الفا مرد، Alpha males کی حقیقی خصوصیات nnپہلی قسطnnالفا میل/ Alpha male کیا ہے ؟ایسی کون سی خصوصیات ہیں ، جو سطحی مردوں یعنی، بیٹا میل ( beta male)nnکو ، الفا میل، سے الگ کرتی ہیں ؟
آپ ، خود میں کون سی تبدیلیاں لا کر ، اپنی شخصیت کو بہتر بنا سکتےہیں؟n ، اور اپنی زندگی سے ، کون سے زہریلے خواص ختم کرسکتے ہیں جو آپ کو سطحی مرد بنا رہے ہیں ؟
اس مضمون میں ، ہم ، بہت سی چیزیں پڑھیں ،گے جن کی فہرست بالتریب ہے ، انہیں اپنا کر ، آپ بھی ، اپنی زندگی میں بہت بہتر اور مضبوط شخصی بدلاو لاسکتے ہیں ۔ اور ایک بہترین زندگی بھی جی سکتے ہیں ،
جیسے جیسے آُپ کو سطحی /روایتی یا بیٹا مرد اور الفا مرد کا فرق معلوم ہوگا ، زندگی کی منازل آسان ہوجائیں گی، راستہ صاف ہوجائے گا ۔
آئیے اس مضمون سے نتھی ، در ج ذیل موضوعات پر تفصیلی بات کرتے ہیں
فہرست موضوعات کچھ اس طرح ہے
سب سے پہلے ہم جانیں گے کہ
سماجی طور پر ،الفا مرد – Alpha Malesnکے لیےn چند غلط فہمیاں /توہمات/غلط العام روایات
فطری /اصیل مرد کی تعریف
الفا مرد ، کیا ہوتا ہے nالفا اور بیٹامرد میں فرقnnالفا مرد کی حقیقی خصوصیات
خم ٹھونک کر بات کرنے والے nالفا مرد اصیل یعنی خالص/شفاف شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ، بنتے نہیں صورتحال قبول کرتا ہے ، یا پھر ، اسے تبدیل۔
الفا یعنی خالص مرد، ربط کا متلاشی ہوتا ہے ، لمس کا نہیں ۔
ایسے مرد محض خود پر بھروسہ کرتے ہیں ۔n الفا ، شاہکار بنتے ہیں ، بیٹا یعنی سطحی مرد، کٹھ پتلی nالفا مرد، اپنی باطنی بدصورتیوں کو جانتے ہیں nایسے مرد، اپنی شخصی کمزوریوں کو تسلیم کرتے ہیں nابلاغ میں تہذیب و تمدن اختیار کر کے ، قائل کرتے ہیں ۔nnآپ کیسے الفا میل بن سکتے ہیں ؟
الفا میل ہونے کے کیا فوائد ہیں ۔
چند غلط فہمیاں /توہمات/غلط العام روایاتn nالفا مرد ،کی یہ اصطلاح گزشتہ چند برسوں میں بہت بدنام ہو چکی ہے ، کیسے ؟
باڈی بلڈرز، مارے باندھے آرٹسٹ ٹائپ افراد، اور بظاہر سخت نظر آنے والے مردحضرات نے ، اس اصطلاح ، یعنیnAlpha Malenکو اس اسفل درجے پر،لا پھینکا ہے ، کہ جس مقام پر ، ایلفا میل ، کے معنی پہ اتفاق تو درکنار ، اس کو سمجھناتک ، بظاہر ، ناممکن ہوچکا۔
جب بھی آپ یہ، الفا مرد – alpha malenنامی ، اصطلاح سنتے یا پڑھتے ہیں تو، ہم میں سے اکثر لوگوں کے ذہن میں ایسا کردار ابھرتا ہے ، جس میں درج ذیل خصوصیات ہوں
، کوئی سخت گیر مضبوط جسامت والا باڈی بلڈ ر ،
جس کا بینک اکاونٹ اس کے جسم سے بھی تگڑا ہو ،
اس کے کاندھے سے تین چار ماڈل گرل چپکی ہوئی ہوں ،
اس کے گرد، ایک ، نخوت کا ہالہ بھی ہوَ، اور تھوڑااحساس برتری بھی چھڑکا ہونے کے ساتھ ساتھ ، ہلکا سا تکبر بھی چھلک رہا ہو
اسی لیے ، لوگوں یعنی عام معاشرے کو الفا میلز، یعنی حاکم مزاج ٹائپ کے مرد، اس تعریف کی وجہ سے ، اکثر اوقات ، گھمنڈی ، سنجیدہ ، تحکمانہ لہجہ لیے ہوئے ، ایسے کردار نظر آتے ہیں ، جو دوسروں کی بے جا ، توہین کرنے میں یکتا بھی ہوں ، جب کہ یہ محض ، ایک تاثر ہے جو ،بنا دیا گیا ہےکہ جو حاکم مزاج ہوگا، الفا میل ہوگا ، وہ لامحالہ ان تمام ، اوصاف کا مالک ہوگا، تب ہی الفا میل کہلائے گا
ایسا ہرگز نہیں ہے ۔
چلئے آج ، الفا میل ، کی حقیقی اور بنیادی تعریف پر نظر کرتے ہیں ۔ لیکن اس سے پہلے ، ہمیں یہ جاننا ہوگا ، کہ بحیثیت صنف، ایک فطری مرد در اصل کن کن خصوصیات کا مالک ہوتا ہے ، یا ہونا چاہئے ۔nnفطری /اصیل مرد کی تعریف nگزشتہ ادوار پر نظر کریںn اور چند دہائیوں پیچھے جائیں تو محسوس ہو گا کہ ، پہلے کے مقابلے میں ، آج کے دور میں ، مرد کی ضرورت ، زیادہ ہے ، فطرت کے قریب اور اصل مرد کی کمی شدت سے محسوس کی جاسکتی ہے – اس بیانیئے سے خواتین بھی یقینااتفاق کریں گی کہ
ایک فطری مرد میں درج ذیل خصوصیات ہونا لازم ہے۔nn جو تعلق بنانے پر سبقت رکھے
جو نامساعد حالات میں بھی ، حتی الامکان کوشش کرے کہ رشتہ بنا رہے ،
جس کے اندر لطافت اور کرختگی کا ایک ، حسین امتزاج موجود ہو ،
جو مضبوط بھی ہو اور مہربان بھی ۔
بااعتماد بھی ہو اور نرم خوئی اور عاجزی بھی رکھتا ہو۔
قطعیت بھی رکھتا ہو ، اور تہذیب بھی ۔
اپنی کہنے کی جرات اوردوسرے کی سننے کا ظرف رکھتا ہو۔
طاقتور ہوتے ہوئے بھی طاقت کے غیر ضروری استعمال کے بجائے ، معاملے کو سلجھا کر ، نمٹانے کی کوشش کرے ۔
جس کے اندر غلط کے لیے غصہ ہو ، لیکن وہ غصہ ، اس کے وجود میں ، تلاطم نہیں ہلکورے لیتا ہو ، لیکن ، وہ دھیرج اور سکون کا قائل ہو
یہ ہوتا ہے ، فطرت سے قریب ایک اصیل مرد nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-03-04
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد