پوسٹ – 2020-01-19

#8nnاپنے خود کار فیصلوں / ڈیفالٹ رویوں میں کو ڈیزائن کیجے nnہوسکتا ہے یہ ، ساری باتیں ، روزمرہ کی وجہ سے ، عام سی لگ رہی ہوں ، اور یہ بہت وسیع کینوس پر پھیلی محسوس نہ ہوں ، پر یاد رکھئیے
یہ خود کار فیصلے ،اور یہ ڈیفالٹ رویے ، اور انہیں ، ڈیزائن /سیٹ کرنے والے ، ذہنی طور پر، بہت طاقتور ہوتے ہیں ، اور اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسرے کی سوچوں پر کنٹرول کرنے اکی اہلیت حاصل کرسکتے ہیں
ذرا چند مثالیں دیکھیں
ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنے کمپیوٹر کی ڈیفالٹ سیٹںگ حتی کے وال پیپر تک نہیں چھیڑتے
اپنے موبائل کا ، ڈیفالٹ رنگ ٹون تک نہیں بدلتے
حتی کے ، فریج کا ٹمپریچر /درجہ حرارت تک تبدیل نہیں کرتے
کیوں ؟
کیوں کہ ، یہ ساری سیٹنگ ، کسی نے ، کہیں بیٹھ کر، طے کی ہوںگی
اور یہ بات یقینی ہے ، کہ ، وہ کوئی آپ ہرگز نہیں ۔
یہ بالکل فطری بات ہے کہ ، ہم روزانہ ، اپنا وزن ، کبھی ، اچھے فیصلے کے پلڑے میں ڈالتے ہیں
تو کبھی برے ، اس سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ، ہم ، کم از کم ، اپنی زندگی کے ڈیفاٹ ، رویے ، کسی پینٹر، لکھاری ، آرکی ٹیکٹ، موسیقار کی سی آزادی کے ساتھ ، تخلیق /تبدیل کرسکتے ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.