#5nnڈیفالٹ رویےاور کمفرٹ زون سے نکلنے کی چند اضافی تراکیبnnورزش کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ،اپنے جاگنگ شوز/جوتے ، دروازے کے بالکل سامنے رکھئے، یا پھر اگر آپ صبح واک کرنا چاہتے ہیں ،تو اپنے بستر کے نیچے، فرش پر چپلوں کے بالکل ساتھ۔nnاس سے کیا ہوگا ؟nnجس طرح موبائل کو سرہانے سے اٹھایا تھا، منظر سے گم کیاتھا اسی طرح, زمین پر قدم رکھتے ہی، آپ اگر اپنے رننگ / جاگرشوز دیکھیں گے ،تو آپ کے لئے، یہ واک کی طرف مائل ہونے کا آ سان طریقہ ہوگا۔nnکیونکہ, کسی بھی ایکسرسائز /واک کو شروع کرنے کا سب سےپہلا، مشکل ترین مرحلہ ,اس کا آغاز کرنا ہے۔n اور اپنے جوتوں کو ،اپنی پہنچ میں ،انہیں عین نظروں کے سامنے رکھتے ہوئے،ایک طرح سے، اس عمل کو آسان بنا رہے ہیں۔

اترك رد