پوسٹ – 2021-02-08

سدپارہ جیسے جی دار ، بار بار پیدا نہیں ہوتےn یہ شخص ، پوری دنیا کے کوہ پیما برادری کو ، پاکستان کی طرف، متوجہ کرنے میں ، کامیاب ہوچکا ہے ، اللہ اس شخص کے وجود کو پاکستان کے لیے عافیت / مثبت توانائی کا استعارہ بنا دے ، اور ایسا ہی ہوتا آیا ہے ، کوئی ایک شخص، اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ، امر ہوجاتا ہے،
یہ شخص نہیں ، یہ پاکستان کے ٹور/ٹریول / کوہ پیمائی/ آئیڈیل جغرافیہ سے جڑے ، بہترین مستقبل، کی طرف اشارہ کرتا سنگ میل ہے ۔
وہ مستقبل جو بہت زیادہ دور نہیں ۔
سد پارہ امر ہوچکا ، یہ مشن امر ہوچکا ،اللہ اس کے، اور اسکی ٹیم کے جسمانی وجود کو ، اپنی حفاظت میں رکھے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.