس کو سیٹ اپ کرتے ہیں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.