اپنے بلاگ/ویب سائٹ پر ، ٹریفک کیسے لائیں ؟
ساتویں قسط
تیسری حکمت عملی
لانگ ٹیل کی ورڈز کیا ہوتے ہیں
یہ ایسے مخصوص سرچ ورڈ ہوتے ہیں جو ، نسبتا ، طویل ہوتے ہیں ، لائک ، تین سے چار الفاظ پر مبنی ہوتے ہیں
یہ آپ کے مضمون/مواد کو مزید ، تفصیل سے ریلیٹ کرتے ہیں ، واضح کرتے ہیں
اکثر ، بلاگز ، ایک یہ مخصوص کیٹگری پر فوکس رکھتے ہیں
مثلا فیملی
لائف
فوڈ
وغیرہ وغیرہ
تو ایک طرح سے آپ کے بلاگ کی مین تھِیم یعنی کیٹگری ہی آپ کا پہلا اور اہم ترین کی ورڈ ہوتا ہے
اس کے لے تو ظاہر ہے ، آپ کو جگہ جگہ اس لفظ کا عقل مندانہ استعمال کرنا ہی پڑے گا ،
کھانے کا بلاگ ہے تو
اس میں پھر ، مخصوص لفظ کیسے آئیں گے
دیسی کھانے ، گھر کے پکوان
گھر میں پکے دیسی کھانے
گھریلو ذائقے ، عمدہ گھریلو بکوان
وغیرہ وغیرہ
اور ظاہر ہے ، آپ اپنے ہر بلاگ میں ، لانگ ٹِیل کا استعمال نہ کرسکتے ہیں نہ کرنے کی ضرورت ہے
ہاں آپ یہ ضرور کرسکتے ہیں کہ ،
اگر کھانے سے متعلق بلاگ ہے تو
اس سے جڑے بہت سے بلاگ لکھیں ان بلاگز میں الگ الگ ، لانگ ٹِیل کی ورڈز ڈالیں
جیسے کہ
اوپر مثال دی گئی
یا پھر اگر اٹالین فوڈ کی حد تک کہیں تو
گھر میں تیار کردا اٹالین پاستا
گھریلو اطالوی سلاد
گھر میں تیار کردہ اطالوی پائی ، اٹلی پائی
وغیرہ وغیہ اس طرح آپ بے انتہا ردو بدل کر کر کے ، لانگ ٹِیل کی ورڈز کا استعمال مختلف بلاگز میں کرسکتے ہیں
یہ سب کی ورڈ ریسرچ کے دوران سیکھتے اور اپلائے کرتے چلے جائیں تو آہستہ آہستہ تحریر/کی ورڈز ریفائن ہوتی رہتی ہے ۔
لانگ ٹیل کی ورڈ اس لیے بھی ضروری ہیں کہ، یہ چونکہ بہت مخصوص ہوتے ہیں
مواد کو مزید واضح اور ریلیٹڈ کرتے ہیں
یعنی آپ صرف فوڈ بلاگ
کے بجائے
گھر کے بنے پکوان
نامی کی ورڈ کو زیادہ مفید پائیں گےکہ یہ مفصل بھی ہے ، ریلیٹ بھی کرتا ہے ، اور آپ کے قاری کو ، سیدھا وہاں لائے گا ، جہاں یہ مواد رکھا ہوا ہوگا
اور اس لیے گوگل بھی نسبتا ایسے کی وورڈ کو زیادہ ہائی رینک کرتا ہے
ایک اور فائدہ
چونکہ ایسے کی ورڈ ، بہت کامن نہں ہوتے ، کیون کہ ، لوگ زیادہ محنت کے بجائے عمومی ، لفظوں میں خوش رہتے ہیں تو اس طرح کی سرچز بھی کم ہی ہوتی ہیں ، لیکن یہ ضرورہے کہ ، آپ کا قاری ، اگر اس طرح کی سرچ کرتا ہوا گوگل رینکنگ دیکھتا ہوا آپ کی سائٹ پر آگیا تو یہ زیادہ چانس ہے کہ وہ آپ کی سائٹ کا مستقل کسٹمر بن کر رہ جائے خواہ آپ کوئی سروس بیچ رہے ہوں یا پراڈکٹ۔
پوسٹ – 2020-10-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد