پوسٹ – 2021-03-05

نفسیاتی مسائل اوران کی اقسامnnچھٹی قسطnnکلسٹر سی – Cluster c میں وہ نفسیاتی مسائل/ بیماریاں ہیں جن کا تعلق، کسی خوف/خدشے/بے چینی وغیرہ سے ہوتا ہے۔
مثلاnnاو سی ڈی Obsessive compulsive personality disordernnاس نفسیاتی مسئلے کا شکار، پرفیکشن کے مارے ہوئے ہوتے ہیں،اور پرفیکشنسٹ ہونا بھی کسی حد تک، قابل قبول ہوجاتا یے اگر، اس میں انتہا پسندی کا عنصر شامل نہ ہو۔
یہ ممکنہ طور پر
اصولوں/ قواعد ضوابط
صفائئ ستھرائی
ترتیب / نظم و نسق nکو ابنارمل حد تک سنجیدہ لیتے ہیںn( پاکستانی عورتیں ، سب نہیں پر اکثر اس بیماری کا شکار نہیں، ہیں۔n وہ ویسے ہی بہت سگھڑ اور گھر بسانے والی ہوتی ہیں، اور، ان کے پاس کرنے کو ویسے بھی کچھ نہیں ہوتا، اس لیے ادھر کی چیز ادھر اٹھا کر سیٹ کردو، یہ جگہ صاف کردو، وہ صاف کردو ، بغیر پوچھے، جینز ، کپڑے، ٹی شرٹس، بنیانیں واشنگ مشین میں دھو دو، خود خواہ، غلیظ رہو، اپنی کئیر مت کرو، ہر چیز اولاد کے سر ڈال دو کہ اسے سنبھالوں یا خود کو لیکن، گھر اور ماحول صاف رکھو، بہت ایثار پسند ہیں، سبحان اللہ، گویا پاکستانی عورتیں ، بالکل نارمل ہیں۔ مرد کو ذہنی، علاج کی ضرورت ہے، )nخیر، اس بیماری کا شکار افراد، اس خوف، میں رہتے ہیں کہ اگر انہوں نے فلاں کام نہ کیا تو پتا نہیں کیا ہولناک بھونچال آجائے گا، چونکہ، کلسٹر سی میں موجود بیماریوں میں وہ مسائل شامل ہیں، جن کا اثر، اظہار خوف/ بےچینی ، خدشے/ تشویش/ گھبراہٹ کی صورت ہوتا ہے۔
ایسے افراد، اپنی ان حرکات ، یعنی اصول، نظم و نسق کی انتہا پسندانہ پابندی، اور اتنی سختی کے ساتھ بار بار ایک ہی چیز کرتے رہنا، صفائی ہو ،ترتیب ہو، یا تالے کی چابی چیک کرنا یا پھر ، اصولوں کی ہولناک پاسداری۔۔ کیے چلے جاتے ہیں کہ ان کے تعلقات میں ناچاقی آنے لگتی ہے۔۔ اور ایسے افراد نہ خود کھل کے جی پاتے ہیں (جس کا انہیں نہ احساس ہوتا ہے نہ ہی کوئی پچھتاوا نہ خواہش،کیوں کہ وہ تو بیمار ہوتے ہیں،)، اور نہ ہی ان ہے اطراف کے لوگ، زندگی کی راحتیں اٹھاتے ہیں۔۔nnاگلی قسط میں کلسٹر سی کی دوسری بیماریnnدوسروں پہ بے جا انحصار/ شدید محتاجی کا نفسیاتی عارضہ Dependant Personality Disordernnپر بات کی جائے گی۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.