پوسٹ – 2020-02-07

#19nnاپنا بہترین رخ اپنالیجئےnnچکاچوند ، اقدار، شاہکار اور اختیارnnایسا ، کئی بار ہوتا ہے ، اور سرعت کے ساتھ ہوتا ہے ک، ہ آپ ، جوش خروش بیچ کر ، چکا چوند ، خرید لیتے ہیںnnروزی روٹی کمانا، ضروری ہے ، پر ، ماضی کے خوابوں پر گرفت ڈھیلی مت پڑنے دیں ، انہیں زندہ رکھنے کے لیے ، زندہ رہیں ۔یہ بڑا المیہ ہے کہ ، یہ معاشرہ ، نظام اقدار ، کو ، ٹھڈے مار کر ، باہر نکال دیتا ہے ، کس چیز کے لالچ میں ؟ جلدی کامیاب ہونے کے لالچ میں جلد، بدیر ، تدریج ، وقت ، لمحے ، عرصے ، زمانے ، یہ سب کیا ہے ؟nnکیا یہ سب ہمارے اختیار میں ہے ؟nnنہیںnnہمارے اختیار میں کیا ہے ؟nnکوشش ،پراگریس، پراسیس سے محبت ۔جب ایسا ہوتا دیکھیں کہ ، جلدی اور روز، انڈے کھانے کے ، لالچ میں ، اقدار/تدریج/مستقل مزاجی کی مرغی ذبح کردی گئی ہو، تو سمجھ جائیے ، ایسا کرنے والے ، لمبی ریس کے گھوڑۓ نہیں ، اور معجزاتی قسمت نہ ہو ،تو یہ ناممکن ہے کہ ، وہ لانگ ٹرم میں کامیابی حاصل کرسکیں۔nnایسا کرنے والوں کے سامنے “کیوں” نہیں ہوتا، یا پھر وہ اپنا “کیوں” بھول چکے ہوتے ہیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.