پوسٹ – 2021-03-04

نفسیاتی مسائل اور ان کی اقسامnnپانچویں قسط۔nnاینٹی سوشل / سماج مخالف/سماج بیزار قسم کی شخصیت Antisocial personality disorder nnسماج مخالف/ سماج بیزار، شخصیتی عارضےکا شکار افراد، میں دوسروں کی ضروریات و جذبات کا احساس ،مکمل طور تقریبا نہ ہونے کے برابر یا پھر مکمل طور پر مقفود ہوتا ہے۔
اینٹی سوشل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار افراد ، حفاظتی نکتہ نگاہ سے بھی اپنے اور دیگر افراد کے لیے، بے حس ہو سکتے ہیں، یعنی یہ ممکن ہے کہ انہیں، دوسروں کی حفاظت ،حتی کہ اپنی سیفٹی سے متعلق کوئی خاص فکر لاحق نہیں ہوتی، نہ ہی پروا ہوتی ہے۔
چونکہ، انہیں کسی کے جذبات وغیرہ کی پروا نہیں ہوتی۔ تو اکٹر سماج مخالف/بیزار شخصیات، اپنی، غرض پوری کرنے کے لیے/ مقصد براری کے لیے nانتہائی آسانی سے، nجھوٹ
چوری چکاری
نقل، فریب و دھوکہ دہی nمیں ملوث پائے جا سکتے ہیں۔
خواہ مقصد بظاہر کتنا ہی اہم یا غیر اہم /چھوٹا
کیوں نہ ہو،nnاور تو اور، ان کے اضطراری (impulsive) رویے، دوسروں کے حقوق، کی پامالی ،حتی کہ ان کی اپنی مشتعل مزاجی، کا سبب بنتے ہیں،
معاملہ خواہ، دھوکہ دہی، جھوٹ، اعتبار توڑنے کا ہو ، یا پھر بار بار، دوسرے کی ضروریات/احساسات کچلنےکاہو، خواہ یہ ان کی فطرت ثانیہ بن چکی ہو, انہیں اس کا کوئی پچھتاوا/ احساس زیاں نہیں ہوتا۔آپ نے ایک اصطلاح سنی ہوگیnSociopath,nاکثر، یہ اصطلاح، اینٹی سوشل افراد پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار، افراد کے لیے ہی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ قانون کا بھی کچھ خاص احترام نہیں کرتے، یہ اس قدر بے حس اور سپاٹ ہوتے ہیں، کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آتا، کہ اپنے فلاں عمل سے آخر کس طرح انہوں نے دوسرے کو کسی بھئ قسم کی زک پہنچائی ہے۔ایسا نہیں ہے کہ یہ سمجھنا نہیں چاہتے، بلکہ یہ سمجھ سکتے نہیں، یہ اس معاملے میں معذور ہوتے ہیں اسی لیے یہ بیماری ہے، کیوں کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کرتے۔n nn.nnاب بات کرتے ہیں کلسٹر سی نامی کیٹگری میں شامل نفسیاتی عوارض کیnnکلسٹر سی – Cluster Cnکلسٹر سی میں وہ بیماریاں ہیں جن کا تعلق، کسی خوف/خدشے/بے چینی وغیرہ سے ہوتا ہے۔
مثلا
او سی ڈی – obsessive compulsive personality disordernnدوسروں پہ ،بے جا انحصار یا محتاجی کا عارضہ – dependant personality disordersnnتنقید/ناقدین کا ڈر سے لوگوں / تقریبات سے مستقلا ، مکمل صرف نظر کرنے کا نفسیاتی عارضہ۔ یعنیnnAvoidant Personality Disorder

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.