اپنے بلاگ پر ٹریفک کیسے لائیں nبارہویں قسطnnلنک بلڈنگ کے مزید دو طریقے ۔ nnشاہکار مواد تخلیق کریں nnاگر آپ نے وقت/الفاظ/ذہن کا بھاری سرمایہ کچھ بہت ہی بیش قیمت اور اہم مواد تخلیق کرنے پر لگایا ہے ، جو منفرد ہے ، اور بہت کم ملتا ہے ، عام ویب سائٹس پر ، اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ، یہ اس قابل ہے ، کہ اس کا لنک متعدد ویب سائٹس پر ہونا چاہئے ۔۔
تو پھر کچھ وقت نکالیں ، دوسرے بلاگرز ، میگزین وغیرہ کو اپروچ کریں ، جو اس مواد سے متعلق ، لکھتے ہیں ، یعنی ، آپ کے مواد/کونٹینٹ کی ہی کیٹگری کے افراد ہیں ، اور دیکھیں اگر وہ لوگ nآپ کے اس شاہکار کونٹینٹ بارے ، لکھنے پر ، راضی ہیں ، اور یہ اس وقت ہوگا ، جب انہیں واقعتا محسوس ہوگا کہ ، آپ کے اس کونٹینٹ سے ان کے اپنے صارفین/قارئین ، بہت فائدہ لے سکتے ہیں ۔
ایسے لوگ /بلاگز، پھر آپ کے اس مواد پر بہترین قسم کا مارکٹنگ بلاگ لکھ سکتے ہیں ،اور اپنے صارفین جو ان کے بلاگ/اخبار کے قاری ہیں ، انہیں بتا سکتے ہیں کہ ، انہیں ایسا کیا نظر آیا آپ کے مواد میں کہ وہ ، اس بارے لکھنے پر مجبور ہوگئے ۔۔ وہ مواد ٹیکسٹ ہو ، تصاویر ہوں ، یا وڈِیو یہ پھر آپ کی مرضی ہے کہ آپ کس کیٹگری میں بلاگ کورکھتے ہیں ۔
اس طریقے سے ، آپ کے بلاگ ہر بہت ہی عمدہ ، ٹریفک آسکتا ہے nاور بیک لنک ، یعنی لنک بلڈنگ ، ہوسکتی ہے nnپروڈکٹ/سروس کا موازنہ /ریویو nnاگر آپ ، اکثر کسی پروڈکٹ /سروس پر اکثر رائے دیتے پائے جاتے ہیں یعنی ، روزمرہ زندگی میں اور لوگوں کو ، کہتے ہیں وہ بھی اسے استعمال کریں تو، اپنے بلاگ پر ، اس پراڈکٹ/سروس بارے مفصل مضمون لکھئیے ، تحقیق سے بھرا اور ، اس کا موازنہ بھی کیجے ، یہ چیز ، آپ کے بلاگ کو ، گوگل سرچ انجز وغیر میں ، رینک کروائے گی nکیوں کہ ، ان میں بہت مخصوص، کی ورڈز استعمال ہوتے ہیں جو کہ ظاہر ہے اس خاص پروڈکٹ اور سروس سے متعلق ہی ہونگے ، اور پھر اس میں لانگ ٹیل کی ورڈز بھی موجود ہوں گے ، جن کے بارے میں بتایا جا چکا کہ ، ایسے کی ورڈز، نسبتا کم استعمال ہوتے ہیں ، مضامین وغیرہ میں اس لیے ، سرچ میں آنے کے لیے ، مسابقت کم ہی ہوتی ہے اور بلاگ رینک ہونے کا زیادہ چانس ہوت اہے ۔
یہ ریویوز ، بنیادی طور پر ، لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں ، سکھاتے ہیں ، پڑھاتے ہیں ، اس پراڈکٹ کے بارے میں ، اور یہ کام ہر بلاگر نہیں کرتا کہ ، کسی پراڈکٹ/سروس بارے ، مفصل ، تحقیق سے بھرپور موازنے سے بھرا مضمون لکھے ۔
اور پھر موازنہ لوگوں کو ، پروڈکٹ/سروس ، خریدنی ہے یا نہیں خریدنی والا فیصلہ لینے میں ، آسانی مہیا کرتا ہے ، اورپھر ، یہ ہوتا ہے کہ ، اس طرح کے مضامین ، ان ویب سائٹس کو اپنی طرف متوجہ کرلیتے ہیں ، جن کی وہ سروس /پراڈکٹ ہوتی ہے ، اور پھرعین ممکن ہے وہ اس بلاگ/مضمون کا لنک ، اپنی سائٹ پر ، ایز ریویو ڈال دیں nلنک بلڈنگ شروع۔۔۔
پوسٹ – 2020-11-03
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد