پوسٹ – 2020-11-22

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnاٹھائیس ویں قسطnnآن لائن ، کورسز کروائیںnnیہ لکھنے پڑھنے سننے میں ، تھوڑا زیادہ ہی لگتا ہے خصوصا اگر اس سے پہلے ، کبھی یہ نہ کیا ہوا ، بہرحال ، خود سے ایک سادہ سوال پوچھیں nآپ کی ممکنہ فالوور، جنہوں نے ٹریفک بن کر ، آپ کی ویب سائٹ پر آنا ہے ، وہ ایسی کیا چیز جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، nمثلا ، پاکستان سے باہر کی بات کی جائے ، تو وہاں موسٹلی افراد کو پتا ہوتا ہے ، کہ ، ہم کیا چاہتے ہیں ، ہاں ظاہر ہے ، جنریشن زی وہاں بھی ہے ، کنفیوژن وہاں بھی ہے ، کوئی آئیڈیل معاشرے نہیں ، لیکن ، بہرحال ، قدرے بہتر ہیں ، تھاٹ پراسیس کے معاملے میں، سماجیات اور سوک سینس بہتر ہے ، بہتر بھی کیا ، یہاں تو ہے یہ نہیں ، nخیر، بات موازنے کی نہیں ، بات یہ ہے کہ ، یہ جس نے کورس کروانا ہے ، اس کو پتا ہونا چاہئے کہ ، پبلک کیا سیکھنا چاہتی ہء nدشواری پاکستانی جیسے معاشروں میں یہ ہے کہ nیہاں ، ہمیں یہ تو پتہ ہوتا ہے کہ ، ہمیں کیا پتا ہے ، لیکن ، ہمیں نہیں پتا ہوتا ، کہ ہمیں کیا نہیں پتا ، تو موسٹلی عوام ، کو معلوم ہی نہیں ، کہ ، انہیں کیا نہیں پتا، یا وہ کیا جاننا چاہتے ہیں ، یہ ، جان بوجھ کر ایسا ڈنگر معاشرہ بنایا گیا ہے ، لیکن ، مایوسی نہیں ہے nوجہ ؟ nایسے موقعوں پر ، آپ ، بنیادی چیزیں ، سوچ سکتے ہیں
دیکھیں ، ٹیکنیکل کورسز ، تو ہر کوئی ہر جگہ کرلیتا ہے
اگر آپ بھی ، کچھ ایسا کروانا چاہتے ہوں ، تو ایسی پبلک ڈھونڈیں ، جو ، کلک کیجئے ، لڑکی گھوم کر ڈانس کرے گی ، والی ذہنیت سے کوسوں دور ہو ، واقعی لرنر ہوں ، اور ایسے ہیں ، پر بہت کم ہیں ، موسٹلی یہ وہ ہیں ، جو نوکریوں والے نہیں ، کیوں کہ ، نوکری والا ، منتھلی سیلیری کے علاوہ ، نہ کچھ سوچ سکتا ، نہ کرسکتا ، نہ کرنا چاہتا ، اس لیے وہ ، سیاست، مذہب ، بھیڑ چال میں خوش رہتا ہے nلیکن ، جو نہیں ہیں نوکری ، پر، یعنی سٹوڈنٹ ، یا وہ جو اپنا کام کررہے ہیں
ایسے افراد ، کے لیے nکیا چیزیں مفید ہو سکتی ہیں
کچھ نفسیات سے متعلق
سنگل افراد ہیں تو، تعلقات سے متعلق
شادی شدہ ہیں تو، کنسلٹنسی سے متعلق
ضروری نہیں کوئی ایم ایس آفس ہی سیکھنا ہے nاور بھی بہت کچھ ہے
فیس بک گروپ کیسے چلتے ہیں یہی سکھا دیں nسوچیں تو بہت کچھ سکھانے کو ، نہ سوچیں تو کچھ نہیں ۔
عوام کیا چاہتی ہے ، یہ ان کے تبصروں ، ان کی ویڈیوز ، ان کے رجحانات دیکھ کر پتا چلا سکتے ہین ، ہر جگہ ، ایسے گروپس مل جاتے ہیں ، جو واقعتا تلاش میں ہوتے ہیں ، کچھ سیکھنے کرنے کی nگائیڈ بھی کون کرے ان کو ؟ nیہ نوکری پیشہ ، سرکاری ماِئنڈ سیڈ بڈھے ؟
میں نے ، بڈھے لکھا ہے بزرگ نہیں ، اس سے پہلے ، کوئی اخلاقیات کا چولا پہن کر ڈانس کرنا شروع کردے ۔ nلڑکا ہو تو انجنئر لڑکی ہو تو ڈاکٹر ؟ یہ والا مائنڈ سیٹ ، کبھی کسی کو کچھ نہیں سکھا سکتا ، کیوں کہ ، دو جمع دو چار کے علاوہ کچھ خود بھی نہیں آتا، اور یہ غلط بھی نہیں ، اسی مائنڈ سیٹ نے آپ کو روٹی دی ہے ، شیلٹر دیا ہے ، سوچنے کی بے فکری والا ذہن دیا ہے ، احسان ہے ان کا ، پر ان کی طرف مزید سیکھنے کے لیے مت دیکھیں ۔ nان کا بھی قصور نہیں ، یہ نسل در نسل مسئلہ ہے ، پر یہ موضوع کسی اور وقت کے لیے
خیر۔تو اندازہ لگائیں ، رجحانات کا ، عوام کے ، کہ ، وہ کیا مواد چاہتے ہیں nnیہ آن لائن کورس ریگولر کروائیں ، بار بار کہتا ہوں مستقل مزاجی نہیں ، تو یہ تحاریر ہی پڑھنا چھوڑدیں ، کجا یہ کہ عمل کرنا ، اگر کرنا ہے تو ، فالو کریں ، اور پھر ، کمائی کے طریقے ، سکھائے جا سکتے ہین ، آن لائن نوکری ، کوچنگ کنسلٹنگ وغیرہ وغیرہ ، nکوشش کریں ، ایسے کام سے ، ویب سائٹ پر ٹریفک بہت آتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.