پوسٹ – 2020-11-19

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnچوبیس ویں قسطnnWEBINARS – ویبی نارز منعقد کیجئےnnویب پر کیا جانے والا سیمینار ، ویبی نار کہلاتا ہے ،
اپنے حلقہ احباب ، یعنی پروفیشنل حلقہ احباب
میں ، اثر پذیری کے لیے، یہ طریقہ کار ، بہت ہی زیادہ تخلیقی ثابت ہوسکتا ہے
ویسے بھی ، پروفیشنل ، کام میں ، ذاتی دوستیاں ، اور مروتیں ، نرم خوئیاں کرنے والے ، احمق ہوتے ہیں ، اور ان کے لیے ، یہ ٹپس ہیں بھی نہیں ، وہ ، دوستی یاری میں ، سب لٹا کر، “یاروں کے یار ” کہلا کر خوش رہ سکتے ہیں ، نو ایشو
بہرحال ، اپنی ویب سے متعلق ، برانڈز، یا ایسے افراد جن کا سوشل میڈیا پر اثر رسوخ وغیرہ وہ ، ان سے رابطہ جوڑے رکھنے کے لیے ، یہ ویبی نار والی ، حکمت عملی بہت ہی مناسب ہے ۔۔
اس میں کرنا کچھ بھی نہیں ، ایسے تمام افراد سے رابطہ کر کے ، ایک “آن لائن گیٹ ٹو گیدر” ارینج کریں ،
جس میں ، سیمینار کی صورت ، اپنے مجموعی فالورز کو ، تعلیم/شعور دیں ، یعنی جس ٹاپک پر بھی آپ کا بلاگ ہے ، اس سے متعلق ،آپ کی ریچ بڑھے گی اور فالوورز مختلف حلقہ احباب سے آپ کی ویب سائٹ کا رخ بھی کریں گے ۔
ویبی نار ، آرگنائز کرنے کا طریقہ سادہ ہے ۔
مٹھی بھر ،جاننے والے بلاگرز سے رابطہ کریں ، رابطہ نہیں ہے تو پہلے جان پہچان بنائیں ۔
پاکستانی اس معاملے میں ، کافی ٹانگ کھینچ واقع ہوئے ہیں کیوں کہ ، کریڈٹ کی بھوک ، اور یہ زیادہ فالوور نہ لے جائے ، اس بنیاد پر ، جیلیسی وغیرہ ہے ، لیکن ، سب نہیں ہیں ، بہت سے ہیلپ فل بھی ہیں ، بھئی ، اتنی کچرا آبادی ہے ، کوئی نہ کوئی کام کا مل ہی جائے گا ، پانچ دس بھِی ہوں کافی ہے ۔ جن کی اپنی فالوونگ اچھی ہو
پھر موضوع چنیں ، ایسا جن پر سب کی نالج اور گرفت اچھی ہو
آپ کوئی خاص ضرورت نہیں کہ سلائڈز بنا بنا کر ، اسے ایم بی اے زدہ کرلیں ، سمپل سی زوم میٹںگ بھی کافی ہے ۔۔
بہترین بات یہ ہوتی ہے ہے ، جو بھی بلاگر اس میں شامل ہوتا ہے ، وہ اپنے فالوورز کا اکٹھ ساتھ لے کر آتا ہے
پھر رابطوں سے رابطے بنتے ہیں ۔
اور پھر اس اجتماع سے ، آپ کی ویب پر ٹریفک بھی آتا ہے ، لوگ نئے نئے تخلیقی ، آئیڈیاز کے چکر میں ادھر ادھر ویسے بھی گھومتے رہتے ہیں کہ ، کوئی اور بھی مل جائے جس کی سوچ خیال ایک جیسا ہو، پاکستانی موسٹلی نہیں ہوتے ایسے، کیوں کہ ، یہ ٹرینڈز کے پیچھے بھاگتے ہیں ، کسی ایک نے چھینک بھی دیا تو اسے وائرل کرنا ہے اس سوشل میڈیا پر ، بکھری “قوم” نے خیر ، مایوسی کی ضرورت نہیں اور ، پاکستان میں زیادہ امید کی بھی نہیں ، بس ، کوشش کیجئے، کام بن ہی جاتا ہے ، مستقل مزاجی سے کام لیجے ۔کام مشکل ہے ، پر غیر مفید نہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.