#4nnیادداشتnnدماغ معلومات کو ، کس طرح محفوظ رکھتا ہے nnاگرچہ ، انسانی دماغ ، متفرق فہرستوں، نمبر ، لسٹ آٹمز، جیسی چیزیں ، یاد رکھنے کے معاملے میں انتہائی ہولناک واقع ہوا ہے ، تاہم ، یہ ، محل وقوع، جگہ ، نقشے ، لے آوٹ ، رستے ، گلیاں ، ڈیزائن ، جیسی بصری یعنی وژیول معلومات یا،بہترین انداز میں یاد رکھتا ہے ۔
ماہرین یادداشت ، کہتے ہیں ، کہ دماغ پر اس طرح کام کیا جانا چاہئے ، کہ ، اسکی یاد داشت کا وہ حصہ جو قدرتی طور پر یاد رکھنے کی صلاحیت میں نسبتا ، بہتر ہے ، ، یعنی وژیول ، محل وقوع، جگہ ، وغیرہ ، اس کے ہی میکینزم کو ، وہ معلومات یاد رکھنے کے لیے ، استعمال کیا جائے ، جنہیں انسانی دماغ، یاد رکھنے میں ، قدرے ، ناقص ہے ، جیسا کہ ، بتایا گیا ، نمبر، فہرستیں ، وغیرہ وغیرہ ۔
اور سادہ کر کے کہوں تو ،
یادداشت بہتر بنانے کا ایک طریقہ ، یہ ہے کہ ، نمبروں/اعدادو شمار/فہرست، وغیرہ کو ،مختلف امیج میں ٹرانسفارم کرلیں ۔ جیسے کمپیوٹر کرتا ہے ۔
اس سے ہوگا کیا ؟
بھئی جیسا کہ پہلے کہا گیا ،انسانی دماغ ، وژیول چیزوں یعنی نقشے وغیرہ ، کو اچھا یاد رکھتا ہے ،اور نمبرز وغیرہ کو کم ، تو نمبرز کو امیجز کے حوالے سے یاد رکھیں ، کمپویٹر اس کا الٹ کر رہا ہوتا ہے ، وہ ، تصاویربلکہ ہر چیز کو ، کوڈیعنی ٹیکسٹ یعنی مشین کی زبان یعنی ون زیرو یعنی نمبرمیں ڈھال کر سمجھ رہا ہوتا ہے ، آپ نے بس الٹا کرنا ہے ، کمپیوٹر کو نہیں ، اس میکینزم کو ، کیسے ؟ اوپر جا کر دوبارہ پڑھیں۔
پوسٹ – 2020-02-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد