پوسٹ – 2020-11-18

اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیںnnتئیس ویں قسطnnیوٹیوب چینل کا آغاز/ مستقل مزاجی سے ویڈیوز بناناnnلوگ ، ٹوٹکوں ، تراکیب ، مختلف کورسز،تعلیم و تدریس پر مبنی، ویڈیوز بہت زیادہ دیکھتے ہیں ،
پہلے بتا دوں ، پاکستان میں یہ رجحان ، قدرے ، بلکہ کافی کم ہے ،ہو سکتا ہے ، میرا ایکسپوذر ہی کم ہو ، یا میں ہی ، ایسے افراد میں اٹھتا بیٹھتا زیادہ ہوں ، جو ، “کلک کرکے دیکھیں ، حیران رہ گئے”nلڑکی نے ایسا کیا کردیا کہ لڑکے کی ہنسی چھوٹ گئی
جیسے چیزیں زیادہ دیکھتے ہیں
بہرحال ،
بات یہ ہے ہہ ، یہ الیکٹرونکس چیزوں کی ریپئر ، مختلف آئڈیاز ، گھریلوروز مرہ کی چیزوں ، سے متعلق ، ویب سائٹ کیسے بنتی ہے ، وغیرہ وغیرہ ، جیسے تقریبا لامتناہی ، موضوعات پر ، بہت سی یو ٹیوب ویڈیوز موجود ہیں ، آپ بھی ایسا ہی کوئی یو ٹیوب چینل ، بنا سکتے ہیں ، جس میں لرننگ کونٹینٹ ہو ، اور اگر وہ ، لرننگ کونٹینٹ ، آپ کی ، ویب سائٹ/بلاگ سے، متعلق ہو ، یعنی ، آپ جو چیز کررہے یہں ، ویب سائٹ پر ، جیسے کہ ، نیوز ویب ہے ، تو صحافت کے گر ، رائٹنگ سے متعلق بلاگ ہے ، تو اس کے ٹوٹکے ، ویڈیو ٹیوٹوریل کی فارم میں ، یا کسی بھی انڈسٹری/کٹگری سے متعلق ، ویب سائٹ کو ، اگر آپ اپنی یوٹیوب ویڈیوز تدریسی ویڈیوز میں شامل کرلیں ، تو یوٹیوب چینل ، آپ کے بلاگ پر ، بہت اچھا ٹریفک لانے کا سبب بن سکتا ہے ۔
سوچیں ، ایک چیز آپ ، دس ہزار الفاظ کا آرٹیکل لکھ کر سکھائیں
اور ایک چیز ہے ، آپ ویڈیو میں کم سرمایہ ، کم وقت اور بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں ، اور پھر مطالعے کا رجحان ، بھی جتنا ہے ،ہمارے ہاں ، اس مناسبت سے بھی ویڈیوز بہترین رستہ ثابت ہوتی ہیں
صرف اور صرف
اگر آپ ، بہت ہی اعلی کوالٹی ، سوچی سمجھی ، تدریسی ، اور مخصوص زمرہ جات میں رہتے ہوئے ، ویڈیوز بناتے ہیں ،
تو یہ کوئی ، ڈھکی چھپی بات نہیں ، کہ یا اس میں کوئی ٹیکنیکل چیز ایسی نہیں ، یا کوئی بہت دماغ لگا کر ، سوچنے والی چیز نہیں کہ ، ٹریفک پھر آسانی سے کیسے آئے گا ؟
بس فوکس کریں ، اپنے ویڈیو موضوعات پر ،کچھ تحقیق کریں کہ ، کون سے ایسے موضوعات ہیں ، جن کی وقعت ، یوٹیوب پر پہلے ہی ثابت ہے ، کچھ کی ورڈز ریسرچ کریں ، وڈیو بن جانے کے بعد ، پھر ،
آپ نے ، ویڈیو کو پروموٹ کرنے کے لیے ، ویڈیو سے متعلق ، چند ، ایس ای او ، یعنی سرچ انجن آپٹیمائزیشن تراکیب پر کام کرنا ہوگا ، ویوز/ٹریفک اور سبسکرائبر کے لیے
لیکن یہ ، موضوع پھر سہی -nاگلی تحریر ، ایک اور طریقے پر ، مشتمل ہوگی ، جس پر عمل کر کے ، آپ ا]نے ویب / بلاگ پر آنے والے ، ٹریفک میں اضافہ کرسکتے ہیں
اور ہے ، ویب سائٹ/انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ، سیمینارز کرنا
جسے ، ڈیجٹل دنیا میں “ویبی نارز”nWEBINARSnکہا جاتا ہے ۔۔جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ، ویب پر ہونے والا ، سیمینار ۔
اس کی تفصیل اگلی قسط میں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.