پوسٹ – 2019-11-06

قوت فیصلہ کو بہتر بنانے کی چند تراکیبnnانفرادی فیصلون کے لیے تو درج ذیل چیزیں کافی ہیں ۔nnمقصد کلئیر ہو اور مناسب علم بھی ہو
زیادہ رائے شماری یا آپشنز سے گریز
فائدہ بھی واضح ہو
چھوٹے موٹے اگر مگر سے گریز
تحقیق پوری ہو ، جس چیز پر فیصلہ ہو اس کی
جذباتیت اور اضطراریت سے کئی سو فٹ دور ہو کر فیصلہ لیں
جلد بازی کے بجائے تھوڑا سوچ لیں
پر بہت زیادہ سوچ بچار نہیں
صورتحال کو ، لانگ ٹرم اور شارٹ ٹم دونوں میں سمجھیں
ترجیحی بنیادوں کو پرکھ لیں کہ ، زیادہ ترجیح کیا ہے ، کم ترجیح کیا ہے ۔
ممکنہ غلطیوں اور مسائل کو نظر میں رکھیں
ہر ایرے غیرے نتھو خیرے خاص طور پر سوشل میڈیا پر مشورے مانگنے سے گریز کریں۔ مشورے کم ہی کریں۔
ماہرین ، فیملی اور مخصوص افراد کی حد تک ٹھیک ہے ، پنڈال میں رائے لینے سے گریز کریں ۔
مشورہ کرنا اچھا ہے ، پر گدھے گھوڑے کے فرق کے ساتھ – چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ
کوئی ڈاکٹر ،کسی وکیل سے مشورہ نہیں کرے گا کہ چیرا کیسے دینا ہے
وہ سرجن سے ہی کرے گا یا اپنے لیول کے لوگوں سے ۔
کوئی ٹیکنکل بندہ کسی دو گلی کے صحافی سے نہیں پوچھے گا کہ اسے فلاں کام کیسے کرنا چاہئے
مارک زکر برگ ، کسی ایرے غیر نتھو خیرے نشئی سے نہیں پوچھے گا کہ فیس بک کیسے چلانی ہے nnآخری بات
ایسے افراد سے کوسوں دور رہیں جن کی فیلڈ آف ایکسپرٹیز کچھ نہ ہو ، پر مشورے ہر جگہ دیتے پھرتے ہیں ان کے اس جال میں بھی نہ آئیں کہ
مشورہ سنت ہے۔
کیوںنکہ مشورہ بالکل سنت ہے ، پر حکمت عملی کیا ہے پھر ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.