پوسٹ – 2019-11-21

#22nnلگنے لگانے کے ذہنی عارضے کے مریض یہ نہ پڑھیں۔nnحساسیت کی بہت شیدید ذلت کی گئی ہے ۔ nnتمیز دارانہ انداز میں nn:) nخیر nnدلائل – گمان – مشاہدات، سوشل میڈیا پر بحث در بحث کی وجوہات -nnایک بڑی وجہ nnبحیثیت انسان ہم سب کا کا محدود نقطہ نظر۔nnیہ بذات خود ایک اور گھسا پٹا ، مشاہدہ ہے ۔ کہ انسانی عقل، ذہن یا فطرت ایک محدود دائرےمیں گھومتی ہے ، خصوصا اس کی ، ریزننگ والی کوالٹی ، چلیے ایک لمحے کو ہم مان لیتے ہیں کہ مشاہدہ ٹھیک ہے ۔nnمشاہدے کے پیچھے ، ایک پورا پیٹرن ہے ، ربط ہے nnمثلاnnہم دنیا میں لاعلم آتے ہیں ۔ پھر ایک راہ چنتے ہیں۔ اس راہ پر ہمارے کچھ تجربات ہوتے اور ، کچھ تجربات نہیں ہوتے ، ہمیں کچھ روایات اور اقدار سکھائی جاتی ہیں ، کچھ نہیں ، ہمارے بڑے ، ہمیں کچھ چیزیں سمجھا دیتےہیں ،اور کچھ نہیں ۔nn اس طرح ہم اپنے دائرے میں رہ جاتے ہیں ۔ہم کچھ کتابیں پڑھتے ہیں ، کچھ نہیں پڑھتے۔nnہم کچھ افراد سے گفتگو کرتے ہیں ، کچھ سے نہیں ،کچھ بیانئے اپناتے ہیں ، کچھ رول ماڈلز بناتے ہیں ، کچھ نہیں بناتے ۔ nnان سے کچھ نتائج اخذ کرلیتے ہیں ، اور کچھ نہیں اخذ نہیں کرتے ۔nnاور اس طرح ، ہم ہر چیز کو ، ایک محدود زوایہ نگاہ سے دیکھتے ہیں ، جس میں ہم اپنی انفرادی ضرورتوں /چاہتوں کی چاشنی کو مرکزی حیثیت پہ رکھ کر، اپنا ایک چھوٹا سا ، گمان بنا لیتے ہیں ۔ ایک اندازہ قائم کرلیتے ہیں ، جسے ہم حقیقت /ادراک /علم/شعور/نتیجہ کا نام دیے دیتے ہیں ،وہ سب کچھ ہو سکتا ہے لیکن ، محض آپ کے حصے کا ، آپ کی نظر کا ، آپ کی خواہشات سے اٹا ہوا۔nnسب کے لیے نہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.