آپ کی کتاب کے پہلے ، پانچ صحفے یہ طے کرتے ہیں کہ ، قاری ، آپ کے لکھے طلسم ہوشربا کے سحر میں جکڑا جائے گا نہیں ، nکہانی ہو یا فلم ، یہ طے ہے کہ ، شروع کے چند سیکنڈز یا منٹس میں ہی ، قاری یہ طے کرتا ہے کہ اسے کتاب کے بارے میں آگے جاننا ہے یا نہیں ، یا پھر وہ کتاب واپس رکھ دے یا فلم بند کردے ۔
کچھ کہانیوں کے پہلے جملوں میں ہی اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ قاری کا دماغ جھنجھنا کے رکھ دیتے ہیں ، وہ مجبور ہوجاتا ہے کہ ، کتاب کے صحفے پلٹا چلا جائے ، اسے ، اس کتاب کہانی سے ایک تعلق محسوس ہونے لگتا ہے ، وہ خود کو اس کا کردار سمجھنے لگتا ہے ، اور اسے لکھاری کا یہ عہد عیاں ہونے لگتا ہے کہ ، لکھاری نے شروع میں پراسراریت کی ایک تہہ رکھی ہے وہ آخر تک اس کا جواب پے لے گا ، جیسے جیسے کہانی آگے بڑھے گی ، کردار عیاں ہوں گے ، واقعات ، اپنا آپ کھولیں گے ، وہ ، اس فسوں اس معمے کا حل جان لے گا ، جو کتاب کے شروع میں تخلیق کیا گیا ہے ۔
ایسا بھی ہوتا ہے کہ
پوسٹ – 2020-10-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد