یہ تحریر دھندا کرنے والے ماہر نفسیات سے متعلق ہے، سب پر اس کا اطلاق نہیں۔nnماہر نفسیات کون ہوتا ہے۔ ؟nnایسا شخص، جو آپ کو یہ بتائے ، کہ اس شور، فرسٹریشن اور انسانوں سے بھرے ہذیان زدہ سمندر میں، ڈوبتے ابھرتے زندگی گزارنا اور نارمل رہنا ہی، نارمل ہے۔nn اور اگر آپ کہیں کہ میں ، اس سراسیمگی کا شکار معاشرے، دو رنگی سے آلودہ لوگوں، منافقانہ رویوں، شور شرابے، سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی وحشت ذدہ انسانیت، ایک دوسرےںسے،دست و گریباں زندہ قوم کے نمائندے، تقوے کے ہیضے کا شکار جبہ ودستار ، اپنے اپنے فرقے کو خدا سمجھنے والوں سے بھری اس تعفن ذدہ سوسائٹی سے دور، کہیں بہت دور پرسکون فضا میں، سانس لیتے ہوئے، کچھ لکھنا پڑھنا، کچھ سکون سے پیسے کمانا چاہتا ہوںnnتو سائیکیاٹرسٹ وہ شخص ہوتا ہے ،جو آپ سے یہ کہے، کہ آپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ،کیونکہ آپ اگر نارمل ہوتے تو آپ کو مذکورہ بالا تمام چیزیں نارمل لگتیں ۔nnظاہر ہےسائکیٹرسٹ کیوں چاہے گا کہ کوئی شخص نارمل ریے ؟
یا اس کے پاس آنے والے لوگ نارمل ہو کر جائیں nایک لمحے کو سوچئے ، آپ ایک مہنگے کلینک میں بیٹھے ہیں ، آپ کے پاس ایک شخص آتا ہے جسے آپ نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہو، جو کہ، آپ کو پانچ منٹ بات کرنے کے ،پندرہ سو روپے تھما دیتا ہے ، آپ اس کو نہ جانتے ہیں، نہ اس کا ماضی نہ اس کے مستقبل کے ارادے لیکن چونکہ لیب کوٹ پہنے بیٹھے ہیں، آپ کے پاس ڈگری بھی ہے ، تو ظاہر ہے آپ تو نیت اور ارادے جاننے کاخدائی وصف رکھتے ہیں ؟
آپ نے تو لوحں محفوظ کی فوٹوکاپی کروا کر اپنے پاس رکھی ہوئی ظاہر ہے کسی کو جاننے کے لیے نہ اس کے ساتھ سفر کرنا ضروری ہے اس کے ساتھ کھانا کھانا ضروری ہے اگر آپ کے پاس ڈگری ہے ۔nnاور وہ بھی نفسیات کی ڈگری ہے تو بالکل آپ کسی بھی شخص کو پانچ منٹ میں پہچان کر اس کی دماغی حالت پر کوئی رائے دے سکتے ہیں
جبکہ آپ کو اس کے پیسے بھی مل رہے ہوں ،n اب اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیے کہ کیا ایسی صورت میں آپ چاہیں گے کہ وہ شخص یا اس جیسے بہت سارے شخص ناعمل ہوجائیں اور آپ کا پندرہ سو روپے فی مریض جس کو آپ مریض کہتے ہیںn وہ دھندا ختم ہو جائے اور ایسا ہو بھی جائے
تو آپ کے پاس متبادل پیشہ کیا ہے؟ پیسے کمانے کا ؟
سوائے پانچ منٹ میں لوگوں کو جانچ کر ان کو پاگل یا نفسیاتی مریض قرار دے کر اپنے پیسے کھرے کرنے کے
؟
پوسٹ – 2019-11-09
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد