#23nnذاتی زندگی / رہن سہن سے متعلق ، ڈیفالٹ/خودکار رویے/فیصلے۔nnٹی وی کم سےکم دیکھیں۔nnاپنےکمرے کا فرنیچر ،کچھ اس طرح ترتیب دیں کہ، براہ راست ،ٹی وی پر نظر نہ پڑتی ہو۔nnٹی وی کے ریموٹ میں سے سیل نکال دیجئے ، تاکہ ،چلتے پھرتے ٹی وی آن کر کے، وقت ضایع کرنے سے جان چھوٹے۔nnایک دلچسپ طریقہ آزمائیں،جہاں ٹی وی کا ریموٹ رکھتے ہیں، وہاں کوئی پسندیدہ کتاب رکھ دیجئے۔nnموبائل فون کا استعمال کم سے کم کردیںnnہر چیٹ/ میسجز/ کال اپلیکیشن کے نوٹیفیکیشنز ، بند کردیں، اگر کسی کو واقعتابہت ایمرجنسی ہوگی تو ،براہ راست ، کال کرلے گاnnایسی ہر ایپلیکیشن ڈیلیٹ/محدود/ ڈس ایبل کردیں، جس میں بے ثمر، لامتناہی سکرولنگ ہو، جیسے کہ سوشل میڈیا کوئی میڈیا/نیوز ویب سائٹس /ایپ۔nnسوائے ، رنگ ٹون کے ،اپنے فون کی ہر آواز بند، رکھیئے، وائبریشن موڈ پہ کرلیجئے، وائبریشن بھی آواز ہی ہے۔nnفون دوسرے کمرے/دراز میں رکھ دیجیے۔ آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل۔nnاپنے موبائل فون کی پہلی/ہوم اسکرین سے سے ایپلی کیشنز کے تمام آئیکون، دوسری سکرین پر ،شفٹ کردیں، اس چھوٹی سی ٹیکنیک کو آزمانے کے بعد آپ کو اپنے موبائل فون میں موجود ، تفریحی ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے لیے ایک باقاعدہ کوشش یا ارادہ تخلیق کرنا پڑے گا۔nnسونے سے ایک گھنٹہ قبل اپنے موبائل فون کو ایئرپلین موڈ پر ڈال لیں، اور اس وقت ہٹائیں جب آپ اپنی صبح کا مکمل طور پر آغاز کرچکے ہوں۔nnآنکھ کھلنے کے ساتھ ہی ، فیس بک کیا سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیجیے۔

اترك رد