پوسٹ – 2020-06-01

عورت ، تصویر ہے ،nnمصور کائنات کا ، خوبصورت ترین ، ماسٹرسٹروک ہے یہnnکیا بات ہے کہ ، ماسٹر کا ماسٹر سٹروک ہےnnتصویر کو ، وحشت جنس سے معمور کر کے ، نہیں سراہا جاسکتا ، ، اور ، تو یہ ممکن نہیں کہ ، تم عورت کو ، اس کے وجود کو ، اس کی ہستی کو ، اس کی ذات کو ، اس کے حسن کو ، اس کے خدو خال کو اس کے ، زاویوں کو ، اس کے خم و پیچ کو ، اس کی فطرت و نزاکت کو ، اس کے انداز شاہانہ کو ، اس کے ، ملکہ لطافت و راحت ہونے کو ، سراہو ، اور اس پر فرق نہ پڑے ،nnلیکن چونکہ ،nnتم عورت کو سراہتے سراہتے ، نگاہوں میں ، لہجوں میں ، انداز میں ، الفاظ میں ، نیت میں ، ، جنس بھر لیتے ہو ،nnبس یہ پانچواں گئیر ، جب پہلا سمجھ کے لگا لیتے ہو تو ، تمھارے تعلق ، کھائی میں گر جاتے ہیںnnعورت کو گرسنگی پہ مائل گدھ فطرت گدھے کبھی پسند نہیں آتےnnعورت کو ، گرہستی پر مائل بے سدھ فطرت آزاد پرندے پسند آتے ہیں ۔nnجو اس کی طرف ، ایک ابرو کے اشارے ، یکایک سی بے نیازی ، کٹھور سنجدیگی ، پتھر تاثرات ، اور کالے مقناطیس کی کشش سے معمور مجاور ، مرد پسند آتے ہیںnnتصویر ہے ، پرستار چاہتی ہے ، پجاری نہیں ۔nnعورت کو سراہا جانا ، اس طرح جیسے ،تصویر کو سراہا جائے ، اسے جوان رکھتا ہے ، جاوداں کرتا ہے ۔nnپس ، اس کی تعریف میں ، اس کے حسن کی سی خالص نیت ، رکھو ،nnپھر اثر دیکھوnnاور ہاں ، نیت ، سراہنے کی ہو ، سرہانے کی نہیںnnکیوں کہ تم ہر تصویر پا نہیں سکتے ، لیکن چاہ ضرور سکتے ہو ، سراہ ضرور سکتے ہو ، پر دیکھناکہ ، سراہ اور سر ر اہ ، میں فرق ضرور کرنا ،nnچاہ اور گمراہ میں ، ذرا خیال کرنا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.