پوسٹ – 2020-01-27

#6nnروزانہ ، ایک گھنٹہ لکھنا ، زندگی بہتر کیسے بنا سکتا ہے ؟nnکوشش بمقابلہ نتیجہnnکامیابی کی توقع کر کے ، کوشش کیجئے جانا اچھی بات ہے ، خصوصا جب آپ کچھ لکھ کر ، شایع کرنا چاہتے ہوں ، صاحب کتاب ہونا چاہتے ہو
لیکن
لیکن ، نتیجہ ، خصوصاکامیابی پراپنا حق سمجھ لینا ، یہ ناکامی کا پہلا مرحلہ ہےیہ عارضہ ،حساسیت زدہ افراد میں بدرجہ اتم موجود ہوتا ہے ، کوشش کرکے دنیا پر احسان کرتے ہیں اور پھر یہ بھی چاہتے ہیں کہ نتیجہ بھی ان کے کنٹرول میں ہو، اور پھر ، نہ کوششوں میں خلوص رہتا ہے ، اور نیتجہ تو ویسے ہی ، ہاتھ میں نہیں ہوتا، پھر ، مایوس زودرنجی کرتے پھرتے ہیں
یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کوششوں کے فورا بعد ہی نتیجہ دیکھ لیں ؟
کیا آپ ، یکلخت دنیا میں آگئےتھے ؟nnلیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ، کہ اگر آپ نتیجے پر اختیار نہیں رکھتے تو ، تو آپ پروگریس بھی نہیں کر رہے آپ کا کام صرف اپنی کوشش مانٹیر کرنا ہے ، اور اسے دل جمعی سے کیے جانا ہے ۔
تو کوشش کرتے جائیے ، اور نیتجے پر اختیار رکھنے کا خیال ذہن سے نکال دیں ،اس کے بارے میں سوچ سوچ کر ہلکان مت ہوں ، لکھتے جائیں ، روزانہ ایک گھنٹہ ، بھئی ، جس چیز پر اختیار نہیں ، اس پر کیا سوچنا۔؟اس لیے نتیجے سے منسلک حساسیت اور زودرنجی کو سائیڈ پر رکھ کر سفاکیت سے کاٹ کر پروگریس ر پر انہماک سے لگ جائیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.