پوسٹ – 2020-01-23

#16nپیشہ ورانہ زندگی /کام /نوکری/کاروبار سے متعلق ، ڈیفالٹررویے / خود کار فیصلےnnڈیپ ورک/منہمک ہو کر کام کرناnnاگر کمپیوٹر پر کام کر رہے ہیں تو، فل سکرین موڈ میں کام کیجئے یعنی کوشش کریں کہ ، ایک اضافی ونڈو ، ایک بھی اضافی ایپلی کیشن ، ایک بھی اضافی ، براوزر ٹیب بھی سامنے نہیں ہونی چاہیے ، اس کے ساتھ ساتھ, ایک سادہ سی ترکیب یہ آزمائیں کہ ،ایک وقت میں، ایک کام کریں۔, یہ بہت آسان سی ٹیکنیک ہے ، لیکن یہ ،حیران کن نتائج مہیا کرتی ہیںnnکام کے دوران ، ائیر فونز کا استعمال کیجئے ، تاکہ،کولیگ ،مداخلت نہ کرسکیں، اور آپ کے ارد گرد ، ارتکاز/فوکس کا خول، مزید مضبوط ہوجائے گا، یاد رکھئیے ، کچھ لوگ ، جو خود ڈسٹریکٹڈ مائنڈ کا شکار ہوتے ہیں ، وہ آپ کو بھی مستقل ، مخاطب کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ، آفسز میں ، ایسے افراد ، کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے ، جب خود انہیں ، کام کرنے کی پلس آئی ہو، تب یہ فوکس ہوں ، اور دوسرے کے فوکس کو اپنی امپلسو ڈسٹریکشن سے توڑتے رہیں ، ایسے افراد سے پالا پڑجائیے ، تو ان سے ، انہیں کی زبان یعنی نظراندازی یا راہ فرار اختیار کرنے والے رویے کا مظاہرہ کیجئے، اور کوشش کیجیے کہ اگر وہ ائیر فون دیکھ کر بھی ،داخلت /مخاطب ہونے سے باز نہیں آرہے ، تو کم از کم ایک بار، یہ ظاہر کیجئے کہ، آپ نے ان کی بات نہیں سنی ، اکثر اوقات لوگ، دوسری بار کوشش نہیں کرتے ۔nnاتوار کے دن اپنا پورا ہفتہ پلان کر لیجئے ، اور کیلنڈر میں ، براہ راست ، کاموں کو مینشن کرلیجئے ، تاکہ بھول نہ سکیں۔nnآپ ائیر فون/ ہیڈ فون میں ، جو بھی چیز سن رہے ہو ں، اسے باربار سنیں ،ایساکرنے سے انہماک بڑھتاہے اور وقت کاتعین/احساس نہیں رہتا، جو کہ ، ارتکاز/انہماک کے لیے ایک اچھی /مثبت چیز ہے ۔nnاپنے کام / ٹاسک کے لحاظ سے کام کرنے کی جگہوں کا انتخاب کیجئے، مثلا، کچھ لوگ، مطالعے ، تحریر، کمپیوٹر، سوچنا/پلاننگ ، مطالعہ ، الگ الگ کرتے ہیں ،یعنی آفس یا گھر ، مخصوص سپاٹس بنا لیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.