پوسٹ – 2021-02-11

آن لائن کاروبار/کمائی – مراحل ، مواقع، تحقیق – تیسری قسط‎‎nnایک اچھی مفید سب کیٹگری جن عوامل کو سامنے رکھ کر ڈھونڈی جاتی ہے ، اس میں دوسرا اہم فیکٹر ہے
کسٹمر/صارف کی اس پراڈکٹ/سب کیٹگری/مارکیٹ/ سب- مارکیٹ /نیش/نچ سے جذباتی لگاوٹ کیسی ہے ؟
اپنی مطلوبہ مارکیٹ/نش/نچ سب کیٹگری کے بارے میں خود سے سوال کریں اور نوٹ کریں کہ
کیا ، لوگ اس فلاں چیز کے لیے جذباتی ہیں ،
کیا آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ/یعنی وہ صارف جسے آپ اپنی چیز بیچنا/دکھانا/پڑھانا چاہ رہے ہیں وہ ، اس مواد کی/پراڈکٹ کی پروا بھی کرتی ہے ؟
کہ اس پہ وقت لگائے ، اور اپنا بٹوا کھولے
اگر آپ کوئی ایسی ویب سائٹ سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں ، ایسا کاروبار ، ایسی پراڈکٹ لانچ کرنا چاہتے ہیں کہ
تو یہ بہت ضروری ہے کہ لوگوں کو اس کی پروا ہو
اور یہ کیسے معلوم ہے کہ لوگوں کو اس کی پروا ہے
یہ اپنے حریفوں کی آن لائن موجودگی سے پتہ چلتا ہے
اس میں کچھ مفید نشانیاں درج ذیل ہیں
لوگ /حریف ، بہت ایکٹو ہوتے ہیں اس خاص موضوع/مواد/پراڈکٹ/سب کیٹگری کے حوالے سے
کمیونیٹیز، فورمز، فیس بک گروپس، بنے ہوئے ہوتے ہیں اس پر گفتگو چل رہی ہوتی ہیے
ایک بہت چھوٹی سی مثال ہے
ایک انتہائی غیر مفید، موضوع ، جو بہت مفید چلتا ہے ، پاکستان میںn”سیاست”nہر ، گدھا گھوڑا خچر اس میں کودا ہوا ہوتا ہے
ارتغرل آیا تو اس پر چھالیہ تک آگئِی
پاپڑ تک آگئے
لوگ پھر اس پراڈکٹ کے حوالے سے پوسٹس کررہے ہوتے ہیں
گفتگو کررہے ہوتے ہیں
ایک سمپل سی سوشل میڈیا سرچ، خواہ وہ ٹوئٹر پر ہو ، فیس بک ہر ہو یاریڈٹ پر ہو
وہ آپ کو لوگوں کی اس خاص پراڈکٹ / مارکیٹ میں انوالو ہونے کا ، لیول سمجھا دے گی
پاکستان خاص طور پر ، ایسے موضوعات جو بظاہر ، انتہائِ غیر مفید ، انسانی ذہن کے لیے ضرررساں
شخصی بہتری سے مکمل دور، انفرادی طور پر ، کھوکھلے ، ایسے تمام موضوعات میں ، پاکستانی آُپ کو انوالو ملیں گے ،
زیادہ تر
اس کا فائدہ کون اٹھاتا ہے؟
ایسے موضوعات پر لکھنے ویڈیو بنانے والے
پاکستانیوں کی نفسیات اور کسٹمر بی ہیو ، ایک الگ موضوع ہے اس پہ بات کرنا وقت کا ضیاع ہے پوائںٹ یہ ہے کہ
فیس بک پر اگر آپnnike sneakersnسرچ کریں
تو گروپس میں جا کر دیکھیں ، آپ کو مخصوص گروپ ، پیج نہیں گروپ نظر آتے ہیں
یا ایسی کوئی بھی انڈسٹری جس مِں آپ کام کرنا چاہتے ہے،ہیں
اگر آپ کی مخصوص انڈسٹری جس کا سرچ والیم آپ پہلے چیک کرچکے
اسی کا فیس بک سرچ کرلیا
یہ دونوں چیزیں موجود ہیں
تو اس کا مطلب ماہانہ سرچ بھی اچھی ہےاور فیس بک سے یہ بھِی پتا چل گیا ، کہ ، ایک مناسب جذباتی لگاوٹ بھی موجود ہے
یہ اچھی نشانی ہے
اس کے بعد ،اگلی قسط میں ، دیکھیں گے ، تیسرا فیکڑ
یعنی
اس فلاں پراڈکٹ/انڈسٹری سے متعلق ایفی لییٹ /مارکیٹںگ پروگرام تھرڈ پارٹی فورمز پر کتنے زیادہ ہیں ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.