پوسٹ – 2021-02-11

‎آن لائن کاروبار/کمائی – مراحل ، مواقع، تحقیق – آٹھویں قسط‎nnایک منافع بخش – سب کیٹگیری / سب مارکیٹ / نیش/ نیچ – کیسے تلاش کی جاتی ہےnnمضامین کے اس سلسلے کے اختتام پر ، آپ کو بہت سی مفید اور منافع بخش سب مارکیٹ/ کیٹگریز کی فہرست ، جو دنیا بھر اور پاکستان میں اس وقت اچھی سمجھی جاتی ہیں ، جن میں سے کچھ خصوصا پاکستان کے لیے ، بہتر ہیں دی جائیں گی ، لیکن ، چونکہ ، کہ بہت بڑا سمندر ہے ، اس لیے پھر بھی بہت سے لوگ ،
مارکیٹس ی فہرست مل جانے پر بھی کنفیوز رہتے ہیں کہ ، ان میں سے کس کا انتخاب کیا جائے
کیوں کہ ، اگر ایک منافع بخش / مفید نیش، نیچ ڈھونڈنا بہت آسان ہوتا
تو، کوئی بھی اس فہرست پر آنکھیں بند کر کے انگلی رکھتا اور ایک سب کیٹیگری چن لیتا ، اور پھر ہر کوئی ، اس لسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ، کروڑ / ارب پتی ہوجاتا
بدقسمتی، یہ ہے ک اس معاملے میں ، آپ کو ، ٹھِیک ٹھیک ، مفید اور منافع بخش مارکیٹ چننے کےلیے ، بہت سے فیکٹرز/عوامل دیکھنے پڑتے ہیں جس میں نہ صرف آپ کی مہارت ، آپ کا تجربہ ، اس کے علاوہ ، بجٹ جو آپ نے کاروبار شروع کرنے پر لگانا ہے ، ، ٹائم فریم ، مارکیٹ ڈِیمانڈ ، مسابقت وغیرہ وغیرہ
پہلے ، آپ کی موجودہ ، مہارت/اسکل سیٹ ، دلچسپیوں اور مسائل پر بات کرلیتے ہیں
یہ بات بہت گھسی پٹی ہوچکی ہے ، لیکن ، بہرحال ، حقیقت ہے کہ ،n”کسی بھی ایسے موضوع پر لکھنا آسان ہے ، جس کی معلومات آپ کے پاس موجود ہیں “nاور یہ آپ بھی جانتے ہیں ، جس کام میں دلچسپی ہو ، جو پروفیشن پسند ہو ، وہ انسان کرتا ہی چلا جاتا ہے ، بجائے اس کے کہ ، کوئی ایسا کام کرنا ،جس کی انفارمیشن اور دلچسپی دونوں ہی زیرو ہوں
مثلا ، آپ کوئی ایسی سائٹ/کتاب/پراڈکٹ/کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں ، جو وزن کم کرنے سے متعلق ہے
بہتر کیا ہوگا ؟
اس انڈسٹڑی کے بارے میں ، معلومات عامہ سے بھرپور چیزیں لکھنا
یا پھر اپنے ذاتی تجربات
لوگ ، کس چیز کو زیادہ پڑھیں گے ، ایک عمومی سی معلومات کو
یا پھر کسی ،
چالیس سے زائد سالہ ریٹائرڈ/ شوگر کے مریض/ مرد کو ،
جس نے کامیابی سے اپنے موٹاپے سے ، وزن کم کرنے کا سفر طے کیا ہوا ، اور اس کی ایک ایک تفصیل اپنے ذاتی تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے کرے
ایک مشق کیجئے
ایک صحفے پہ تین کالم بنائیں ، یا پھر ایکسل شیٹ پر
ان کالمز میں درج ذیل زمرے / کیٹگیریز بنائیں
موجودہ اسکل سیٹ /ہنر
دلچسپیاں/مشاغل / کوئی بھی سرگری جس مین آپ کو بہت دلچسپی ہو ،
تیسرے کالم میں اپنے مسائل لکھیں ، مثلا ، اوور ویٹ ، کمر درد، مقروض ، نفسیاتی الجھنیں ، کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ،
یہ اپنی کمزوریوں اور طاقت کو ، جاننے کا ایک اچھا آغاز ہے جو آگے چل کر ، آپ کو ، اپنی پسند کا کاوربارکرنے ، اس سے پہلے ، اس کی سب کیٹگری / نچ/نیش ڈھونڈنے میں مدد دیتا ہے
اگر آپ یہ مشق نہں کریں گے تو ،اس کا مطلب مضامین کا یہ سلسلہ ، آپ نے ضایع کیا ، خود کو تو کررہی رہے ہیں, محض شاعری وائری اور زو رنجیاں کر کے ، یا ایسے بے عملوں کی پوسٹ پر ، واہ واہ کر کے ، کیوں کہ ظاہر ہے ، نوکری پیشہ ، بےعمل ترین آدمی ہوتا ہے ، سب نہ سہی ، کیوں کہ اکثر دو دو نوکریاں یا ایک نوکری اور ایک اورکاروبار کرتے ہیں پھر ، وہ کسی بھی فلسفی شاعر یا ایسی کوڑھ کی بیماری والی آئی ڈی پر نظر نہیں آتےnnآگے بڑھنے سے پہلے یہ یاد رکھیں یہ جو مقولہ ہے کہ
کوئی کاروبار شروع کرنے کے لیے آپ کو اس کام کا جنون کی حد تک شوق ہونا چاہئے
جی نہیں ، جنون نہیں ہو ، بس دلچسپی اور نالج کافی ہے کام کوئی بھی ہو
پر اتنا ہو کہ ، آپ اس کام کو لےکر ہفتوں اور مہینوں مستقل مزاجی سے چلتے چلے جائیں
اگلی قسط میں ، یہ جانیں گے کہ ، مارکیٹ ریسرچ کے لیے ، آن لائن ٹولز کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے
جس میں یہ دیکھا جاتا ہے ، کہ پہلے سے موجود ، منافع بخش/مفید انڈسٹریز/سب مارکیٹ وغیرہ کیسے نکالی جاتی ہیں ،
اس میں ،
ایمازون نامی ویب سائٹ
گوگل ٹرینڈز
گوگل کی ورڈ پلانرز سے مشترکہ مدد لیتے ہوئے کیسے
کن کن احتیاطوں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے
اور سب سے زیادہ ، ٹاپ کلاس قسم کی پندرہ منافع بخش ترین سب کیٹگریز کون سی ہیں
اس کے بعد ، اس سلسلے کا اختتام پاکستان میں موجود نسبتا اچھی اور منافع بخش سب مارکیٹ پر نظر ڈالتے ہوئے کریں گے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.