چار پانچ سال پہلے ، ایک کولیگ ، نے ، دوسرے کولیگ کو اتفاقیہ طور پر ، مذاقا یہ کہہ دیا تھاn”یار مردوں میں بیٹھا کر کیا ہر وقت ، لڑکیوں میں گھسا رہتا ہے “nوہ لڑکا ، اپنے تئیں “ماڈل” تھا ، ہم (میں نہیں ) اسے پیار سے نمونہ نمونہ کہتے تھے ، یعنی دو تین کولیگ ایک ساتھ مل کر کہتے تھےn”وہ دیکھو ، نمونہ آگیا”nیعنی اس کے منہ پر کہتے تھے
برا مانتا تھا تو کہتے تھے یار تم نے خود لکھا ہوا ہے کہ ، آئی ایم ماڈل ، اپنی پروفائل پر
خیر ، جب بار بار اسے کہا گیا
یعنی وہ کوئی بھی بات کرے
اسے یہ ہی کہا جاتاn”یار لڑکیوں میں کم بیٹھا کر”nکئی بار ، تو مکمل غیر متعلق بات پر، ایون وہ کہہ رہا ہےn”آج لنچ میں کیا آرڈر کریں”nتو دوسرا کہتا ہے ، یار ، لڑکیوں کے بجائے مردوں سے پوچھا کرو
وہ کہتا ، ویک اینڈ پر چائے سٹا کریں
تو جواب آئے ، بھائی عورتوں میں بیٹھںا کم کردے
اچھا مزے کی بات یہ ہے کہ ، جو تبرک کی حد تک خواتین موجود تھیں ، وہ بھی انجوائے کرتی تھیں ، انہیں یہ پروا ہی نہیں ہوتی تھی کہ n”عورتوں میں کم بیٹھا کرو ” بنیادی طورپر ، انہی کے لیے منفی جملہ ہے ، لیکن ، ظاہر ہے ، سمجھدار تھیں ، جانتی تھیں ، مذاق کرنے اور مذاق اڑانے کا فرق
اور وہ غریب دہرا رسوا ہوتا تھا کہ nیار ایک تو میری مردانگی نہیں مانتے nدوسرا، عورت پر رکھے گئے جوک پر، ہوتی میری رسوائی پر ، عورتیں بھی انجوائے کرتی ہیں nکچھ ٹائم بعد، اس کی انٹری پر ہی ، خواتین مسکرانا شروع کردیتی تھیں
اور ایک کہتا ، اوئے دیکھ تجھے دیکھ کر ہنس رہی ہے ، nوہ تھوڑا فخریہ منہ بناتا ، تو دوسرا کہتا
چک چک چک ، یار تم کب باز آو گے nوہ کہتا کیا ہوا ، nتو تیسرا کہتا
منع نہیں کیا ، عورتوں میں بیٹھنے سے ؟nnدو تین ہفتوں بعد اس “ماڈ:ل” کی ذہنی حالت ایسی ہوگئِ کہ
کسی نے کسی بات پر کہہ دیا
یار عورتوں میں کم بیٹھا کر
کہتا ہےn______ کی _____ عورت کی ،
آگے سے جواب آیا
پھر عورت ؟ یار منع نہیں کیا ، کم بیٹھا کرو عورتوں میں
اففف بس پھر چھوڑ دیں ، آگے کیا ہوا ۔
خیر ، میں تو بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں ، میرا کوئی کنسرن ہی نہیں ہوتا ، کولیگز آپس میں کیا بات کرتے ہیں۔
بری بات ہے ، ایسے تنگ نہیں کرنا چاہئے کسی کو بھی ۔
پوسٹ – 2020-11-26
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد