پوسٹ – 2020-02-08

#1nnیادداشت – کچھ اعداد و شمار nnآپ کی یاداشت سوکھی لکڑی کی مانند ہے ،ذراسی ڈسٹریکشن ، یاعدم توجہ پر ، جل کر راکھ ہو جاتی ہے اور آپ کو کچھ یاد نہیں رہتا, کیوں کہ ، آپ انتہائی کمزور یاداشت کے مالک ہیں ، برا محسوس مت کیجئے ، یا کر بھی لیں تو کون سا آپ کو یاد رہنا ہے,ویسے بھی ، سب کی بات نہ بھی کی جائے تو ، اکثر اوقات لوگوں کو یہ بھی یاد نہیں ہوتا کہ انہوں نے ، گزشتہ روز دوپہر کے کھانے میں کیا کھایا تھا ۔nnحقیقت تو یہ ہے کہ ایک سروے کے مطابق ایک تہائی برطانوی افراد جن کی عمر ، تیس سال سے کم ہے ، ان کو، اپنے گھر کا فون نمبر تک یاد نہیں رہتاnnیہ سروے، سن دوہزار سات میں ، ٹرینیٹی کالج ڈبلن ، آئرلینڈ میں کیاگیا ، گویا ، جوان العمری /یعنی ، تیس سال سے کم عمر افراد کو اپنے گھر کا نمبر یاد رکھنے کے لیے بھی موبائل فون کا سہارا لینا پڑتا ہےnn ایک اوردلچسپ تحقیق یہ سامنے آئی کہ تیس فیصد میچور یعنی بالغ افراد ایسے ہیں ،جنہیں اپنی فیملی کے ، تین سے زیادہ افراد کی تاریخ پیدائش یاد نہیں رہتی ، یاد رکھئیے ، یہاں ان کا تذکرہ ہورہا ہے ، جو یاد نہیں رکھ پاتے ، ان کا نہیں ، جو رکھنا نہیں چاہتے کہ، ان کے مطابق، یہ فالتو زنانہ کام ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.