پوسٹ – 2020-10-23

دو ٹکے کی کارپوریٹ /سیٹھ کمپنیز میں،اندھی طاقت اور ‘میں سب سے اوپر ‘ کے اس ذہنی عارضے کی، انفرادی / اجتماعی نفسیات کارفرما ہوتی یے
یعنی، nn اگر مجھے کسی سے کوئی ذاتی شکایت ہے، اور اس میں قصور دو طرفہ ہے، تو خواہ میرا مخالف ، اجتماعی طور پرکتنا ہی بھلا ثابت کیوں نہ ہو رہا ہو،لیکن، فائنل اتھارٹی اگر میرے پاس ہے، تو میں اسے سیٹ سے اتار کر پھینک دوں گا، کیوں کہ وہ کام تو کر رہا ہے، پر مجھے سلام نہیں ٹھوک رہا۔
اور کسی ایسے نااہل کو اس کی جگہ لے آوں گا ، جو خواہ کتنا ہی متنازعہ ہو، کام ٹکے کا نہ کرے، لیکن، چونکہ، میری اپنی ذات کے لیے فائدے مند ثابت ہو رہا ہے، مجھ سے سوال جواب نہیں کررہا،تو خواہ وہ باقی معاملات تاخت و تاراج کردے، میری آنکھ کا تارہ رہے گا۔nnیہی معاملہ، خاندانوں برادریوں، ہمارے آپس کے تعلقات کا ہے، جو چاپلوس ہے، نظریں نیچی کرکے بات کرے، غلط صحیح کی تمیز کیے بغیر، منہ پہ مسکراہٹ رکھے ، روٹی دینے والے ہاتھ، کی بس جی حضوری کرے، خواہ ا سکے علاوہ کوئی خاص فائدہ نہ دے رہا ہو، وہ قابل قبول ہے۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.