#9nnنویں قسطnn سیال /مائع ذہانت یعنی ، fluid intelligence کی بنیادی تعریف nnایسی ذہانت کو کہا جاتا ہے ،جس کی مدد سے ، انسان سوچنے سمجھنے اور دلیل دینے ، اور، روزمرہ زندگی میں عمومی مسائل کا حل نکالنے کا اہل ہو سکے ۔nnہماری زندگیوں میں ، Fluid Intelligence یعنی سیال /مائع ذہانت کا کردارnnفلوڈ /سیال ذہانت ، ذہانت کی وہ قسم ہے ، جو کہ تجربے تعلیم ، اور سیکھنے سکھانے سے مبرا ہوتی ہے یعنی کہ یہ اس پر انحصار نہیں کرتی۔n مثال کے طور پر ، ذہانت کی یہ قسم اس وقت ، روبہ عمل ہوتی ہے ۔
جب ہم کسی قسم کا معمہ حل کر رہے ہوں،
یا پھر کوئی منصوبہ بنا رہے ہو،
کوئی ، ایسی حکمت عملی ، ترتیب دے رہے ہوں، جس کا مقصد مسائل کا حل ہو ۔
ذہانت یہ قسم ، یعنی ، Fluid Intelligence ، چونکہ ، ٹربل شوٹنگ یعنی مسائل کے حل کے لیے ، ، منطق، دلیل ، وغیرہکے کام آتی ہوتی ہے ، اس لیے ، ضروری نہیں ،کہ اس میں تجربے یا پرانی معلومات/علم کا کوئی کردار ہو۔n اور سادہ زبان میں کہوںn تو اگر آپ کسی ، بالکل ہی نئے مسئلے کا سامنا کرتے ہیں جس کا تعلق آپ کی موجودہ یا ماضی کی کی تعلیمات یا تجربات سے نہیں ہوتا
، تو آپ کو یقینا اس مسئلے کے حل کے لیے ، آپ کو ، سیال ذہانت یعنی ، Fluid Intelligence سے مدد لینی پڑے گی nnبڑھتی عمر اور Fluid Intelligence /سیال ذہانتnnوقت کے ساتھ ساتھ یعنی دھیڑ عمری اور ڈھلتی جوانی میں میں فلوئیڈ انٹیلیجینس دھیرے دھیرے کم ہوتی چلی جاتی ہے۔اور اس سے متعلق /منسلک ، صلاحیتیں ، اور اہلیتیں بھی زوال کا شکار ہوجاتی ہیںnn/Crystallized Intelligence قلم بند/ تقلیمی ذہانتnnذہانت کی یہ قسم ، علم اور تجربے پر مشتمل ہوتی ہے ، جو آپ ماضی میں حاصل کرتے رہے ہوں ۔
مثلا اگر مطالعے /فلسفے/فہم وادراک/ املا/لغت سے متعلق ، کسی قسم کوئی کا امتحان ہو، تو یہاں پر ،آپ کرسٹلائزڈ ا ذہانت کام آتی ہے ،جو کہ آپ کی پرا،تعلیم ۔۔۔تجربے، یا مشاہدے پر منحصر ہو ، اس کے بغیر ، آپ یہ امتحان ، پاس نہیں کر سکتے ۔n اور چونکہ کرسٹل ایز ذہانت حقائق اور تجربات پر مشتمل ہوتی ہے اور ، پھر ، بڑھتی عمر کے ساتھ نئی معلومات ، اورفہم و ادراک کے نت نئے ، پہلو، اور نئے تجربات سے گزرتے ہیں تو بڑھتی عمر کے ساتھ یہ ذہانت بھی ، بڑھتی چلی جاتی ہے ۔n اب تک آپ سمجھ چکے ہوں گے کہnCrystallized Intelligencen عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے جتنی زیادہ نالج جتنا زیادہ تجربہ ، اتنی ، ہی زیادہ ، کرسٹلائزڈ یعنی قلم بند ذہانت۔nnان دونوں اقسام کا آپس میں تعلق ، اور فرقnnاب بات کرتے ہیں کہ ان دونوں کا آپس میں فرق کیا ہے اور تعلق کیا ہے?n قدرتی طور پر ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ ان دونوں میں سے کون سی قسم یا یا ذہانت زیادہ اہم ہے ؟n اس کا سادہ سا جواب یہ ہے
کہ دونوں طرح کی ذہانت روزمرہ کی زندگی میں برابر برابر کی اہمیت رکھتی ہیںn مثلا ا،گر آپ ،کو کوئی سائیکالوجی ٹیسٹ دینا ہے ،تو آپ اپنی سیال/فلوئڈ انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے، کسی ایسی حکمت عملی سے ، سوالنامہ /ٹیسٹ حل کرنے کا مظاہرہ کریں گے جو کہ ، آپ کو وہ امتحان ،پاس کرنے میں مدد کرے گے ۔
اب ظاہر ہے ، ہر کسی کو نفسیات کا علم نہیں ہوتانہ ہی وہ ،ایسے تجربات رکھتا ۔تو پھر ایسی صورت میں جب آپ کے پا س، علم اور تجربہ نہ ہو ، تو مسائل کے حل کے لیے ، کون سی ذہانت کام آتی ہے ؟
جی ہاں ، ٖFluid Intelligencen لیکن اس کے ساتھ ساتھ, آپ کو اپنے پرانے تجربے ،/اعداد و شمار سے متعلق کوئی سوال ہےn تو اس کو بھی ذہن میں رکھنا پڑے گا جو آپ نے کبھی یاد کیے ہوں جو کہ ،اس فارمولے میں ڈال کر ، آپ ، سوال کو حل کرسکیں nاس صورت میں ، آپ کو ، کرسٹلائزڈ ، انٹی لجنس سے کام لینا پڑے گا۔n ایک بات یاد رکھیے کہ ذہانت کی یہ دونوں اقسام ہی مل کر، مجموعی /عمومی ذہانت ، تشکیل دیتی ہیں .nہاں یہ الگ بات ہے کہ فلوٹ انٹیلیجنس ہماری حالیہ صلاحیتوں کے بارے میں ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے ہم دلائل اور پیچیدہ معلومات سے ڈیل کرتے ہیں ہیں جبکہ کرسٹل ایز انٹیلیجنس وہ قسم ہے جو علم و ہنر ہےجو پوری زندگی پر پھیلا ہا ہے ۔nnان دونوں طرح کی ذہانتوں سے منسلک ، ایک عام الجھن
ایک قدرتی الجھن یہ بھی ہے کہ ، کہیں ، فلوڈ انٹیلجنس ، ہی آگے جا کر ، کرسٹی لائزڈ ، ذہانت تو نہیں بن جاتی ؟n اب اسے کوئی یہ اس غلط فہمی کا شکار بھی ہو سکتا ہے کہ ، کہ کرسٹل ایز انٹیلیجنس شاید ایسی فلوٹ انٹیلیجنس ہے جو آگے جاکر منجمد یعنی کرسٹلائزیشن ہوجاتی ہے ۔
یاد رکھئیے دونوں الگ الگ ہیں ،
ان میں فرق بھی ہے nان دونوں میں سے ایک میں بھی کمی بیشی یا غیر موجودگی ہوگی ، تو اس کا اثر، عمومی اور مجموعی یادداشت پر پڑے گا۔
پوسٹ – 2019-12-12
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد