#15nnاپنا بہترین رخ اپنالیجئے -nnمتاثر اور مرعوب کا فرق سمجھیںnnآپ جن کی اندھی تقلید کررہے ہیں ، وہ یقینا ، اپنے کسی ، وژن ، ہدف، یا باطنی کشف کے تحت ، اس راستے کو بنا اور اس پر چل رہے ہوتے ہیںnn آپ ان سے کیسے آگے نکل سکتے ہیں ؟nnکاپی کرنے والا تو پیچھے رہےnnآپ ان کے عمل کو دیکھ کر ، اس کے ردعمل میں ہی ان جیسا عمل کرنے کی کوشش کریں گنا ؟nnان کے عمل سے پہلے تو نہیں کرسکیں گے ، رائٹ ؟nnسوچ لیں ، آپ ان سے متاثر ہیں ، یا مرعوب ؟nnجب تک آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا، کہ آپ خود کون ہیں ، کیا ہیں ، تب تک ، آپ کوئی اور بننے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔اور پھر، آپ بہترین نہیں ہوسکیں گے ، کبھی نہیں ہوسکیں گے ۔nnآپ کی شخصیت ، آپ کا کام ، آپ کی زندگی ، بھلے سے معیاری ہوجائے ، لیکن ، حقیقی نہیں ، بلکہ ، کاپی ہوگی ۔، کیوں کہ ،اس میں وہ کیفیت/باطنی کشف/وژن ، موجود نہیں ہوگا ، جس کی وجہ سے ، اس میں کوالٹی بھر جاتی۔وہ تو انہی کے پاس ہوگا، جن کی آپ کاپی کررہے تھے ، رائٹ ؟

اترك رد