ڈیجیٹل مارکیٹنگ پراجیکٹ – مراحل ، معاوضے اور احتیاط – نویں قسط – nnویب سائٹ سروس کے معاوضے اور ای میل مارکیٹنگnnویب سروسز کے معاوضے nnاس میں مختصرا یہ ہے کہ nnفی گھنٹ فیس + اپ فرنٹ قیمت جس میں بنیادی اخراجات جیسے ڈومین ہوسٹنگ وغیرہ شامل ہیں + دوسرے کانٹریکٹر کی فیس nn اس فارمولے کی چند تفاصیل اور چیدہ باتیں ، درج ذیل ہیں nnکام سے پہلے ایک ، دو ٹوک فیس جسے آپ nnایڈوانس بھی کہہ سکتے ہیں وہ لے لیں nnup-front nnکہا جاتا ہے اسے ، یہ پورے پراجیکٹ کی رقم کا کچھ حصہ ہوتا ہے nnیہ تناسب فیصد میں ، کچھ بھی طے کرسکتے ہیں nnپاکستانی میں ، میعاری کام کرنے والے ، تیس سے پینتیس فیصد ایڈوانس پہلے لیتے ہیں nnوجہ ؟ nnکلائنٹ موسٹلی چور ہے nnایسا نہیں ہے کہ ، فری لانسر، بہت شریف ہے nnاصل میں ، پاکستانی لگا ہے نام کے ساتھ ،تو چوری کنفرم ہے ، ہر کیس میں نہیں ، بلکہ اکثر کیسز میں nnکچھ ، کلائنٹس تو بہت ہی اچھے اور ایماندار ہوتے ہیں nnجو ایڈوانس مِیں پوری رقم دے کر ، کام لیتے ہیں nnایسے لوگ کم ہوتے ہیں nnپھر ڈیپنڈ کرتا ہے آپ کا اپنا تجربہ کیا ہے ، آپ نے مارکیٹ میں کیا اعتبار قائم کیا ہے وغیرہ وغیرہ nnخیر، عمومی طور پر ، چونکہ چور معاشرہ ہے ، اس لے nnاسی لیے دونوں طبقات کو محتاط رہنا چاہے nnکلائنٹ کو ، فری لانسر کی نااہلی سے nnفری لانسر کو ، کلائنٹ کی فطرت سے ، زیادہ سے زیادہ کام ، کم سے کم پیسوں میں کروانے کے چکر میں ہوتے ہیں nnاور ایڈوانس دے کر ، احسان ایسے کرتے ہیں جیسے رشتہ دیا ہو nn خیر nnاپ فرنٹ قیمت کے بعد nnگھنٹے کے حساب سے چارج کریں nn اپ فرنٹ یعنی ایڈوانس فیس میں nnاکثر nnڈومین / ہوسٹنگ وغیرہ کی فیس nnشامل ہوتی ہے اور کچھ بنیادی اخراجات بھی اگر آپ کام آوٹ سورس کررہے ہیں تو ظاہر ہے جس کو آوٹ سورس کررہے ہیں nnاسے بھِی کچھ ایڈوانس ہی دیں گے نا ؟ nnاس وجہ سے اپ فرنٹ/ایڈوانس قیمت کا تناسب پہلے لے لیا جاتا ہے nnایک چیز اور یاد رکھیں ، ضروری نہیں کہ اپ فرنٹ ایڈوانس قیمت ، آپ مذکورہ ، بالا مد میں ہی لیں ، nnیہ محض nn”ا س شخص کے ساتھ کاروبار کرنے کا معاوضے” کے طور پر بھی وصول کی جاسکتی ہے nnڈیپنڈ کرتا ہے ، اس کا لیول کیا ہے ، تجربہ کیا ہے ، مارکیٹ میں ، ٹہکا کیا ہے nnکام کتنا اچھا آتا ہے وغیرہ وغیرہ nnذاتی طور پر ، تو یہ لائن اگر آپ کسی کو بول دیں nn”یہ فلاں قیمت ، میرے ساتھ کام کرنے کا معاوضہ کے طور پر لے رہا ہوں ” nnتو صرف اسی بات سے کلائنٹ کی جان گردوں میں آجانی ہے ، کیون کہ وہ اکثر آپ کو آپ کی جائز محنت کے پیسے دینے کے موڈ میں نہیں ہوتا، اور اکثر میں نے ، ذاتی طور پر ، کٹوتیاں ، سیاسی مذہبی مداریوں کے ہاں دیکھیں ہیں nn یہ سولہ ہزار کا کام کروائِیں گے nnاور آدھا کروا کر آٹھ ہزار دے کر nnکہتے ہیں ، کہ بس اتنا ہی چائِے nnکراچی کے اکثر، مذہبی روحانی سیاسی اور اسلامی نظام کے دلداوں میں یہ بیماری حد سے زیادہ ہے nnان کے ماتھے کا محراب جتنا گہرا ہوگا، ان کی ڈِیلنگ اتنی ہی ہلکی ہوگی nnاس لیے انہیں پھر ملتے بھِ انہی جیسے چور دماغ فری لانسر ہیں nnبروں کے برے ہی ملتے والا معاملہ ہے nnاس لیے فری لانسنگ کی دنیا میں ان سے تو خاص احتیاط کریں nnہرگز ہرگز nn”اللہ کا کام سمجھ کر” والے جال میں نہ آئیں ۔ nnدوسری بات یہ کہ ، جو سروس آپ کلائنٹ کو لے کر دیں ، یعنی ڈومین وغیرہ اول تو جسا کہ پہلے کہا ، کہ وہ خود لے کر آئے تو بہتر ہے nnلیکن اگر آپ لے کر دیں تو ، اسے کہیں کہ ہینڈل خود کرے کیوں کہ nnپاکستانی کلائنٹ طبقہ ویب سروس کے معاملے میں اتنا جاہل واقع ہوا ہے کہ nnویہ ویب ڈیزائن nnڈیولپ nn اپ لوڈ nnڈومین / ہوسٹ ہینڈل کو ایک ہی فیلڈ اور ایک ہی بنددے کی مہارت سمجھتا ہے nnاگر آپ ایسا کررہے ہیں تو پھر ان س ہیوی پیسے چارج کریں nnورنہ یہ کام انہی سے کروائیں nnاب بات کرتے ہیں فی گھنٹے کے لحاظ سے معاوضے کی nn دیکھیں فکس خرچہ یعنی ایڈوانس تو ہوگیا nnاب اپنی فی گھنتے کی فیس ڈیزائن ہو یا ڈیولپ ، اس لحاظ سے چارج کریں ، جس لحاظ سے آپ کا فری لانسر/ کانٹریکٹر چارج کرتا ہے nn اگر آپ کا کانٹریکٹر ، یک مشت والا ہے ، یعنی فی گھنٹے والا نہیں تو آپ کو اپنی فی گھنٹَ کی کمائی اسی لحاظ سے مینیج کرنی پڑے گی nn اس کے ساتھ ساتھ nnڈیزائنر ،کوڈ کرنے والے / ڈیویلپر کے علاوہ آپ کو ایک کاپی رائٹر کو بھی پیسے دینے ہوں گے nnعموما اس سروس کے پرائس ، علیحدہ سروس کے طور پر مانے جاتے ہیں nn بس مذکورہ تین چار چیزیں ذہن میں رکھیں اور nnمذکورہ فارمولے میں رکھ کر معاوضہ طے کرلیں nnاس کے ساتھ ہی ، ڈیجیٹل مارکٹنگ کے nnدوسرے اہم مرحلے nnویب سائٹ سروس سے متعلق تحاریر کا سلسلہ ختم ہوا nnاب بڑھتے ہیں ڈیجیٹل مارکٹنگ کے پانچ اہم ترین اور بنیادی مراحل میں سے، nnتیسرے اہم ترین مرحلے nn ای میل مارکیٹنگ کی طرف ، جس میں یہ دیکھیں گے ، اس عمل کے معاوضے کیسے طے ہوتے ہیں اور اس سروس میں کیا کیا شامل ہے nnای میل مارکیٹنگ کیا ہے اور اس کے معاوضے کیسے طے کیے جاتے ہیں
بنیادی بات سمجھ لیں کہ ، ای میل مارکیٹنگ کیا ہے پھر اس کے تفصیلات اور معاوضوں کے تعین میں کیا کیا مراحل اور سروس وغیرہ شامل ہوتی ہیں nnوہ دیکھیں گے nnیہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ حکمت عملی کے ایک بڑے منصوبے / پیکج کا ایک اہم ترین مرحلہ ہے nn اس کا مطلب ، اپنے کاروبار / کسٹمر سے تعلقات بنائے رکھنے یا نئی پراڈکٹ/ مصنوعات /آفر/خدمات/پیش کش، نئے / ممکنہ کسٹمر/صارف تک پہنچانے کے لیے ، ای میل کا استعمال، دوہزار اٹھارہ کے اعداد وشمار کے مطابق، ایہ اب تک ، بہترین حربہ ہے nnجسے ایک اندازے کے مطابق ، سوشل میڈیا ، سرچ انجن آپٹی مائزیشن / ایفی لیٹ مارکیٹںگ وغیرہ سے زیادہ مفید اور موثر قرار دیا جا رہے nnاس بات میں کتنی صداقت ہے اس کا دارومدار، اس بات پہ ہے کہ ، آپ جس جگہ ہیں وہاں ، ای میل بھیجنے پڑھنے کا تناسب کیا ہے nnکیوں ، کہ اعداد و شمار/تناسب بھی ، ہر ملک کے لحاظ بلکہ نفسیات کے لحاظ سے الگ ہوتے ہیں nnپاکستان جیسے ملکوں میں ، ان کا بس نہ چلے ، لوکل مارکیٹ والے ، ہر کام واٹس ایپ پر ہی کرنا چاہتےہیں nnوجہ ؟ فری nnآسان nnسادگی / محنت سے جی چرانا اور کچھ ، اچھا سیکھ کر ، کام کرنے کے بجائے ، ازلی سست دماغ کی وجہ سے ، باقاعدہ پراپر, ،طریقے سے کام نہ کرنے کی عادت، یاپھر ، یوں کہہ لیں کچھ نہ سہی تو ، کم از کم غیر مستقل مزاجی اور اضطراری فطرت کی وجہ سے ، کوئی بھی ڈھنگ کی چیز ، مستقلا سیکھنے سے بچنے والی ذہنیت ، اس لیے ڈنگ ٹپاو ، شارٹ کٹ اور جلدی جلدی نیتجےکی طرف بھاگنے والے فطرت، اس وجہ سے ، بھی ، اکثر، نااہلی کا شکار نظر آتا ہے مارکیٹنگ کا شعبہ ، شوق سے نہیں کریں گے ، ہاں جب دیکھیں گے “آج کل چل رہی ہے یہ والی اسکل سیٹ” تو پھر پاگلوں کی طرح ، دیکھا دیکھی میں سیکھیں ، خواہ دلچسپی ہو یا نہ ہو ، مارکیٹ میں اس کی کھپت ہو یا نہ ہو ۔۔ بہرحال یہ تو ہوئی ایک بات ، دوسری بات یہ ہے کہ واٹس ایپ وغیرہ یا فیس بک اپ بزنس کے لیے بھی آچکا ہے لیکن ایک چیٹ سافٹ وئیر پہ بزنس اور صرف اسی پر ، بزنس سے متعلق ، کام کرنا ، یعنی خود اپنی سکل کو اپ گریڈ نہیں کرنا کہ پراپر کام کیا جائے کہ بس کام چل رہا ہے چلتا رہے تو ، اس لحاظ سے ، پاکستان کا تو نہِں پتا کہ ای میل مارکٹںگ میں کیا حساب کتاب ہے لیکن ، بہرحال ، دیگر ممالک میں ، اعداد شمار، پاکستان جیسے ملکوں سے الگ ہی ہوتے ہیں nnیہ بھی ٹھیک ہے کہ ، یہاں بھی ، ای میل مارکٹنگ سروسز کم نہیں لیکن بات وہی ہے کہ ، لوکل بزنس مین ، مفت فیس بک ، مفت واٹس ایپ سے کما کر ، مفت میں کام کرنا چاہتا ہے ، بغیر سرمایہ کاری کیے ، صرف پراڈکٹ پر پیسے لگا کر ، اسے بیچ کر احسان کرنا چاہتا ہے ، اور چاہتا ہے کہ ، مارکٹںگ پہ کوئِ پیسہ خرچ نہ کرنا پڑے nnاس لیے بھی یہ حال ہے ، کہ ای میل مارکٹںگ کو بہت زیادہ ، اہمیت لوکل پیمانوں پر نہیں دی جاتی nn ای میل مارکٹنگ کیا ہے اور کیسے ہوتی ہے یہ ایک پورا الگ مضمون ہے ، جس کا اس وقت موقع نہیں ،کیوں کہ ، یہ ، بہرحال ، اس کے معاوضے متعین کیسے ہوں سے متعلق تحاریر ہیں nnای میل مارکٹنگ کے معاوضے متعین کرنا تھوڑا سا پیچیدہ ہے ، لیکن جب آپ یہ سمجھ لیں گے کہ اس سروس میں کیا کیا شمال ہے تو پھر دوسرے مراحل کی طرح اس میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی ،مرحلہ کوئی بھی ہو، مرکزی بات تویہی ہے کہ ، آپ کو، اپنے اخراجات اور اپنی خدمات کی قدرو قیمت ، یا وقعت پتا ہونی چاہئے ، تبھی آپ ، معاوضے کا تعین کرسکتے ہی . nnاکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ، نئے نئے کام کرنے والے ، خواہ وہ فری لانسر ہوں یا ڈیجیٹل ایجنسی کے مالک ، وہ ای میل مارکیٹنگ سروسز کی مد میں ، کم معاوضہ لیتے ہیں ، یہ ناتجربہ کاری نہیں ، بلکہ ، وقعت نہ دینا ہے ، آپ اس سروس کے معاوضے بہت کم نہ رکھیں ، کیوں کہ اس کی وقعت زیادہ ہے ایک وجہ اسے “دقیانوسی” طریقہ سمجھا جانے لگا ہے پر آج بھی ای میل کے ذریعے کی گئی جانے والی سیلز/خرید فروخت کا بہت زیادہ ہیں پھر وہی بات کہ ، یہ اس پہ ڈیپنڈ کرتا ہے کہ ، آپ کہاں رہ رہے ہو ، مائنڈ سیٹ کیا ہے ،ای میل کی اہمیت کیا ہے وغیرہ وغیرہ nnای میل کے عمومی فوائد سے قطع نظر، کاروباری معاملات کی بات کی جائے تو، ایک چیز یاد رکھیں ، کہ جس طرح دوسرے فورم یا سوشل میڈیا فورمز پر، آپ کے اور آپ کے ممکنہ گاہک کے بیچ سوشل میڈیا کے اپنے قواعد ضوابط ، حدود موجود ہوتی ہیں ای میل مارکٹنگ میں ایسا نہیں ہوتا خواہ آپ ، اسے اپنی کمپنی کی برانڈ کے لیے استعمال کررہے ہوں ، یا پھر، اپنی خرید و فروخت اور سیلز کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے یہ لامحالہ آپ کے بزنس میں بڑھوتری ہی لائے گی nnای میل مارکٹنگ میں ایک قابل غور بات یہ ہے کہ ، ہر ہر ای میل جو ، آپ اپنے قارئین/ممکنہ صارف کو بھیجتے ہیں اس کا ایک خاص مقصد ، ہدف ہوتا ہے ، اپنی کمپنی کی کامیابی کے لیے آپ کو ہر طرح کی ای میل بھیجنے کی ، تکنیکی ضرورت ہے وہ ، سادہ سی رسیدیں بھی ہو سکتی ہیں ، اور ڈائجسٹ کی صورت میں ، ہائی لائٹس اور ایک مجموعہ سا بھی ہو سکتا ہے بہر صورت ای میل مارکیٹنگ ، ڈیجیٹل مارکٹنگ کے اہم ترین مراحل میں سے ہے nnای میل مارکیٹنگ کے معاوضے طے کرنے سے پہلے ، آپ کو ، اصل راز جاننا ہوگاجو کہ یہ والی مارکیٹنگ شروع کرنے سے پہلے ، حقیقی اور درست فیصلے لینے میں پوشیدہ ہے جس میں ، کاپی رائٹر کا انتخاب ڈیزائنر کی ہائرنگ یہ سب کرلیتے ہیں لیکن ، لوگ، ای میل مہمات کا منصوبہ ساز ہائر نہیں کرتے ای میل بنانے والا ، اس ڈیٹا کو مین ٹین رکھنے والا ، یہ سب بھول جاتے ہیں nnاس لیے ، پہلے اس مرحلے میں کام کرنے والے ، لوگ سمجھ لیں کہ ، یعنی اس میں افرادی قوت کیا ہوتی ہے اور کس شخص کے ذمے کیا کیا کام ہوتے ہیں nnای میل مارکٹنگ کا منصوبہ ساز یا سٹریٹجسٹ کیا ہوتا ہے ؟ اور وہ کیا کرتا ہے ؟ nوہ کسی ایک مخصوص مارکٹنگ/اشہاری مہم کے لیے ، تیار ہونے والی ای میل کی ترتیب طے کرتا ہے کہ کس ترتیب سے کون سی ای میل ، کس مارکٹنگ مہم کا حصہ بنے گی اس کی ذمے داری ہوتی ہے کہ ، وہ ای میل مارکٹنگ کے شروع میں ، طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائے nn ای میل مارکیٹنگ مینیجرn یہ وہ شخص ہوتا ہے ، جسے آٹومیٹر بھی کہا جاتا ہے ، یہ کام منصوبہ ساز سے بھی لیا جاسکتا ہے ، کام اس کا یہ ہوتا ہے کہ صارفین کی فہرستیں ، ان کی درجہ بندیاں ، اور ان کے حوالے سے ، مخصوص ای میلز/اشتہاری مہمات کا انہیں حصہ بنانا یہ مانیٹر بھی کرتے ہیں کہ ، کون سی ای ای میل نے ، کس پر کیا اثر کیا ، اور ای میل میں اگر کوئِ لنک موجود ہے ، جو کہ ضرور ہوتا ہے اس پر کہاں سے کتنوں نے کب کب کلک کیا nnاگر کوئ ای میل مارکٹنگ مہم / ای میل ٹھیک کام نہیں کررہی ، وہ نتائج نہیں دے رہی ، تو ، ای میل مارکٹنگ مینجر اور ، سٹریجسٹ یعنی مہم کا منصوبہ ساز، دونوں سر جوڑ کر ، ازسر نو حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں nnای میل ٹیکنیکشن nیعنی ای ٹی ۔ nnیہ لسٹ ماسٹر بھی کہلاتا ہے ، اس کا کام فہرستوں کا خیال رکھنا ہے ، یعنی ، ان کو اپ ڈیٹ رکھنا ، صاف کرنا ، یہ کام آسان لگتا ہے ، لیکن یہ اس مرحلے کا بہت ضروری فیز ہے ، یہ شخص ، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ، آپ اپنے پیسے جس مارکیٹنگ مہم پر لگا رہے ہیں ، وہ ٹھیک ای میل اور اپ ڈیٹڈ فہرستوں پر مشتمل ہے ، اور اہم ترین بات یہ ہے کہ ، ان ای میل ایڈریسز پر موجود صارفین ریسپانس بھِی کررہے ہیں یہ نکتہ بنیادی ہےکیوں کہ ظاہر ہے ، کوئی شخص بھِی ایسی ای میل مارکیٹنگ پر پیسے کیوں خرچ کرے گا ، جس میں موجود صارفین مردار ہوں ، یا کوئِ ریسپانس نہ کرتے ہوں۔ nnاگلی قسط میں یہ جانیں گے کہ ای میل مارکٹنگ سروسز میں کیا کیا شامل ہوتا ہے
پوسٹ – 2021-02-08
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد