پوسٹ – 2020-01-20

#10nnصحت بخش ڈیفالٹ رویوں /خودکار فیصلوں سے متعلق چند تجاویزnnکھانے کا کوئی بھی ایسا آئٹم ، جو آپ کی مستقل روٹین کا حصہ نہیں ، اور آپ جانتے بھی ہیں کہ ، صحت بخش نہیںnnاسے اپنی خوراک سے نکال باہر کیجئے ، حتی کے چسکے کے لیے بھی ، خریدنا بند کردیںnnاپنے دماغ کو ، یہ باور کروائیں ، کہ تم کم کھانا کھا رہے ہو ، اس کے لیے ، نارمل سے ذرا چھوٹے برتنوں میں کھانا کھائیںnnکھانے کی پلاننگ پہلے سے کر کے رکھیںnnاپنے کھانے کی پلاننگ پہلے سے کرکے رکھیں، تاکہ آپ کو روز معلوم ہو کہ ،آپ نے آج کیا کھانا ہے، اور اگر ممکن ہو تو اتوار کے دن کچھ اضافی کھانا فریز کر لیجئے یہ مشکل ہے، لیکن۔سمارٹ ہے۔nnاگر آپ کسی بھی قسم کا نشہ کرتے ہو چاہے ،تمباکو نوشی ہی کیوں کہ ہو ، اول تو چھوڑ دیں ، نہیں چھوڑ سکتے تو کوشش کیجئے ، اسے گھر میں ذخیرہ نہ کیجئے ، جب بھی طلب ہو ، بار بار ، باہر جائیں تاکہ ، باہر چل کر جانے کی مشقت محسوس ہو۔nnزیادہ سے زیادہ پانی پیجئے اور سائڈ ٹیبل پر، سانس لینے کی طرح خودکار انداز میں ، اس عادت کو اپنا لیں کہ جاگتے ہی ، ایک دو بلکہ تین گلاس تک پانی پیں ، اسی طرح ،کام کے دوران اپنے ساتھ ایک مناسب حد تک ٹھنڈے پانی کی بوتل ضرور رکھیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.