اپنے بلاگ/ویب سائٹ پر ، ٹریفک کیسے لائیں ؟
پانچویں قسط
آغاز کرتے ہیں پہلی چار ٹپس کا
جو بہت بنیادی ہیں
یہ چار حکمت عملیاں
آپ کو اس قابل کریں گی تیار کریں گی کہ ، آپ اپنے بلاگ کی پروموشن کرنے کے اہل ہوجائِں
اور آپ واقعی اس قسم کا کونٹینٹ تخلیق کریں جو پڑھنے لائق ہو ، جس پر یوزر آئے ، اور اسے بھی فائدہ ہی ہو
پہلی حکمت عملی
سب سے پہلے یہ جان لیں ، کہ کوئی بھِی بلاگ ، ویب سائٹ پکا پکایا حلوہ نہیں ہوتا کہ یہاں آپ نے سٹارٹ کیا اور وہاں اس نے پھل دینا شروع کردیا تو میک شیور کریں کہ ، در در جا کر بیچنے سے گریز کریں
کیوں کہ اکثر ویب سائٹ آغاز میں تو بہترین کونٹینٹ بناتی ہیں
لیکن ، آخر کار ، وہ محض
دس ٹُپ آزما کر یہ کرلیں
بیس ٹپ ازما کر وہ کرلیں
جیسے ، پانچ سو سے ہزار الفاظ پر مبنی مضامین کی حد تک رہ جاتی ہیں
یاد رکھئیے ، کہ ایک تو ایس ویب سائٹ اور اسے مواد کی تعداد ویسے ہی بہت زیادہ ہے جو ، کچا پکا ، ادھ کھایا مواد ، جلدی جلدی سکھانے والے ٹوٹکے بنا بنا کر پبلش کرتی رہتی ہیں
بلکہ ایک ریسرچ کہتی ہے کہ ، ایسا مواد ، جس مین ، گہرائی تحقیق اور محنت نہ ہو یہ ، آپ کی ویب سائٹ کو منفرد بنانے میں ناکام رہتا ہے ، یعنی یہ کوئی بالکل ہی آخری اور سطحی چیز ہے جو ، آپ اپنی ویب سائٹ پر ڈال کر اسے منفرد بنانے کے لیے استعمال کریں
آپ اپنی ویب سائٹ کے مواد کی چوڑائی ، یعنی بہت کچھ سکھانے کے بجائے گہرائِی میں جانے پر فوکس کریں
یعنی بجائے دس بیس، پانچ پانچ سو لفظوں پہ مبنی مضمون ، جس میں ادھر ادھر کی چیزیں سمجھانے لکھنے سکھانے کا کہا گیا ہو ، لکھنے کے بجائے
ایک دو مفصل ، گہرا ، عمیق ، ، تھوڑا وقت لگا کر ، پانچ ہزار لفظ کا ،
مرحلہ وار مضمون لکھیں
یعنی سٹیپ بائے سٹِپ گائڈ ، کسی بھی چیز کی ہو، جو آپ کا ایریا آف ایکسپرٹیز ہو
یہ ہوتا ہے در اصل لوگوں کو واقعتا کچھ سکھانے والا
نہ کہ مختصر مضامین ، بہت سی چیزوں کے
ہوسکتا ہے
کوالٹی کی وجہ سے آپ یہ مواد بہت زیادہ پروموٹ نہ کرسکیں کہ
لیکن ، گوگل ، بہرحال اس کو اہمیت دے گا
یہ وائرل ہوگا
اس کی وجہ
یہ طویل ہے
اور گہرا ہے
تفصیلی ہے اور ریلیونٹ بھی
یہ واحد ، ٹرک بہت زیادہ مفید ہے ، خصوصا جب آپ اپنی سائٹ پر ٹریفک لانے میں دلچسپی رکھتے ہوں
اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو اگلی سٹرٹیجی کی طرف بڑھتے ہیں
پوسٹ – 2020-10-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد