پوسٹ – 2020-01-06

کہانی کے لیے آئیڈیاز کیسے آتے ہیںnnتخیل یعنی کےدو حصے ہیں
آئیڈیا/تخلیل ، بذات خود کیا چیز ہے ،
اور پھر ، اسے تخلیق کیسے کیا جائے ، یا پھر وہ کیسے آتا ہے، اس کو لایا کیسے جائے ؟
پہلا حصہ
تخیل /آئیڈیا، دراصل ہے کیا چیز ۔
اس میں پہلے آپ کو یہ جاننا پڑے گا کہ ، آئیڈیا ، کیا نہیں ہے ؟
آئیڈیا کیا نہیں ہے۔
یہ کوئی خیال/آئیڈیا نہیں ہے کہ ، میں کسی جگہ کے بارے میں کچھ لکھنا چاہتا ہوں، یعنی کسی ساحل سمندر، کسی جنگل ، وغیرہ کے بارے میں میں ، لکھنا چاہتا ہوں ،
تخلیل اس وقت ، کام شروع کرتا، آئیڈیا ، اس وقت تک تخلیق نہیں پاتا، جب تک ، آپ ، درج ذیل الفاظ کا استعمال نہ سیکھ لیں
لیکن
ماسوائے ،
او ر پھر
یعنی اس طرح کے الفاظ ، جو کانفلکٹ، یعنی ، تنازعہ تخلیق کریں ، سیدھی سیدھی ، زندگی کوئی کہانی نہیں ہوتی
وہ تو جانور بھی جی لیتے ہیں ، شیر، نارملی شکار کرتا رہے ، تو اس کی کیا زندگی ہے ، آئی مین کیا کہانی ہے ؟
شیر ، جب ،آدم خور ہوتا ہے ، کہانی تب بنتی ہے ، یا آدم ، شیر خوار ہوتے ہوئے بھی ، شیر خوری کرے ، تب بنتی ہے ، کہانی ، جس طرح ، کتے بھونکتے ہیں ، یہ عام بات ہے ، کتے کاٹتے ہیں ، یہ بھی عام سی بات ہے ، پر کتے صرف انسانوں کو ہی کاٹیں ، اور آپس میں لڑنے کے بجائے ، انسانوں پر حملہ آور ہوں ، ان کا گوشت ذخیرہ کریں ، اس کے علاوہ ، ہر طرح کا گوشت کھانا چھوڑ دیں ۔
گائے کھانا کہانی نہیں ، کھوتا کھانا کہانی ہے
بکری کھانا کہانی نہیں ، کتے کھانا کہانی ہے ۔
چھالیہ کھانا ، کہانی نہیں ، سر کھانا، کہانی ہے ، یعنی زومبیز وغیرہ جوہوتے ہیں ان کی بات کر رہا ہوں۔
دنیا کی کہانی کیسے شروع ہوئی ؟ تمیز سے یا تنازعے سے ؟، تناسب سے ، یا نامناسب سے ؟
کس نے کی ، کیا کیا ، کیسے کیا، کیوں کیا ، یہ سب ہر مذہب میں الگ الگ ہوگا،
لیکن ، پوائنٹ یہ ہے کہ ، ہوا کیا ؟
سائنس کا انجن کھولیں تو، وہاں سے بگ بینگ نکلتا ہے
سب کچھ سکون میں تھا، انرجی، مالیکویل، گیسز، والیم، مادہ ، نر، برق ، سب ایک جگہ ، ہنسی خوشی رہ رہے تھے , سب کا اچھا وقت چل رہا تھا ، کیوں کہ ، وقت تھا ہی نہیں ، یعنی وہ لوگ مصروف تھے ، ایسی بات نہیں ، بلکہ وقت کا وجود ہی نہیں تھا
جب تک ، یک لخت، ایک دھماکہ نہیں ہوا، اور پھر ، سب کے ساتھ ، زندگی کا ٹائم بمب اٹیچ ہوگیا ، nسائنس کی کہانی پھر اس کے بعد شروع ہوئی ۔
اینڈ آف دی ورلڈ پر سب کا اتفاق ہے ۔
جس کا نہیں بھی ہے ، اس کے اوپر جا کر ، چھتر پڑیں گے ، تو خود ٹھیک ہوجائے گا۔
پھر کی فئیدہ ٹھیک ہون دا
خیر، اینڈ آف دی ورلڈ کو سوچیں
دنیا سیدھی سیدھی بغیرت جا رہی ہے ، یعنی لگی پڑی ہے ، اپنے کاموں میں ، عجیب بورنگ صبحیں ہیں ،مایوس راتیں ہیں ، گیزر ہو نا ہو ، روٹین ایک ہی ہے ۔
یہ سب چلتا جا رہا ہے ، جب تک ، ایک اور عظیم دھماکہ نہ ہو ،
کہانی تو پھر شروع ہوگی
یعنی سیزن ٹو
جو مرتے جارہے ہیں ان کا سیزن تو شروع ہی ہوجاتا ہے ، قبر سے ئا کم از کم ٹیزر ، ٹریلر ، یا دنیا کا پوسٹ کریڈٹ سین تو دیکھ ہی لیتے ہیں nnسو خیر ، اصلاحی اور تبلیغی فلو سے باہر آتے ہیں
طے یہ پایا، سیدھی سیدھی کہانی نہیں ہوتی روٹین ہوتی ہے،اور روٹین کی کہانی نہیں ہوتی ، جب کہ ، ٹیڑھ نہ آئے، روز صبح آفس جاتے ہو ، کیا اکھاڑ لیتے ہو ؟
جب تک، گاڑی خراب نہ ہو، کسی دن ، او ر، کوئی خوبصورت سی دوشیزہ لفٹ دے دے ، یا کوئی مجبور سے انکل، دونوں صورتوں میں کہانی اور کاروائی ، دونوں بن جانی ہے ۔
، سیدھی زندگی / تخیل میں ، nnجب تک ، اگر ،لیکن ، چونکہ چنانچہ ، پھر یہ ہوا کہ ، حتی کہ ، لیکن ، اگر مگر، ڈایں گے ، تب آئیڈیا بنے گا ، تب بات آگے بڑھے گی ، nلیکن یہ صرف کہانی کی حد تک ہی درست ہے ،
حقیقی زندگی میں ، ان الفاظ کا ، متواتر اور غیر ضروری استعمال ، آپ کو کچھ بنائے نہ بنائے ، ایک الم اور چول ناک کہانی بنا دیتا ہے
اور پھر ، آپ رونے دھونے کے علاوہ کچھ نہیں کرپاتے، رونا دھونا بھی سیدھی سیدھی کہانی ہے ، ہر وقت روتے رہو ، المیے کا نشہ کرتے رہو ، یہ کوئی کہانی ہے ؟ لیکن ، اگر ، حقیقی زندگی میں آپ کو ، کوئی آنسو پوچھنے والا، ملے، تب کہانی ہوتی ہے ۔
وہ سنا ہوگا
جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، کامن ہیں ، بنتے رہتے ہیں ، لیکن طلاقیں ، زمین پر ہی ہوتی ہیں، اور طلاقوں کی کہانیاں ، شادی کی کہانیوں سے زیادہ اچھی لگتی ہے ، کیوں کہ المیہ ایک افیم ہے، نان پروڈکٹو لوگوں کا،
جس کی زندگی تلخ ہوگی ، اور وہ کچھ کرنا بھی چاہتا ہوگا ، وہ الم نگاری کے بجائے ، لوگوں کو ہنسانے پر فوکس کرے گا، کامیڈی تخلیق کرے گا ،
میری زندگی الم نگاری تھی ، ایک ہی ، بوریت بھری ذلت ، چہار سو پھیلی ہوئی تھی ، یہ کوئی کہانی تھی ؟
جب تک میں نے ، الم کا سبب بننے والوں کا دماغ درست نہ کرنا شرو ع کیا۔
پھر شروع ہوئی تخلیق،
پھر شروع ہوئی کہانی ۔
اور توانوں خدا دا ناں جے ، میں اپنی بات نہیں کر رہا ، مثال دے رہا ہوں nآپ بیتیاں سمجھ کر، مزے لگ جاتے ہیں یہاں سب، کو nلگنے کا بھی بڑا مسئلہ ہے nتو کہانی کا آئیڈیا کیانہیں ہے ؟
کہانی کا آئیڈیا ، ہر وہ چیز نہیں ہے ، جو سیدھی سیدھی چلی جارہی ہو،
کہانی کا آئیڈیا ہر وہ چیز ہے ، جس میں آپ مذکورہ عناصر /الفاظ کا تڑکا لگاو، لیکن ، اگر ، مگر، حتی کے ، پھر یہ ہوا ، یکلخت، اچانک سے ۔۔ وغیرہ وغیرہ
اگلی تحریر، درج ذیل ، موضوع پر ہوگی۔
تنازعہ /ٹوئسٹ کیسے ڈھونڈیں ۔nnیعنی اگر موڈ ہوا تو لکھ دوں گا
امید سے نہ ہوجانا ۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.