آن لائن کاروبار/کمائی – مراحل ، مواقع، تحقیق – دسویں قسطnnمارکیٹ / سب کیٹگری / سب مارکیٹ سے متعلق ، کی ورڈز کو ، گوگل ٹرینڈز میں کیسے چیک کریںnnگذشتہ قسط میں ، جو پراڈکٹ/مارکیٹ/نچ/ن/نیش آپ ایمازون سے مشق کر کے نکال کر لائے تھے اس کو اب یہ دیکھنا ہے کہ ،گوگل پر اس کا کیا حساب کتاب ہے ، یعنی
کراس ویریفیکشن ہے کہ ، کتنی عرصے سے ٹرینڈنگ میں ہے ، اور کب تک رہے گی اندازا ، سدا بہار ہے یا ، وقتی وغیرہ وغیرہ
تو پھرnhttps://trends.google.com/trends/nکھولیں
آپ نے یہ کام اس لیے کرنا ہے کہ ، جو چیز ، آپ نکال کر لائے ہیں ، کیا وہ گوگل سرچنگ میں ، دوسرے لوگ سرچ کررہے ہیں یعنی لوگ کیا تلاش رہے ہیں اور آپ انہیں کیا مہیا کریں گے
یہی بزنس ہوتا ہے رائٹ
لوگوں کی تلاش، کو تکمیل دینا
ان کے مسئلے کا حل نکالنا
انہیں جو چیز چاہئے وہ مہیا کرنا
اس کے لیے کم از کم ، آپ کو یہ تو پتا ہونا چاہئے کہ وہ ڈھونڈ کیا رہے رہیں اور کیا آپ وہی چیز نکال کر لائیے ہیں ، اس کا بہترین موازنہ ، گوگل ٹرینڈ ہی دیتا ہے
اب گوگل ٹرینڈ کھول کر اگر کچھ بھِی سمجھ نہ آئے
تو آپ اپنی کیٹگری کی بس ٹاپ چیز لکھ دیں ، مثلا آپ ڈھوںڈ کر کوکنگ سے متعلق کوئی بہت ہی خاص سب مارکیٹ نکال کرلائے ہیں ، سپیسیفائی کر کرکے ،
لیکن گوگل ٹرینڈ پر کچھ سمجھ نہیں آرہا تو، وہاں ،ncookingnلکھ دیں بس
ایک عمومی سی سرچ کریں
اور پھر نیچے آئیں گے توnrelated quriesnنامی ایک چارٹ ہوگا
وہ ، آپ کی لوکیش جو بھی آپ نے اوپر سیٹ کی ہوگی ، اسی کے لحاظ سے کوکنگ سے متعلق ،
ملتی جلتی جو لوگ سرچ کررہے ہیں وہ دکھا رہا ہوگا
مثلا
کوکنگ کا انداز،
کوکنگ کے لوازمات
وغیرہ وغیرہ
ایک اور طریقہ یہ بھی ہے ،ngoogle.comnپر جائیں ، اگر آپ کے دماغ میں سب مارکیٹ پہلے سے موجود ہے ، آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے مخصوص کرچکے ہیں
تو گوگل پہ جا کر وہی لفظ من و عن لکھ دیں
اور اینٹر نہ دبائیں تو گوگل ، پاکستانی عورت کی طرح بغیر پوچھے بتانا شروع کردیتا ہے
جیسے آپnsearch suggestionnکہہ سکتے ہیں،
پاکستانیوں کو مشورے دینے کا شوق ہوتا ہے ، بس فرق یہ ہے کہ ، بغیر نالج کے دیتے ہیں ، گوگل بہرحال بہتر ہے
سمجھ کر دیتا ہے
خیر آپ جو بھی لفظ لکھیں
اس کے ساتھnFor لگا دیں
مثلاnOnline earningnپاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا جاتا ہےnOnline earning fornفار لگاتے ہی گوگلnfor beginnersnfor studentsnfor medical studentsnfor womennfor housewivesnfor freenاس طرح کی چیز دینا شروع کردے گا
اس کا مطلب ایک طرح سے گوگل میں لوگ یہی چیزیں لوگ زیادہ سرچ کررہے ہیں تبھی وہ ایسی سجیشن دے رہا ہے
تو آپ کی کٹیگری کو مزید مخصوص کرنے میں مدد مل گئی
اب ان کی ورڈز کی مزید اور حتمی تصدیق اور منافع بخش ہونے سے متعلق آخری مشق،
گوگل کی ورڈ پلانر میں کرنا سیکھیں گے ،
گیارہویں قسط میں –
پوسٹ – 2021-02-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد