ڈیجیٹل مارکیٹنگ معاوضے – چھٹی قسط ، اہداف ، افراد اور آغاز.nnڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز کے پانچ بنیادی اور اہم ترین مراحلnnیعنی سوشل میڈیا مارکیٹنگ
ویب سروسز
ای میل مارکیٹنگ
پی پی سی – یعنی پے پر کلک
اور
ایس ای او ، سرچ انجن آپٹی مائیزیشن میں سے
دوسرا مرحلہ ہے
ویب ڈیزائن سروسز ،ان تحاریر میں ہم ، اس سروس کے ، معاوضے ، ان معاوضوں میں کیا کیا شامل ہوتا ہے
اور ، کس قسم کی افرادی قوت درکار ہوتی ہے ، اور بذات خود یہ مرحلہ اہم کیوں ہے ، اس پار بات کریں گے
تو آغاز کرتے ہیں ، ڈیجیٹل مارکٹنگ سروسز کے دوسرے اہم ترین مرحلے -nویب سروس کا ، جس میں ڈیزائن / ڈیپولپمنٹ دونوں شامل ہیں ۔
جیسا کہ، گذشتہ مضامین میں بتایا گیا کہ ،
اس سے پہلے ، آپ معاوضے طے کرنے کا طریقہ سمجھیں ، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے ، کہ ، آپ
اس مرحلے میں ، ویب ڈیزائن کے معاملے میں
کون کون سے افراد ، کام ، وغیرہ شامل ہیں
فارمولا وہی ہے
جو پہلے تھا
یعنی = قیمت + مارک اپ
مارک اپ کا آسان مطلب – اپنی مرضی سے متعین کیا گیا ، منافع کا تناسب ، اب وہ فیصد کی صورت ہو یا ، پھر فکس ہو یہ آپ کی مرضی ہے
اور قیمت میں آتا ہے ، جو خرچہ ہونا ہے ، یعنی ، لوگوں کو پیسے ادا کرنا ، یا دوسرے خرچے وغیرہ وغیرہ
بس اتنا یاد رکھیں ،
ویب سائٹ بنانا ، آج کے دور میں مشکل نہیں رہا ، خصوصا متعدد فریم ورکس کی موجودگی میں
پھر بھی ، یہ پورا عمل ، مختلف مراحل پر مشتمل ہوتا ہے ، اس لیے ، اس کے معاوضے کا تخمینہ بہرحال ، مشکل سا ہی ہوتا ہے
ونس اگین ، بات وہی ہے کہ ، آپ کوالٹی کا کیا لیول دینا چاہ رہے ہو۔
سب سے پہلے تو
آپ کو
ویب ڈیزائن یعنیnUInیونی یوزر انٹرفیس
اور ، ویب ڈیویلپمنٹ یعنیnUXnیعنیnuser Experiencenکا فرق سمجھنا پڑے گا
یوزر انٹر فیس یعنی UI اور User Experience یعنی UX کیا ہے
پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ اکثر ، ان دونوں اصطلاحوں کا استعمال ، اکثر لوگ متبادل کے طورپر کرتے ہیں
اور یہ دونوں اپنی ذات میں ایک سمندر ہیں اس لیے ، یہاں ، بجائے موضوع اس طرف موڑنے کے ، کہ ، آسان زبان میں دونوں کی تعریف اور فرق بتا کر ، معاوضے والی بات پر دوبارہ آتے ہیں
لوگ دو غلطیاں کرتے یہں
ایک تو، ان دونوں کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں
اور ایک حماقت لالچ خودغرضی اور حرص جو خصوصیت کے ساتھ ، پاکستانیوں میں بدرجہ اتم ہے ، وہ ،
یہ چاہتے ہیں کہ ، یہ دونوں کام ایک ہی بندے سے لیں
اب وہ آپ کی ایجنسی ہو، جس کے آپ ایمپلائی ہو ، وہ ، دو بندوں کی تنخواہ میں ، کام آپ سے کروائے گی ، چار کا ، یا
یا ایک بندے سے ہی ، پچیس سافٹ وئیرز کی امید رکھے گی کہ یہ یہ آتا ہو ، یہ شاہکار دماغ ، پاکستانیوں کا ہے
کیوں کہ ، اکثر، محض نوٹ کمانے / کوالٹی گئی بھاڑ میں والا مائنڈ لیے ہوئے ہوتے ہیں
اس لیے ، کام کرنے والے بھی ان کو ، آدھا تیتر، آدھا بیٹر، اور پورا چول ٹائپ کے ملتے ہیں
اور کمپنی یا کلائنٹ -nبہرحال ، معاوضے کے تعین سے پہلے یہ فرق واضح ہونا ضروری ہے ،کیوں کہ، اس کا اثر ، پراجیکٹ کی فیس پر بہرحال پڑتا ہے
آسان ترین اور سادہ زبان میںnUI = user interfacenکا مطلب ،
ویب سائٹ ، دیکھنے میں کیسی ہے ، فونٹ کلر، سٹرکچر لے آوٹ ، وغیرہ وغیرہ ،کیسا ہے
جو لامحالہ ، ڈیزائنگ کے زمرے میں ہی آتا ہےnUX = User Experiencenیعنی ویب سائٹ فنکشن کس طرح کرتی ہے
کہاں کلک کرنے سے کیا ہوگا، یوزر کے کیا کرنے سے ، ویب سائٹ کیسے ریسپانس کرے گی ،
اور سب سے اہم بات کہ ، یوزر ، کتنا زیادہ موجود رہے گا ، یعنی ویب سائٹ کے ریسپانس / ردعمل ، یوزر کے لیے آسان / دلچسپ ہیں یا مشکل ، یہ چیز بھیnUXnکے دائرہ کار یعنی ، کوڈنگ/ فنکشن وغیرہ میں آتی ہے
ویب ڈیزائن میں لگنے والی ، کوشش / وقت اور ، یہ آپ کے کلائنٹ کے بزنس کی وقعت میں کس قدر اضافہ کرتا ہے
یہ سمجھنا ، “معاوضہ طے کرنے ” سے پہلے ، اہم ہے
ہاں یہ بات ٹھِیک ہے ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ویب کی فیلڈ میں انقلابی بدلاو آئے ہیں
جس کی وجہ سے یہ مرحلہ ، بہت ہی زیادہ ، آسان ہو گیا ہے
لیکن پھر بھی ، بہرحال وقت طلب ہے ، اور پھر اگر ، ویژن مشن ، اقدار کو ساتھ لے کر چلیں تب بھی ، تخلیقی سینس کی ضرورت بہرحال پڑتی ہے
اکثر منہ پھاڑ کرکہتے سنا ہوگا آپ نےn”آج کل تو بنی بنائی تھیم آتی ہیں وغیرہ وغیرہn”جو شخص یہ کہتا ہو ، سمجھ جائیں ، اسے بنی بنائی تھیم پر بھِی کام نہیں آتا
کیوں کہ جسے آتا ہوگا ، وہ ، یہ بکواس کھی نہیں کرے گاجسے نہیں آتا ، اسے ہی دوسرے کا کام آسان لگتا ہے
اور واقعتا ایسے کھوتے دماغ ، کارپوریٹ/فری لانس کلائںٹ دونون میں موجود ہیں
اور خدانخواستہ کوئی ، مذہبی نشئی ہو تو، پھر بس اس کی باتیں سننے والی ہوتی ہیں
مستقلا، اس کا زور اس بات پر ہوتا ہے کہ
اسے سب آتا ہے
وہ تو آپ سے کام لے کر آپ پر احسان کررہا ہےورنہ
تو یہ کام وہ خود سوتے میں بھی کرلیتا
خیر ، ڈیجٹل مارکٹنگ کے ہر مرحلے میں
اس قماش کے پاکستانیوں / مذہبیوں سے کوسوں دور رہیں ، یہ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے ہوتے ہیں
بلکہ سماج کے ہوتے ہیں
اور اپنی سکل سیٹ بڑھانے پر فوکس کرتے چلے جائیے ۔
اور ایسے کلائنٹس کو بھی ، باہر کا رستہ دکھائیں ،
جو قدم قدم پر آپ کو سکھا رہے ہوں کہ
کیا کرنا ہے کیسے کرنا ہے
وغیرہ وغیرہ
یاد رکھیں ، ویب ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ مختلف النوع وجوہات کی وجہ سے اہم ہیں
ایک تو یہ کہ ، آپ کی ویب سائٹ کی کوالٹی ، ڈیجٹل مارکٹنگ کو بنا بھی سکتی ہے اور تباہ بھی کرسکتی ہے
اور ظاہر ہے یہ صرف چند فونٹ ، کچھ رنگ ، یا تھوڑے بہت تجربے سے کام چلانے والا فری لانسر، نہیں سمجھ سکتا ، ڈیزائن سینس ہونا بہت ضروری ہے
اور یہ ، پڑھ کر ، سیکھ کر ، کام کر کے ، تجربے سے ، ہی آتی ہے
اگر آپ ، کسی سوشل / ڈیجیٹل مارکٹنگ کمپنی کے مالک ہیں ، تو آپ کو بہرحال یہ علم ضرور ہونا چاہئے کہ
ویب سائٹ کا ڈیزائن اور فنکشن ، بہرحال ، اچھِ مارکٹنگ مہمات کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ،
حتی کہ اگر آپ، کسی مخصوص پراجیکٹ میں ، ویب سروسز آفر نہیں بھی کرتے ، تب بھی آپ کے ہاس ایک ویب ڈیزائنر اور ڈیولپر ، ضرور موجود ہونا چاہئے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکے
اکثر ایسا بھِی ہوتا ہے کہ
آپ کے کلائنٹ کی موجودہ ویب سائٹ اس قابل نہیں ہوتی کہ اس پر کام کیا جاسکے کہ ، وہ بہت ہی پرانی بنی ہوئِ ہوتی ہے ، اس صورت میں بھی ، ویب سائٹ کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے کے لیے بندے موجود ہونے چاہیں
یہ بھی ممکن ہے ، مستقبل کا کوئی مبینہ کلائنٹ ، آپ کے ویب کا پورٹ فولیو مانگے ، تو بے کار سا پرانا پورٹ فیولو دینے کے بجائے ، آپ کو ، ایک اچھا پورٹ فیولو بھی مینیج کرنا ضروری ہوتا ہے
اگلے مضمون میں ، بات کریں گے کہ ، ویب کا ڈیزائن ، اہم کیوں ہوتا ہے
ویب سائٹ کا ڈیزائن ، اہم کیوں ؟؟
پہلے یہ سمجھ لیں ، کہ ویب کے ڈیزائن یعنی یوزر انٹر فیس میں ، عموما، شامل کیا کیاچیزیں ہوتی ہیں
کلر سکیم
لوگو ، اس کی جگہ
فونٹ کا اتنخاب
ویب سائٹ کا سٹرکچر ، یا لے آوٹ
کون سا سیکشن کہاں آئے گا
یہ تو وہی جنرل سی بات
اب اگر جزئیات میں جائِن تو کافی کچھ آجاتا ہے مثلا
مینیو بار ، ہیڈر بار ، ٹاپ بار ، سلائڈر
سٹائل ، اینی میشن کا طرز انتخاب
سائڈ بار وغیرہ کی جگہ ، اس میں تو پھر بہت کچھ انوالو ہے
اس لیے عمومی تک رہتے ہوئے بات آگے بڑھاتا ہوں
بس یہ سمجھِں کہ ، جنرلی ویب سائٹ کا ڈیزائن ، اس کی شکل ، وغیرہ، جو کہ ، سامنے نظر آنی ہے ، ہوم پیج وغیرہ ، وہ بہت ہی صاف ستھراnminimalncleannکارپوریٹ / پروفیشنل ٹائپ ہوnminimal نہ بھی ہو
لیکن ، کلین ضرور ہو
بتیاں نہیں لگی ہوئی ہوں ، پراجیکٹ پر ڈیپنڈ کرتا ہے ، یہ سب لیکن ، اوور آل ، بہت صاف سیدھا دو ٹوک ، سا لے آوٹ ہو ، تاکہ کسٹمر کو دشواری نہ ہو
اسے سمجھنے اور استعمال کرنے میں
یہ تو ہوئِ ڈیزائن یعنیnUInUser interfacenسے متعلق بنیاد بات
اب اگر باتnUX = User Experiencenکی کی جائے ، تو جیسا کہ پہلے کہا گیاnUXnکا مطلب ہوتا ہے ،
سائٹ کس طرح فنکشن کررہی ہے ، فیچرز کیا کیا ہیں ، کون سے بٹن پر ، کلک کرنے سے کیا ہورہا ہے ، کانٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم کون سا چل رہا ہے
ورڈ پریس ہے ، جوملہ ہے ، یا کوئی اور ہے
مختصرا یہ سمجھ لیںnUXnایک آرٹ ہے ، جس کا مقصد ، ایک تیزرفتار، ذہین ، ردعمل/مفید ریسپانس دیتی ، انٹرایکٹ کرتی ، ویب سائٹ کی تیاری ،جو ، اس طرح کام کرے ، جس طرح کسٹ٘ر چاہئے
اسے
یوزر کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے
مثال کے لیے ،
نیٹ فلکس کی ایپ یا ویب سائٹ دیکھیں ، کہ اس پر ایک ایک بٹن ، ایک ایک مینیو، ایک ایک تصیور، ٹریلر ، تھمب نیل ، حتی کہ کانٹینٹ جس طرح ، جس انداز میں بکھِرا ہوا ہے ، وہ شاہکار ہے ، کیس سٹیڈی ہے ، اس طرح اور بھِ ہوں گی ۔جو
ایسا کہ ، یوزر کو سوئچ ہی نہیں کرنے دیتا۔
خوبصورتی اور ذہانت دونوں کے لحاظ سے
اکثر اوقات
ڈیزائنر -nUI اور UXnدونوں کا لے آوٹ اور وژن ترتیب دیتا ہے ، اور یہ سمجھاتا ہے کہ ، یہاں کون سی چیز لے آوٹ کی مناسبت سے کس طرح ایکٹ کرے گی تو اس کا کیا فائدہ ہوگا وغیرہ وغیرہ
لیکن ڈیولپر ،nUXnوالے پارٹ پر اپنا وقت اور محنت لگا کر یقینی بناتا ہے کہ ، ویب سائٹ ، پرذہانت اور مفید انداز میں کام کرے
ایک اچھے ڈیزائنر کی نشانی یہ ہے کہ ، وہ کسٹمر کی ویب سائٹ پر ایسا ڈیزائن لے آوٹ ترتیب دیتا ہے کہ
جس سے ، اس کی برانڈ اور پروڈکٹ مزید اجاگر ہوتی ہے
ایک اچھی مناسب ویب سائٹ ، جس پر مذکورہ حوالوں سے محنت ہوئی ہو ،
وہ ، ایک برانڈ کو ، مزید آگے بڑھانے میں کارگر ثابت ہوتی ہے
اس پروڈکٹ کو ہدف سے قریب کرتی ہے
یاد رکھیں بنے بنائے ٹیمپلیٹ پر کام کرکے ، تھیم لگا کر کام چلا لینا بھی اچھا ہے ، اور یہ کچھ دیر تک چل بھی جاتا ہے ، اس کے باجوود
آپ کو ڈیزائن سینس رکھنے کی ضرورت ہے ، جو اپنے ذہن سے سوچ کر ، مفید بدلاو لائے ، لے آوٹ وغیرہ میں اور تھِیم/ٹیمپلیٹ کا غلام نہ ہو ۔
اس کے ساتھ ساتھ ، ہر ٹِمپلیٹ /بنا بنایا ڈیزائن ، ایس ای او یعنی
سرچ انجن وغیرہ کے لیے بھی اتنا سمارٹ یا اچھا نہیں ہوتا
کیوں کہ ، ویب سائٹ اگر بھاری ٹِمپلیٹ کی وجہ سے ، دیر سے لوڈ ہوگی تو گوگل اسے منفی کاوںٹ کرے گا
بنے بنائے ، تھیم ۔ڈیزائن کی افادیت اپنی جگہ لیکن ، ان کےnLanding pagenیعنی وہ پہلا پیج جو یوزر کے کلک کے نیتجے میں سامنے آتا ہے وہ کافی بھاری ہوجاتے ہیں ،
نہیں کھلتے ، اور اگر آپ کے ڈیزائنر / ڈیولپر کو اس میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں نہیں کرتی آتی
تو یہ نقصان آپ کے پراجیکٹ کا ہے ک ہ وہ گوگل میں منفی اسکورنگ میں آجاتا ہے ۔ج
اسی وجہ سے ، جب آپ اچھے ڈِیزائن اور مفید ڈیولیپنٹ کو کمبائن کرین گے تو ، یقینا اس کا اثر ، سرمایہ کاری پر بھی پڑے گا،آپ کلائنٹ ہیں تو آپ کا خرچہ بڑھے گاآپ کانٹریکٹر ہیں تو آپ جنہیں پیسے دیں گے ، ان کا مارجن بڑھ جائے گا
اس لیے ، آپ کو ، ویب ڈیزائن کی افادیت جاننے کی اشد ضرورت ہے
اور یہ عین ممکن ہے کہ آغاز میں آپ کو ، ویب سائٹ ڈیزائن سروس کے معاوضے کے بارے میں سیکھتے ہوئے ، اس عمل کا بھاری پن ، ذمے داری اور ، پیچیدگی شاید فوری سمجھ نہ آئے
اور نہ ہی فائدہ
پر اتنا یاد رکھیں ، ایک اچھی ، تیز کھلتی ہوئی مفید فنکشن والی ویب سائٹ، کسٹمر کا اعتبار ہفوری حاصل کرلیتی ہے ۔
اس کا پہلا تاثر، یعنی ویب سائٹ ، آپ کی کمپنی ‘کا چہرہ ، اس کا شناختی کارڈ ، اس کا پہلا تاثر ہوتی ہے
یہ آپ کی پروڈکٹ سیلز کو بنانے اور توڑنے کی اہلیت رکھتی ہے
اس پر ، اگر آپ سرمایہ کاری نہیں کرسکتے تو ، ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ ، محض ، وقت کا ضیاع ہے
کیوںکہ باقی مراحل میں بھی بار بار ویب سائٹ کا تذکرہ آتا رہنا ہے ۔
آگے چل کر ، دیکھیں گے کہ
جو بھی معاوضہ طے ہو اس میں کون کون سی خدمات ، شامل ہوتی ہیں یا ہونی چاہئیں
اس کے بعد پھر ، ویب سائٹ سے متعلق معاوضے کا فارمولا اور طریقہ دیکھتے ہوئے ، اس مرحلے کو انجام تک پہنچائیں گے
تاکہ ، ڈیجیٹل میڈیا مارکٹنگ کے تیسرے اہم ، مرحلے
ای میل مارکٹِنگ کی طرف پیش قدمی کرسکیں
پوسٹ – 2021-02-06
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد