مڈ لائف کرائسس – ادھیڑ عمری کی ادھیڑ بنnnبڑھاپے کے سیاپے کی چند عمومی نشانیاں۔nnصنفی امتیاز سے قطع نظر ، مڈ لائف کرائسس، کی درج ذیل علامات ہیں ،اور ضروری بھی نہیں کہ یہ ہر کسی میں ہوں ، کیوں کہ ، مڈ لائف کرائسس، کی عمر سب پر آتی ہے ، پر ضروری نہیں کہ ہر کوئی اس کا اثر لے ، یا ایک ہی جیسا اثر لے ۔
بہرحال ، جو لوگ اس عمر کے مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں ، اور ادراک سے عاری ہوتے ہیں ، ان میں درج ذیل علامات عام ہوتی ہیں ۔nnہر چھوٹی بڑی چیز کا رد کرنا ، یا عیب نکالنا، غیر ضروری یا غیر اہم ، یا بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتوں پر الجھے رہنا۔
بظاہر ، بہت سے غیر متعلق/غیر منطقی واقعات کو جوڑ کر ، ڈرامے کے عنصر کو حاوی کر کے ، خود پر ایک بڑی تبدیلی طاری کرلینا۔یا زندگی میں اس کی کھوج میں رہنا۔
جو شخص ان مرحلوں سے گز ر رہا ہو ، ان کیفیات کا شکار ہو ، وہ خود سے درج ذیل سوال کرتا پایا جاتا ہے ۔
کیا بس یہی ہے سب کچھ میری زندگی میں ،کیا ایسا ہی ہوتا رہے گا؟
کیا میں ایک ناکام شخص ہوں ۔
مڈلائف کرائسس کی علامات ، کسی میں کم اور کسی میں شدید ہوتی ہیں ۔
مثلا
تھکن طاری رہنا
بظاہر ، بے وجہ بوریت۔
اپنے لائف سٹائل ، لوگوں ، رہن سہن، معاشرے ، سب سے غیر مطمئن ، یعنی جن سے پہلے خوش اور مطمئن تھے ، انہیں سے کھنچے کھچنے رہنا۔nnپاگل کردینے والی توانائی محسوس کرنا ،یعنی بے چینی کا طاری رہنا، گویا کچھ مکمل طور پر الگ کرنے کی خواہش۔
خود سے سوالات کرتے چلے جانا۔ گزری ہوئی زندگی میں کیے گئے فیصلوں پر سوالات اٹھانے لگ جانا۔
زندگی کا مقصد تلاشنے چل پڑنا۔
خودشناسائی کا ادراک قائم نہ رہ پانا، یعنی اپنی ذات کے بارے میں ابہام پیدا ہوجانا ، کہ میں کون ہوں ، اور میری زندگی کس طرف جا رہی ہے ؟nnخیالی پلاو بنانا
چڑچڑے رہنا، غیر متوقع اشتعال انگیزی ۔ بغیر کسی قابل ذکر وجہ کے پھٹ پڑنا۔
مستقلا اداسی چھائے رہنا۔
کھانے پینے میں اضافہ ،منشیات اور شراب/ الکوحل کے استعمال میں اضافہ ، یعنی پہلے اگر کم استعمال کر رہے تھے تو اب بڑھا دینا۔
جنسیت میں نمایاں کمی یا اندھا دھند اضافہ اوتیری خیر -nجنسی تعلقات میں عمروں کے تفاوت کو نظر انداز کردینا ، یعنی بہت ہی زیادہ نوجوان طبقے کی طرح مائل ہونا۔ حد ہوگئی مطلب – :'(nیعنی رل تے گئے آن پر چس بڑی آئی آ والا معاملہ ۔
زندگی کے مقاصد کا بہت ہی زیادہ بڑھ جانا ، یعنی میں یہ بھی کرلوں وہ بھی کرلوں ، یہ بھی کرنا ہے وغیرہ وغیرہ یا پھر بلکل ہی فارغ کہ nیار اب اس عمر میں کیا کیا کروں گا۔
پوسٹ – 2019-11-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد