پوسٹ – 2020-12-04

کسی پی ایچ ڈی (پاکستانی نہیں) کی کتاب پڑھیں، کسی بھی موضوع خصوصا، نفسیات /سماجیات وغیرہ پہ، مشکل ہوگی یعنی اس کی زبان وغیرہ ، سنجیدہ ہوگی، خشک ہوگی، لیکن ہمت کر کے ختم کرلیں تو ، زندگی کو دیکھنے کا زاویہ ہی بدل جائے گا۔ nاب ایسے ہی کسی موضوع پہ، کسی ایسے شخص کی کتاب پڑھیں، جس کا اکیڈمک بیک گراونڈ مختلف رہا ہو، لیکن زندگی کے تجربات کو ایک خاص موضوع مثلا نفسیات/سماجیات کے دائرے میں قلم بند کیا ہو
اس کے لکھی گئ باتیں
سادہ ہوں گی، آسان ہوں گی، زیادہ منسوب ہوتی محسوس ہوں گی، خشک نہیں ہوگی، علمی کے بجائے، ایسا لگے گا جیسے، وہ آپ سے گفتگو کر رہا ہو۔۔۔ nکوئی استعارہ نہیں، کوئی تشبیہ نہیں، کوئی زبان و بیان کی غلام گردشیں نہیں
پر اس کو پڑھ کر بھی زندگی کا رخ بدل جائے گا
زبان کی سادگی ، آپ کی بات کو زیادہ اپروچ ایبل اور اوریجنل بناتی ہے nچوائس آپ کی ہے، آپ نے ادیب بننا ہے، یا بس لکھنا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.