پوسٹ – 2021-03-05

آپ کو جس دن یہ سمجھ آجائے گا کہ
اس وقت فلاں شخص سے جھگڑا کرنا منہ بسورنا، رابطہ توڑنا، مجھے سوٹ کرتا ہے
خواہ کچھ بھئ کرکے ہو
اسے اگنور کر کے
لاعلمی کو گھس گھس کر اس کے منہ پہ مارنے سے
بھول پن والا کارڈ کھیلنے غرض یہ کہ، nکسی بھی طرح آپ جب، اس نہج پہ ہہنچ جاو کہ آپ کو یہ سمجھ آجائے کہ، غلطی کسی کی بھی ہو
اس مخصوض وقت میں جھگڑا مجھے سوٹ کرتا ہے
دوری ہوگی
وقت بچے گا
ترجیحی بنیادوں پہ جاری دوسرے کام جس کا ظاہر ہے آپ کی زندگی پہ اچھا اثر پڑتا ہے ، نہ کہ تعلق کا، nبس جس دن والی ٹیکنیک سمجھ لی، کہ مذکورہ بہت سی باتوں کی وجہ سے، رائٹ ناو، تعلق خراب ہونا سوٹ کرتا ہے۔
اور پھر، بعد میں دیکھیں گے، کہ کیا چیز کیسے فکس کرنی، ہے
تو بس سمجھ لیں
آپ ایموشنل ذہانت میں دو تین درجے اوپر بڑھ گئے ہیں۔nnدوسری چیز
جب آپ کو یہ سمجھ آجائے، کہ اس وقت، کوئی خاص ترجیحات نہیں، تو چلو، تعلقات کو، جھاڑ پونچھ کر، ٹھیک کرلیتے ہیں، اس وقت تک جب تک، کوی ترجیح دوبارہ نہ آجائے۔
اور اس دوران جھگڑے سے ہر ممکن بچنا ہے، کیوں کہ سوٹ نہیں کرتا، کیوں کہ جھگڑا کیا تو فارغ وقت میں بوریت کا ساماں، آپ کے ہاتھ سے جائے گا۔ تو آپ کا رویہ مکمل الگ ہوتا ہے
اس سے جو فایئدے ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں
اپنی مرضی کے وقت اور ترجیح پر تعلق کی استواری
اپنی آنکھوں میں اپنا امیج صاف
دوسروں کی نظروں میں اچھا امپریشن
اور اس دوران کوئ کام پڑ جائے تو وہ بھی نکلوایا جا سکتا ہے۔
خیر یہ والی تکنیک آنے ہے لیے آپ بہترین قسم کا منافق، جذباتی بلیک میلر، اور ، شیرے دار زبان والا ہونا چاہئے nnمشکل ہے، نارمل انسان کے لیے بہت مشکل ہے
پر ایموشنل ذہانت سے بھرپور، افراد کے لیے بہت آسان nnکیوں کہ یہ دوسرا کام یعنی ہنر آجانے سے ، آپ دو تین درجے اوپر پہنچ جاتے ہیںnnاس وقت تک یہ سلسلہ، چلتا رہتا یے، آپ کی سوٹیبلٹی پہ، جب تک، دوسرا فریق، تعلق پہ ہتھوڑا نہ گرادے
ظاہر ہے آپ کی فیلڈ ہے ایموشن
اسی سے کام لینا یے آپ نے
ایموشن سے لگتی ہے تعلقات کی فصل۔
اسی پہ رندا پھیر دیا، nاب آپ کے پلے کیا رہ گیا
جی۔۔n منطق؟ nکیا کریں گے پھر ؟
منطقی زہانت کا استعمال ؟nnجی ، تو کیجئے۔۔
اس کا کوٹہ منافقوں کے پاس عموما کم ہی ہوتا ہے۔۔
اس ہے لیولز پہ بات پھر کبھی۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.